رشتہ ایپس پر فراڈ اور دھوکے کے واقعات 

سارہ نے چند رشتہ ایپس پر اپنی پروفائل بنا رکھی تھی۔ ایک ایپ پر اس کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس نے خود کو ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر پیش کیا۔ سارہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ اسے اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا تھا۔ لڑکے سارہ کو اپنے کاروبارمیں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ جسے سارہ نے اپنے گھر والوں سے بات چیت کے بعد قبول کر لیا۔ سارہ نے جونہی اس لڑکے کو ایک معقول رقم بھیجی۔ اس لڑکےکی پروفائل رشتہ ایپ سے غائب ہو گئی۔ اور سارہ کو ذاتی نمبر پر بھی بلاک کر دیا۔ اس لڑکے کا نام نہاد کاروبار موجود نہیں تھا۔ یہ صرف لڑکیوں سے پیسے اینٹھنے کا ایک طریقہ تھا۔  

احمد رشتہ ایپ پر بیرون ملک مقیم ایک خاتون سے ملا۔ دونوں نے کچھ عرصہ بات چیت کی۔ ایک دن خاتون نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ احمد سے ملنے اس کے ملک آنا چاہتی ہے۔ اپنے متوقع سفر سے عین پہلے اس نے احمد سے اپنے سفری اخراجات پورے کرنے کی درخواست کی۔ احمد کے رقم بھیجتے ہی خاتون وہ غائب ہوگئی 

حمنہ کی رشتہ ایپ پر ایک غیر ملکی لڑکے سے بات ہوئی۔انہوں نے ایک دوسرے کو اچھی طرح جاننے کے لیے بات چیت شروع کی۔ بالآخر دونوں خاندانوں نے فون پر بات کی اور رشتے کو آگے بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے آن لائن نکاح کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ لڑکے کا خاندان دوسرے ملک میں تھا۔ تاہم نکاح کے دوران حمنہ اور اس کے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ لڑکا ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔ بعد میں پتا چلا کہ لڑکے کے والدین نے اپنے ذہنی طور پر معذور بیٹے کا رشتہ تلاش کرنے کے لیے اس کی پروفائل بنایا تھا۔ 

رشتہ ایپس پر فراڈ اور دھوکے کےایسے بہت سے واقعات آئے دن ہمیں سننے کو ملتے ہیں۔ اور لوگوں کا اس بات پر یقین پختہ ہوتا چلا جاتا ہے کہ رشتہ ایپس دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ 

رشتہ ایپس: حقائق اور رجحانات 

 ٹیکنالوجی جہاں زندگی کے تمام شعبوں پر اثر انداز ہوئی ہے۔ وہیں شادی بیاہ کے معاملات میں بھی اس کا واضح اثر دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگ روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ آن لائن رشت ویب سائٹس کے استعمال میں بھی دلچسپی لینے لگے ہیں۔ کچھ دہائیوں سے انٹرنیٹ پررشتے کی تلاش میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 

کراچی، لاہور اور اسلام اباد اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔ ان شہروں کے مقیم رشتہ ویب سائٹس کا استعمال دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ کرتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ان شہروں میں خواندہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ رشتہ ویب سائٹس پر رجسٹریشن اور اس کا استعمال وہ با آسانی کر لیتے ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دوسرے شہروں کے لوگ رشتہ ویب سائٹس کا استعمال نہیں کرتے۔ 

سمپل رشتہ ویب سائٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے شہری علاقوں میں رشتہ ڈھونڈنے کے لئے روایتی ذرائع کے مقابلے میں شادی بیاہ کے لئے مخصوص ویب سائٹس کا استعمال زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی طرح سرچ انجنز میں آن لائن رشتہ اور رشتہ آن لائن جیسی اصطلاحات دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ لوگ اب جدید طریقے سے رشتے کی تلاش کرنا چاہتے ہیں۔  

جہاں ایک طرف نوجوان نسل رشتہ ایپس میں دلچسپی لے رہی ہے تا کہ اپنے لئے اپنی پسند اور مرضی کا شریک حیات چن سکیں۔ وہیں گھریلو خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں کے لئے گھر بیٹھے رشتے دیکھ رہی ہیں۔ اس فہرست میں مرد حضرات بھی پیچھے نہیں۔ انہیں بھی ایک ایسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جہاں وہ کسی کے علم میں لائے بغیر مکمل رازداری کے ساتھ دوسری شادی کے لئے رشتے کی تلاش کر سکتے ہیں۔  

