شادی دو افراد کے درمیان ایک قانونی اتحاد اور معاہدہ ہے جو اپنی زندگی ایک ساتھ گزارنا چاہتے ہیں ایک دوسرے کے شریک سفر بننا چاہتے ہیں۔ یہ معاہدہ نہ صرف دو افراد بلکہ دو کنبوں کو بھی ایک بناتا ہے ۔۔
شادی کے حوالے سے دور حاضر کے مسائل پر نظر ڈالی جائے تو ہمارے ہاں مناسب رشتوں کا فقدان نظر آتا ہے۔ اور اس مسئلے کا سامنا مرد اور خواتین دونوں کو ہے۔ خواتین کو اس مشکل کا سامنا مردوں کی نسبت زیادہ کرنا پڑتا ہے اور دن بدن اس تناسب میں جیسے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس پریشانی کی ایک بڑی وجہ طرفین کا غیر ضروری توقعات وابستہ کر لینا ہے۔ والدین، بہن بھائی، رشتہ دار اور پھر لڑکے اور لڑکی کی بے جا توقعات معاملے کو اور بھی پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔
لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی جیسے بڑے شہروں میں رشتوں کی تلاش اور بھی مشکل کام ہے۔ بہت سی ضرورت رشتہ ویب سائٹ اور دیگر تنظیموں نے اپنے اپنے طوریہ خدمات فراہم کرنے اور معاشرے کی اصلاح احوال کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے ۔۔
اگرچہ یہ کام ابھی بھی دشوار اور پیچیدہ ہے لیکن ان اداروں اور ویب سائٹس کی مدد والدین اور شادی کے امیدوارخواتین و حضرات کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ہزاروں لوگ اپنی سہولت کے پیش نظر شادی ویب سائٹس کا انتخاب کرتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی لاہور، اسلام آباد یا راولپنڈی جیسے بڑے شہروں میں رشتہ درکار ہے تو چند ایک باتوں کا دھیان رکھ کر آپ اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو کسی اچھی اور قابل اعتبار رشتہ سروس یا ویب سائٹ کا انتخاب کیجئے۔ ۔۔ اور اپنی تمام تر درست معلومات کے ساتھ وہاں اندراج کر لیجئے۔اپنی ترجیحات میں واضح طور پراس شہر کا نام لکھیے جہاں سے رشتہ درکار ہے ۔۔ یہ ادارے انتہائی مناسب معاوضے کے عوض آپ کے لئے رشتے کی تلاش جیسے مشکل کام کو آسان بناتے ہیں۔
اگر آپ ایک اچھا رشتہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو تمام معلومات کا اندراج نہایت ایمانداری سے کرنا ہو گا۔ ان ویب ساَٹس کو قابل اعتبار اسی لئے نہیں سمجھا جاتا کہ لوگ یا تو معلومات چھپاتے ہیں یا پھر غلط بتاتے ہیں۔ اپنی تعلیم، روزگار، خاندان کے ساتھ ساتھ اپنی دلچسپی، شوق، پسند اور نا پسندیدگی کے بارے میں تفصیل سے لکھیں تا کہ آپ کی شخصیت اور ترجیحات کے مطابق جوڑ کی تلاش ممکن ہو سکے۔
اگر آپ ایک اچھے رشتے کی خواہش رکھتے ہیں تو آپ کے لئے ایک اچھی اور نئی تصویر ان اداروں کو فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں پریشان یا فکرمند ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ اگر آپ ایک اچھی رشتہ سروس یا ویب سائٹ کا انتخاب کر رہے ہیں تو آپ کی تمام معلومات محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔
کیونکہ ان میرج بیورو اوراداروں کے لئے اپنی ساکھ اور عزت بھی اتنی ہی قیمتی ہے جتنی کہ آپ کی ۔۔ بہترین زاویے سے بنائی گئی تصویر آپ کی پروفائل کو چار چاند لگا دے گی۔
ویب سائٹ پر پروفائل بنانے کے بعد آپ کے صبر کا امتحان شروع ہوتا ہے۔ کیونکہ اس سارے عمل میں کچھ دن یا مہینے لگ سکتے ہیں۔ آپ کی ترجیحات پر بنی رشتہ مل جانے کے بعد جو رشتے آپ کو بتائے جائے ان کا تسلی سے جائزہ لیں۔ اپنی توقعات معقول رکھیں اور جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔
ویب سائٹ پر پروفائل بنانے کے بعد آپ کے صبر کا امتحان شروع ہوتا ہے۔ کیونکہ اس سارے عمل میں کچھ دن یا مہینے لگ سکتے ہیں۔ آپ کی ترجیحات پر بنی رشتہ مل جانے کے بعد جو رشتے آپ کو بتائے جائے ان کا تسلی سے جائزہ لیں۔ اپنی توقعات معقول رکھیں اور جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔
ضرورت رشتہ کے لئے قائم کی گئی تمام ویب سائٹس اپنے صارفین پر انفرادی توجہ دیتی ہیں۔ اور آپ کے لئے بہترین شریک حیات کی تلاش کو ممکن بناتی ہیں۔
سمپل رشتہ آن لائن رشتہ ویب سائٹس کی فہرست میں ایک نمایاں نام ہے۔ جو لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں نہایت کامیابی اور اعتماد سے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔۔ نہایت مناسب رجسٹریشن فیس کے ساتھ آپ یہاں اندراج کر سکتے ہیں۔ سمپل رشتہ کا کلیدی مقصد اپنے صارفین کو رشتوں کی تلاش کے لئے ایک موزوں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
عمر میں زیادہ فرق ٹھیک نہیں۔ میں شادی کے لئے اپنی ہم عمر لڑکی کا انتخاب کروں گا۔
Janab apki service k barey mei buhat suna hai. Rawalpindi mei bhi apna office banaein.
جناب ہماری سروس آن لائن ہے۔ آپ ملک کے کسی حصے میں بھی موجود ہیں اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ۔
Islamabad aur Rawalpindi mei asi websites ki buhat zarorat hai. shukria. Allah aap k kaam mei barkat daley.
اسلام علیکم بھائی جان میرا نام خرم شہزاد ہے راولپنڈی میں رہتا ہوں۔ اپ کا بلاگ دیکھا۔ ہمیں بھی آن لائن رشتہ چاہئیے۔
ضرور کیوں نہیں۔ آپ ہمیں ای میل یا کال کر سکتے ہیں۔ ہوم پیج پر "رجسٹر” کا بٹن دیا گیا ہے۔ اس پر کلک کر کے آغاز کر سکتے ہیں۔۔
آمین۔ شکریہ
ہمیں بھی راولپنڈی میں رشتے کی تلاش ہے۔ آپ کا بلاگ نظر سے گزرا تھا۔ طریقہ کار بتا دیں مہربانی ہو گی۔
شکریہ۔ طریقہ کار جاننے کے لئے آپ ہمارے سوشل میڈیا اکاونٹس پر رابطہ کر سکتے ہیں، ای میل یا کال کر سکتے ہیں۔ تمام معلومات آپ کو ہوم پیج پر مل جائیں گی۔ شکریہ
بہت شکریہ ..آپ اچھا کام کر رہے ہیں
آپ کے کافی سارے بلاگز پڑھے ہیں۔ میری اہلیہ کا انتقال ہوگیا تھا۔۔ بیوہ یا طلاق یافتہ کے رشتہ ضرورت تھی۔ میں نے بھی ویب سائٹ پر رجسٹر کر لیا ہے۔ آپ جس طرح اپنے بلاگز کے ذریعے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین۔