انسان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ حالت نیند میں گزرتا ہے۔ اور نیند کی حالت میں انسان بہت سے خواب دیکھتا ہے۔ کچھ خوابوں کا تعلق انسان کے روزمرہ کے معمولات سے ہوتا ہے۔ اور کچھ خواب انسان کی خواہشات، مشاہدات اورتجربات کا آئینہ ہوتے ہیں۔ کہنے کو تو انسان جاگتی آنکھوں سے بھی خواب دیکھتا ہے۔ جن کی تعبیر اسے خود نکالنا ہوتی ہے۔ لیکن نیند کی حالت میں دیکھے گئے خوابوں کی تعبیر معلوم کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ جیسے کہا جاتا ہے کہ خواب میں کسی کو مردہ دیکھو تو یہ لمبی عمر کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسی طرح خواب میں اپنی شادی دیکھنا واقعتا شادی نہیں بلکہ کسی اہم مقصد میں کامیابی کی نشانی ہے۔  

اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیے  

کہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے  

عرفان صدیقی  

خوابوں کی حقیقت اور اسرار و رموز سے متعلق بہت سی باتیں کہی اور سنی جاتی ہیں۔ قرآن و سنت اس حوالے سے مسلمانوں کی رہنمائی بھی فرماتا ہے اور مختلف خوابوں کی تعبیر سے آگاہ بھی کرتا ہے۔ اللہ نے خوابوں کا علم انبیاء کرام میں حضرت یوسف علیہ السلام  کو عطا کیا۔ جس کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے۔ حدیث مبارکہ کے مطابق سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔  

امام بن ابن سیرین کے مطابق خواب تین طرح کے ہوتے ہیں۔ رحمانی خواب، شیطانی خواب، نفسانی خواب۔ ان میں تعبیر صرف رحمانی خوابوں کی ہوتی ہے۔ خوابوں سے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رات کے ابتدائی حصے میں دیکھے جانے والے خوابوں کی تعبیر پانچ سال میں پوری ہوتی ہے۔ جبکہ آدھی رات کو دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر پانچ ماہ میں۔ اور فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے دیکھے جانے والے خوابوں کی تعبیر دس دن تک پوری ہوتی ہے۔  

کہتے ہیں اچھا خواب اللہ کی طرف سے جبکہ برا خواب شیطان کی طرف سے وسوسہ یا مستقبل کے حوالے تنبیہ ہوتا ہے۔ لہذا انسان کو اپنا خواب کسی کو نہیں سنانا چاہیے۔ اگر خواب کی تعبیر معلوم کرنا چاہے تو صرف صاحب علم لوگوں کے گوش گزار کرے۔  

خواب میں اپنی شادی دیکھنا 

کہا جاتا ہے کہ خواب محض خیالی چیز یا خیالی حرکات ہیں۔ کیونکہ جب ہم نیند سے بیدار ہو جاتے ہیں تو خواب میں کئے گئے اعمال کا کوئی اثر باقی نہیں رہتا۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ خواب اگرچہ خیالی حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن اس کا انسان کی زندگی اور نفسیات سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ جیسے خواب میں اپنی شادی دیکھنا کوئی خیالی عمل نہیں۔ زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر یہ خواب حقیقت میں بدل جاتا ہے۔ لیکن ضروری نہیں انسان جیسا خواب دیکھے اس کی تعبیر بھی وہی ہو۔  

خواب میں اپنی شادی دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ شخص اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ممکن ہے اس کی تعلیم مکمل ہو کر نوکری شروع ہونے والی ہو۔ یا واقعی شادی کے بعد وہ نئی زندگی کا آغاز کرنے والا ہو۔ لیکن یہاں شادی سے مراد موج مستی نہیں۔ بلکہ نئی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ ہے۔ جو شادی کی صورت اس کے کاندھوں پر آئیں گی۔  

خواب میں اپنی شادی دیکھنا حالات میں تبدیلی ظاہر کرتا ہے۔ شاید وہ شخص اپنی زندگی سے فائدہ اٹھانے، اسے با مقصد بنانے۔ یا اپنی بری عادتوں کو اچھی عادتوں سے تبدیل کرنے جا رہا ہے۔ خواب چونکہ الہام ہی کی ایک صورت ہوتے ہیں۔ لہذا اللہ اپنے پسندیدہ بندوں کو خواب میں کسی عمل کو ترک کرنے یا انجام دینے کا اشارہ کر سکتا ہے۔ 

خواب میں قریبی عزیز کی شادی دیکھنا 

کسی قریبی عزیز کی شادی خواب میں دیکھنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ خاندان کے افراد پرانے اختلافات کو بھلا کر ایک ہونے والے ہیں۔ لہذا جب کوئی شخص خواب میں خاندان کے کسی فرد کی شادی دیکھتا ہے تو اس کا مطلب اسے کوئی خوشی کی خبر ملے گی۔  

