fbpx

MARRIAGE

GLOSSARY ROMAN

ط

طاشہ:

چھوٹا سا ڈھول جو گلے میں ڈال کر دو پتلی چھڑیوں کی مدد سے بجایا جاتا ہے۔ دلہا کی بارات پر بینڈ باجے والون میں طاشہ بردار بھی ہوتے ہیں۔ 

طرہ

پاک و ہند میں دولہا کو جو لباس زیب تن کروایا جاتا ہے اس میں شیروانی، انگرکھا، سر پر دستار، دستار پر گو شوارہ، موتیوں کا طرہ اور سہرا شامل ہوتا ہے۔ 

ظ

ظہرانہ:

 ظہرانہ دوپہر کے کھانے کو کہتے ہیں۔ بارات کے دن دلہا اور تمام مہمانوں کی تواضع ظہرانے سے کی جاتی ہے۔ شادی کے بعد دلہا دلہن کو ان کے عزیز و اقارب کی جانب سے بھی ظہرانے پر مدعو کیا جاتا ہے۔  

ع

عسل:

وہ مخصوص وقت جو شادی کے بعد شادی شدہ جوڑا ایک ساتھ گزارتا ہے۔ اس کی کوئی مخصوص مدت نہیں لیکن عموماً ایک ماہ ہوتی ہے۔۔  ماہ ازدواج یا ماہ عسل منانے کا طریقہ قوموں، شہروں اور لوگوں کے طبقات کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے۔ کچھ لوگ شادی کے فوراً بعد کسی سیاحتی مقام کی تفریح اور وہاں ماہ عسل گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بعض علاقوں میں دولہا اور دولہن اپنے گھر ہی میں ٹھہرے رہتے ہیں، ملنے جلنے والوں کی آمد ہوتی ہےاور دولہن کی ماں اس ان کی دعوت وغیرہ کا انتظام کرتی ہے۔

عقد خواں:

لڑکے اور لڑکی کو شادی کے بندھن میں باندھنے کے لئے نکاح کی رسم ایک عقد خواں انجام دیتا ہے۔

غ

غرارہ: 

پاک و ہند کا مقبول روایتی لباس، جو پہلے نواب خاندان کی خواتین کا پہناوا ہوا کرتا تھا۔ لیکن اب شادی کے موقع پر دلہن اور دیگر خواتین ذوق وشوق سے پہنتی ہیں۔ 

ف

فرشی نشست:

مایوں اور مہندی پر چاندنی اور گاو تکیے لگا کرگیت گانے اور ڈھولک بجانے کے لئے فرشی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ق

قاضی:

 دو شرعی گواہوں کی موجودگی میں دلہا دلہن سے ایجاب و قبول کروانا اور تمام امور نکاح قاضی انجام دیتا ہے ۔

ک

کھیر کھلائی:

دلہن رخصت ہو کر جب دلہا کے گھر جاتی ہے تو وہاں اسے کھیر کھلاتی جاتی ہے ۔۔ جسے کھیر کھلائیکی رسم کہا جاتا ہے۔ یہ رسم بھی کافی گھرانوں میں مقبول ہے۔

گ

گجرے:

شادی پر پھولوں کے زیورات عام ہین ۔جن میں گجرے بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ یہ ہاتھوں میں بھی پہنے جاتے ہیں اور بالوں میں بھی لگائے جاتے ہیں۔ یہ دلہن اور شادی میں شرکت کرنے والی تمام خواتین میں یکساں مقبول ہیں۔ 

گل پاشی:

 بارات کے استقبال کے لئے دلہن کی دوست اور بہنیں دلہا اور باراتیوں پر پھول نچھاور کرتی ہیں ۔ اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کے ہار بھی پہنائے جاتے ہیں۔ 

ل

لہنگا:

ایک بڑے گھیر والا گھاگرا جو شادی کے موقع پر دلہن پہنتی ہے۔ اور رنگوں کا انتخاب شادی کی تقریب کے حوالے سے کیا جاتا ہے۔