یہ بات جہاں ان مردوں کے لئے فائدہ مند ہے وہیں دوسرے امیدواروں کو اس سے خاصا نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ رشتہ ایپس پر فراڈ اور کسی کو دھوکہ دینا مشکل نہیں۔ اگر ایپس نے امیدواروں کی حفاظت کے لئے بنیادی اقدامات نہ کئے ہوں۔  

بہت سے مرد اپنی اصل شناخت چھپا کر فرضی ناموں اور معلومات کے ساتھ اپنی پروفائلز بنا لیتے ہیں۔ پروفائلز میں وہ تمام معلومات شامل کرتے ہیں جو کسی دوسرے کو با آسانی متاثر کر سکیں۔ یا یوں کہہ لیں کہ اپنے بارے میں جو ان کی خواہشات ہوتی ہیں۔ ان معلومات پر مشتمل پروفائل بنا کر دوسروں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ خود بے شک کسی دفتر میں کلرک ہوں۔ لیکن پروفائل میں مینیجر منتخب کر لیتے ہیں۔ خواہ کراچی لاہور یا اسلام آباد کے کسی مضافاتی علاقے میں رہتے ہوں۔ لیکن پروفائل میں ڈی ایچ اے یا بحریہ ٹاون لکھ دیں گے۔  

بات دراصل یہ ہے کہ لوگوں کے ذہن رشتہ ایپس کے حوالے سے واضح نہیں ہیں۔ وہ اس کا اصل مقصد نہیں سمجھ پاتے۔ رشتہ ایپس کو مغربی ممالک میں رائج ڈیٹنگ ایپس کی طرز کی ایک ایپ سمجھتے ہیں۔ سو فیصد نہ سہی لیکن کافی لوگ محض خواتین کی تصاویر اور نمبر حاصل کرنے کے لئے ان ایپس کا رخ کرتے ہیں۔ اس لئے بھی رشتہ ایپس پر فراڈ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔  

سمپل رشتہ پر رجسٹرڈ ایک خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب میں نے رشتہ ایپس کے بارے میں سنا۔ پہلے تو میں ہچکچائی۔ کیونکہ رشتہ ایپس پر فراڈ بہت ہوتے ہیں۔  پھرمیں نے ہمت کر کے رشتے کی تلاش کے لئے چند رشتہ ایپس پر رجسٹریشن کر لی۔ بہت سی ایپس پر میں نے باآسانی رجسٹر کر کے پروفائل بنا لی۔ لیکن سمپل رشتہ پر رجسٹریشن کرتے ہوئے مجھے دشواری کا سامنا ہوا۔ اور دو باربنیادی ویریفیکیشن کے تجربے سے گزرنا پڑا۔  

پروفائل مکمل ہونے کے بعد پتا چلا کہ سمپل رشتہ ایپ پر ہم کسی امیدوار کا نمبر اور تصاویر نہیں دیکھ سکتے۔ جب تک کہ وہ امیدوار ہمیں اجازت نہ دے۔ ہمیں باقاعدہ انہیں ریکوسٹ بھیجنا پڑتی ہے۔ اگر امیدوار وہ ریکوسٹ ایکسیپٹ کرے۔ تب ہی ہم تصاویر یا کانٹیکٹ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ صورتحال میرے لئے جھنجھلاہٹ کا باعث تھی۔ لیکن جب سمپل رشتہ ایپ کا موازنہ دوسری ایپس سے کیا تو ان کا فراہم کردہ یہ فیچر بہت تسلی بخش لگا۔ کیونکہ رشتہ ایپس پر فراڈ کے ڈر سے اور یہ سوچ کر کہ ان کی تصاویر اور نمبر انٹرنیٹ پر آ جائے گا۔ بہت سے لوگ اپنی پروفائل نہیں بنانا چاہتے۔ لیکن سمپل رشتہ کا یہ فیچر بہت اچھا ہے۔ 

