fbpx

MARRIAGE

GLOSSARY ROMAN

م

مایوں:

یہ شادی کی ایک رسم ہے جس میں شادی سے چند دن پہلے دلہن کو زرد کپڑے پہنا کر ابٹن ملا جاتا ہے اوراس دوران گھر سے نکلنے کو اچھا شگون نہیں سمجھا جاتا۔ اکثر گھرانوں میں دلہا کو بھی مایوں بٹھایا جاتا ہے۔ 

ن

نکاح:

نکاح شادی کا ایک اہم رکن ہے ۔۔ جو زوجین کو حلال طریقے سے ازدواجی رشتے میں باہم منسلک کرتا ہے ۔۔ نکاح کے لیے لازم ہے کہ طرفین یعنی مرد اور عورت دونوں اس پر راضی ہوں ۔۔ اور ایک ہی محفل میں ایجاب و قبول کریں ۔۔

و

ولیمہ:

یہ نکاح کے بعد کی ضیافت ہے جس کا اہتمام لڑکے والے کرتے ہیں ۔

ہ

ہار:

شادی پر ہار خواتین اور مرد دونوں پہنتے ہیں ۔۔ خواتین عموما سونے چاندی کے ہار پہنتی ہیں ۔۔ دولہا کو بارات کے موقع پرمصنوعی یا پھولوں کا ہار پہنایا جاتا ہے۔ پہلے وقتوں میں نوٹوں کے ہار بھی کافی مقبول تھے۔ 

ی 

یاسمین

سفید رنگ کا پھول جن سے دولہا کا سہرا یا دولہن کے گجرے بنائے جاتے ہیں ۔ شادی گھر اور عروسی کمرہ میں سجاوٹ کے لئے بھی ان پھولوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