آن لائن شادی آن لائن رشتہ انٹرنیٹ کے ذریعے، آن لائن رشتہ ویب سائٹس،یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے جیون ساتھی تلاش کرنے کا عمل ہے۔ آن لائن شادی کے فوائد کے ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں۔
آن لائن شادی کے فوائد:
رشتہ ویب سائٹس آسان اور ہر جگہ سے قابل رسائی ہیں۔ بس آپ کے پاس انٹرنیٹ کنکشن پونا چاہئیے۔ آپ پاکستان میں بیٹھ کر دنیا بھر کی رشتہ سائٹس دیکھ سکتے ہیں۔ ان پر رجسٹریشن کر کے اپنا شریک حیات تلاش کر سکتے ہیں۔
ان سائٹس پررجسٹر کرنے والے امیدواروں کی تعداد ہزاروں بلکہ بعض اوقات لاکھوں میں ہوتی ہے۔ یوں یہ ویب سائٹس لوگوں کو مختلف خطوں، ممالک، ثقافتوں، مذاہب اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ جس سے ان کے اپنے موافق میچ تلاش کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
آن لائن شادی کے فوائد تو بے شمار ہیں۔ لیکن سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کی یہ لوگوں کو مشترکہ دلچسپیوں اور اقدار کی بنیاد پرشریک حیات تلاش کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ آن لائن رشتہ سائٹس لوگوں کو ان کی ترجیحات، معیار اور توقعات کی بنیاد پر امیدواروں کو فلٹر کرنے اور منتخب کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ان کی بدولت کسی ایسے شخص کو تلاش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ جس کے شوق، مقاصد اور عقائد آپ سے ملتے جلتے ہوں۔
آن لائن شادی کے نقصانات:
تمام نہیں لیکن کچھ رشتہ سائٹس ناقابل اعتبار ہو سکتی ہیں۔ کیونکہ یہاں لوگ دھوکہ دہی یا وقت گزاری کے لئے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ کیونکہ کچھ صارفین غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کا انحصار آن لائن رشتہ پلیٹ فارم یا سروس کے معیار اور حفاظت پر بھی ہے۔
آن لائن شادی سائٹس پر جذباتی اور جسمانی قربت کی کمی ہو سکتی ہے۔ جو بات دو خاندان آمنے سامنے بیٹھ کر کرتے ہیں۔ وہ سہولت ان سائٹس پر حاصل نہیں ہو سکتی۔ ہمارے بزرگوں کا رشتے کو پرکھنے کا اپنا ایک نقطہ نظر ہے۔ جو انہیں یہاں پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔ اس لئے آن لائن شادی کے فوائد خواہ جتنے بھی ہوں۔ ہمارا بزرگ طبقہ اسے استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔
رشتہ ویب سائٹس کی وجہ سے سماجی اور ثقافتی اصول اور توقعات متاثر ہو سکتی ہیں۔ ہمارے ہاں رشتہ کی تلاش میں صرف لڑکے یا لڑکی کے ماں باپ نہیں بلکہ عمومی طور پر چند قریبی رشتہ دار بھی شامل ہوتے ہیں۔ آن لائن رشتہ تلاش کر لینے کی صورت میں اس گھرانے کو خاندان یا برادری کی طرف سے دباؤ یا مداخلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جو شریک حیات کے انتخاب یا تلاش کرنے کے جدید طریقہ کار کو منظور نہیں کرتے۔ یوں آن لائن شادی کے فوائد حاصل ہونے کی بجائے روایتی اقدار یا رسوم و رواج کا تصادم ہونے کی صورت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ازدواجی ویب سائٹس پاکستان میں اگرچہ نئی ہیں۔ لیکن ان کو عالمی سطح پر کافی عرصے سے مقبولیت حاصل ہے۔ لاکھوں لوگ ان کے ذریعے روزانہ ایک دوسرے سے جڑ رہے ہیں۔ روایتی طریقہ کار یا میرج بیورو کے برعکس۔ ان ویب سائٹس پر آپ کو صرف ایک بار اپنی مکمل معلومات پر مبنی پروفائل بنانی ہوتی ہے۔ آپ بار بار اپنی شخصیت یا بنیادی معلومات دینے سے بچ جاتے ہیں۔ لوگ آپ کی پروفائل دیکھتے ہیں۔ اور اگر انہیں آپ جیسے جیون ساتھی کی تلاش ہو تو وہ رابطہ کر لیتے ہیں۔ ورنہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔
تمام آن لائن رشتہ ویب سائٹس کا ایک ہدف ہوتا ہے۔ جس کے لیے وہ خدمات فراہم کرتی ہیں۔ اس ہدف کے مطابق ہر ویب سائٹ پر رجسٹر کرنے والے افراد مختلف ہو سکتے ہیں۔ کچھ ویب سائٹس صرف کنواروں کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔ جبکہ کچھ طلاق یافتہ کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہوتی ہیں۔ مسلم ممالک میں بنی ویب سائٹس بھی نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کو بھی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ لیکن چند ایک چیزیں ایسی ہیں۔ جو تقریبا ہر ویب سائٹ پر مشترک ہیں۔ جیسا کہ
۱- صارف کمپیوٹر یا موبائل کا استعمال جانتا ہو۔
۲- اچھا انٹرنیٹ کنکشن رکھتا ہو۔
۳- بنیادی انگریزی زبان سے واقف ہو۔ کیونکہ زیادہ تر رشتہ سائٹس انگریزی زبان کا استعمال کرتی ہیں۔
۴- ای میل بنانا اور استعمال کرنا جانتا ہو۔
۵- صارف پروفائل بنانے کے بعد ویب سائٹ پر مناسب وقت گزارے۔ تا کہ جلد از جلد اپنا شریک حیات تلاش کر کے کہ آن لائن شادی کے فوائد حاصل کر سکے۔
سمپل رشتہ کے استعمال کنندگان، خواہ وہ پاکستان میں ہوں یا پاکستان سے باہر۔ ان کے لئے ان تمام شرائط کا پورا کرنا لازم ہے۔ تبھی وہ آن لائن شادی کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ خواہ سمپل رشتہ کی ویب سائٹ پر ڈائریکٹ پراسس کریں۔ یا ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ جو لوگ شادی کے بندھن میں بندھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کی مدد اور رہنمائی کے لئے سمپل رشتہ کا عملہ موجود ہے۔
آج کا بلاگ یہیں اختتام پذیر ہوتا ہے لیکن جانے سے پہلے چند ایک سوالات کے جوابات ہم جاننا چاہیں گے کہ
۱- کیا آپ اوپر بیان کردہ آن لائن شادی کے فوائد و نقصانات سے متفق ہیں؟
۲- آن لائن رشتہ ویب سائٹس کی وہ کون سی خصوصیات ہیں جو آپ کو دلچسپ اور فائدہ مند لگتی ہیں؟
۳- کیا آپ رشتہ ویب سائٹس میں کوئی اضافی خصوصیات دیکھنا چاہتے ہیں؟
۴- آپ کے خیال میں مرد اور خواتین میں سے کون رشتہ ویب سائٹس کا زیادہ استعمال کون کرتا ہے؟