انٹرنیٹ کی دنیا میں کوئی بھی ویب سائٹ یا ایپ دھوکہ دہی کے خطرے سے خالی نہیں ہے۔ آئے دن ہم خبریں سنتے ہیں کہ فلاں ویب سائٹ کا ڈیٹا لیک ہو گیا۔ فلاں ویب سائٹ ہیک ہو گئی۔ فلاں ایپ پر لوگوں کے ساتھ ہزاروں روپے کا فراڈ ہو گیا۔ ان باتوں سے انکار ممکن نہیں۔ کیونکہ رشتہ ایپس پر فراڈ کے واقعا نہ صرف پاکستان بلکہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لیکن کیا لوگ آن لائن سروسز اور رشتہ ایپس کا استعمال چھوڑ دیتے ہیں؟ بالکل نہیں۔ تو پھر محض رشتہ ایپس کو ہی نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟ ضرورت تو اس بات کی ہے کہ رشتہ ایپس پر فراڈ کے حوالے سے انتظامیہ اور امیدوار دونوں مل کر کام کریں۔ 

مرد و خواتین کو رشتہ ایپس پر فراڈ اور دھوکے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سمپل رشتہ اس حوالے سے نہایت محتاط ہے۔ بنیادی ویریفیکیشن اور سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے مسلسل اقدامات کر رہے ہے۔ تا کہ امیدواروں کو ایک محفوظ اور قابل بھروسہ پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔ سمپل رشتہ ایپ پر امیدواروں کی بنیادی معلومات کے علاوہ سب کچھ پرائیوٹ ہوتا ہے۔ کسی امیدوار کا نمبر، تصویر اور مکمل معلومات اس کی مرضی کے بغیر کسی سے شیئر نہیں ہوتیں۔ یہ اختیار امیدوار کے پاس ہی ہوتا ہے کہ وہ جس سے چاہے اپنی معلومات شیئر کرے۔  

رشتہ ایپس پر فراڈ سے بچا جا سکے۔ اس پر ہر ایپ اپنے لحاظ سے اقدامات کرتی ہے۔ سمپل رشتہ ایپ پر رجسٹریشن کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ رجسٹر کرنے والا حقیقی فرد ہے، روبوٹ نہیں۔ ای میل کی تصدیق کے بغیر کوئی پروفائل نہیں بنایا جا سکتا۔ اگر کسی پروفائل میں کوئی تضاد پایا جاتا ہے۔ تو فوری طور پر صارف سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جاتا ہے۔ یا ان کی پروفائل ڈیٹا بیس سے ڈیلیٹ کر دی جاتی ہے۔  

سمپل رشتہ پر رجسٹرڈ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار سبحان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے سمپل رشتہ پر رجسٹریشن شروع کی تو ویریفیکیشن جیسے عمل سے گھبرا کر پراسس ادھورا چھوڑ دیا۔ لیکن سمپل رشتہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر ایک بار پھر کوشش کی۔ اور سمپل رشتہ کی کسٹمر سروس ٹیم کے تعاون سے پروفائل بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ تب یہ احساس ہوا کہ یہ بنیادی ویریفیکیشن کتنی ضروری ہے۔  

اگر ایسا نہ ہوتا تو دوسری ایپس کی طرح سمپل رشتہ پر بھی فیک پروفائلز کا ڈھیر لگا ہوتا۔ ایسے چھوٹے چھوٹے فیچرز فراہم کر کے انتظامیہ رشتہ ایپس پر فراڈ کے امکانات کو کم کر سکتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے سمپل رشتہ پر اپنی پروفائل بنائی۔ ان کے فراہم کردہ فری پیکج کے ذریعے میں کچھ امیدواروں سے رابطہ کر چکا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی ایک اچھا رشتہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ 

رشتہ ایپس پر فراڈ سے بچنے کے لئے چند اقدامات 

امیدوار رشتہ ایپس پر فراڈ اور دھوکے سے بچنے کے لیے درج ذیل اقدامات کر سکتے ہیں۔ 

 پروفائل کی تصدیق 

 ہمیشہ ایسی رشتہ ایپس یا ویب سائٹس کا انتخاب کریں جو امیدواروں کی پروفائلز کی تصدیق کرتی ہیں۔ شناختی دستاویزات، تعلیمی اور پیشہ ورانہ اسناد کی جانچ دھوکے بازی کو کم کرتی ہے۔ 