خواب میں دوسری شادی کرنا 

اگر کوئی شادی شدہ عورت خواب میں دوبارہ اپنی شادی دیکھے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے پرانے اہداف اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کوئی قدم اٹھائے گی۔ ایسے کام ا خواہشات جنہیں اس نے اپنے شوہر، خاندان یا گھر کی ذمہ داریوں کی وجہ سے کافی عرصے سے ملتوی کر رکھا ہے، وہ پورے کرے گی۔ یا پھر یہ کہ اگر اس کے اور شوہر کے درمیان کوئی اختلافات ہیں تو ان کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اور ان کے معاملات بہتر ہو جائیں گے۔ 

اگر کوئی شادی شدہ عورت کسی دوسرے مرد کے ساتھ خواب میں اپنی شادی ہوتے دیکھے تو  یہ اس بات کی طرف اشارہ ہوتا ہے کہ وہ حاملہ ہو جائے گی۔ 

اسی طرح کسی مرد کا خواب میں اپنی شادی دیکھنا اس بات کا ترجمان ہے کہ اسے ملازمت یا کاروبار میں کوئی اچھا موقع ملنے والا ہے۔ کوئی ایسا کام جس میں وہ ابہام کا شکار تھا وہ الجھن سلجھنے والی ہے۔ خواب میں اپنی شادی دیکھنا پہلے سے بہتر ملازمت کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔  

خواب میں شادی سے انکار کرنا 

 اگر کوئی شخص یہ خواب دیکھتا ہے کہ اس نے شادی سے انکار کر دیا ہے۔ تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ ایک غیر متزلزل شخص ہے۔ اور سست روی کا شکار ہے۔ کام کرنا یا مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش نہیں کرتا۔ اس کی دوسری تعبیر یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ ایسا خواب دیکھنے والا ملازمت میں کسی اہم یا بڑے عہدے کی پیشکش ٹھکرا دے گا۔ جس سے اسے بہت زیادہ منافع مل سکتا تھا۔  

خواب میں نکاح اور طلاق دینا 

خواب میں اپنی شادی دیکھنا اور طلاق ہو جانا، اس کی تعبیر یہ بتائی جاتی ہے کہ وہ شخص کوئی اہم کاروباری منصوبہ بنانے والا ہے۔ لیکن اس سے وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے گا۔ ممکن ہے اس میں پیسے کا ضیاع بھی ہو۔ دراصل شادی اور طلاق بھی ملے جلے جذبات کے حامل شخص کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جو اہم مسائل پر مناسب فیصلے کرنے سے قاصر ہے۔ اور اکثر کام مکمل معلومات یا آگاہی کے بغیر کرتا ہے۔ 

خواب میں اپنی شادی دیکھنا دراصل عزت اور سربلندی حاصل ہونے کا اشارہ ہوتا ہے۔ لیکن اسے کسی خواب کی یقینی تعبیر نہیں کہا جاسکتا۔ کیونکہ سب کے حالات و واقعات مختلف ہوتے ہیں۔ تعبیر بتاتے وقت خواب دیکھنے والے اور جس کے بارے میں خواب دیکھا جارہا ہے۔ دونوں کے تفصیلی احوال اور ماحول وغیرہ کو پیش نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن خواب میں اپنی شادی دیکھنا ایک نیک اور مبارک خواب ہوتا ہے۔ بقول منیر نیازی  

خواب ہوتے ہیں دیکھنے کے لیے  

ان میں جا کر مگر رہا نہ کرو  

ٹیکنالوجی اتنی ترقی کر چکی ہے کہ اب آپ اپنے خوابوں کی تعبیر آن لائن بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے آپ آن لائن رشتہ تلاش اور حاصل کر سکتے ہیں۔ سمپل رشتہ ایک میٹریمونئیل سروس ہے۔ جو پاکستان اور بیرون ممالک مقیم افراد کوگھر بیٹھے رشتے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ اگر آپ بھی اپنا شادی کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں تو سمپل رشتہ آپ کے لئے ایک بہترین اور معیاری پلیٹ فارم ہے۔  بقول راحت اندوری۔ 

یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے  

نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو  

سو ہم بھی یہی تجویز کریں گے کی شادی زندگی بھر کا معاملہ ہے۔ اسے تجربات کی نظر نہ کریں۔ بلکہ سمپل رشتہ جیسی معیاری اور بہترین سروس استعمال کرتے ہوئے اپنا جیون ساتھی تلاش کریں۔ اور شادی کے خواب کو حقیقت بنائیں۔

Simple Rishta

Simple Rishta

We are available from : 10:00 AM to 10:00 PM (Monday to Friday)

I will be back soon

Simple Rishta
Hey there 👋
How can we help you?
Messenger