 ذاتی معلومات کا تبادلہ 

اپنی ذاتی معلومات جیسے کہ فون نمبر، گھر یا آفس کا ایڈریس اور دیگر تفصیلات کسی پر بھروسہ ہونے سے پہلے ہرگز شیئر نہ کریں۔ کیونکہ رشتہ ایپس پر فراڈ میں یہی معلومات بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ 

 سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے تصدیق 

آج کل ہر نوجوان خواہ لڑکی ہو یا لڑکا، ایک سے زائد سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔ رشتہ ایپس پر جن امیدواروں سے آپ کا رابطہ ہو ان کی سوشل میڈیا پروفائلز کے بارے میں پوچھیں اور چیک کریں۔ کیونکہ سوشل میڈیا پروفائلز ایک شخص کی سوچ اور شخصیت کی کافی حد تک عکاسی کرتی ہیں۔ وہ وہاں کیسا مواد شیئر کرتے ہیں۔ کیسے پیجز لائیک کرتے ہیں۔ ان سے کسی کی شخصیت کا اندازہ لگانا کافی حد تک آسان ہو جاتا ہے۔ سو اس عمل سے بھی رشتہ ایپس پر فراڈ اور دھوکے سے بچا جا سکتا ہے۔ 

 مشکوک رویے پر غور 

اگر کسی امیدوار کا رویہ مشکوک ہو۔ یا وہ جلد فیصلے کے لئے آپ پر مسلسل دباؤ ڈالے۔ تو پلیٹ فارم کی سپورٹ ٹیم کو رپورٹ کریں۔ رشتہ ایپس پر فراڈ کے بہت سے واقعات میں یہی دیکھنے اور سننے کو ملتا ہے کہ لوگ بیرون ملک رشتہ یا کاروبار کے لالچ میں آ کر جلد بازی میں فیصلہ کر لیتے ہیں۔ کہ رشتہ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔  

 بات چیت کے لئے ذاتی نمبر کی بجائے ایپ کا استعمال 

رشتہ ایپس پر فراڈ سے بچنے کے لیے کوشش کریں کہ امیدواروں سے گفتگو رشتہ ایپس کے فراہم کردہ چیٹ سسٹم میں ہی ہو۔ تاکہ پلیٹ فارم کسی مشکوک سرگرمی پر نظر رکھ سکے۔ 

 مالی مدد کی درخواستوں سے ہوشیار 

اگر کوئی شخص ایک اچھا تعلق قائم کر لینے کے بعد پیسوں کا تقاضا کرتا ہے۔ یا مالی مشکلات کا بہانہ بنا کر مدد طلب کرتا ہے تو فوراَ محتاط ہو جائیں۔ اور کسی کو پیسے ہرگز نہ دیں۔ کیونکہ رشتہ ایپس پر فراڈ کے واقعا میں سب سے زیادہ واقعات پیسوں کے لین دین کے حوالے سے ہی دیکھے گئے ہیں۔ 

 ویڈیو کال پر بات چیت 

رشتے کی تلاش میں بھی ٹیکنالوجی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رشتہ ایپس پر فراڈ سے بچ سکیں اس لئے کسی امیدوار سے ملاقات سے پہلے ویڈیو کال پر بات چیت کریں۔ انہیں پرکھیں۔ اور بہتر یہی ہے کہ ملاقات دونوں فیملیز کے درمیان ہو۔  

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بھی مرد و خواتین کو رشتہ ایپس پر فراڈ کا سامنا ہے۔ سمپل رشتہ اس سلسلے میں مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ ایپ پر بہت جلد ایک مضبوط تصدیقی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ جس میں ہر صارف کو اپنی معلومات کی تصدیق کے لیے ذاتی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ دستاویزات جمع کروانی ہوں گی۔  

امیدواروں کے ڈیٹا کی حفاظت کے لئے نت نئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ اور ویریفیکیشن پراسس میں بھی مزید بہتری اور اصلاحات پر غور کیا جا رہا ہے۔ سو اگر آپ سمپل رشتہ ایپ پر اپنی پروفائل بنا کر ایک اچھا رشتہ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو بے فکر ہو کر بنائیں۔ سمپل رشتہ آپ کو ہر لحاظ سے ایک محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

Simple Rishta

Simple Rishta

We are available from : 10:00 AM to 10:00 PM (Monday to Friday)

I will be back soon

Simple Rishta
Hey there 👋
How can we help you?
Messenger