خالق ارض و سماوات نے تمام مخلوقات کو دو الگ فطری تقاضوں اور رجحانات کے ساتھ تخلیق کیا۔ جیسے دن کے ساتھ رات، پھول کے ساتھ کانٹے۔ آگ کے ساتھ پانی، اندھیرے کے ساتھ اجالا، زمین کے ساتھ آسمان وغیرہ۔ اسی طرح نوع انسانی کے لئے بھی شریک حیات کو پیدا فرمایا۔ یعنی تمام مخلوق کے ساتھ صنف مخالف نہ ہوتی تو کائنات میں ایسا تنوع، انفرادیت اور خوبصورتی نہ ہوتی۔ بقول شاعر

گلہائے رنگارنگ سے ہے زینتِ چمن
اے ذوقؔ اس جہاں کو ہے زیب اختلاف سے

نوع انسانی کی دو مختلف جنسوں میں تخلیق کسی بھی طرح حکمت سے خالی نہیں۔ اسی طرح روئے زمین پر نوح انسانی کی بقا کا سفربھی تنہا ایک صنف کے بس کی بات نہیں۔ خالق کائنات نے مرد اور عورت کو مختلف جسمانی صلاحیت، ساخت، ہیئت، فطری میلان اور زاویہ فکر سے نوازا۔ اور ان کی ذمہ داریوں کو بھی واضح کر دیا گیا۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ زندگی کے سفر میں شوہراور بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی مانند ہیں۔ اور دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

معاشرتی طور پر بھی دونوں صنفوں کے لیے الگ الگ طریقہ کار متعین ہے۔ اگر دونوں اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طریقے سے سر انجام نہ دیں۔ تو سماجی اور معاشرتی ڈھانچے کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ اور زندگی کا لطف اور سکون ختم ہو جائے گا۔ جیسا کہ ایک مرد کو مضبوط قوت ارادی، پختہ عزم و حوصلہ اور جدو جہد جیسی صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے۔ اسی طرح عورت کی ذمہ داری میں بچوں کی پرورش و پرداخت کرنا ہے۔ تا کہ معاشرہ کے لئے ایک عمدہ نسل تیار ہو۔

بظاہر دیکھا جائے تو شریک حیات ہونے کے ساتھ ساتھ مرد اور عورت دونوں ہی انسان بھی ہیں۔ روٹی ، کپڑا اور مکان اگر ایک مرد کی بنیاد ضرورتیں ہیں۔ تو عورت کے لئے بھی یہ سب اتنے ہی اہم ہیں۔

محبت اور نفرت کے جذبات ہوں یا افہام و تفہیم مرد اور خواتین دونوں ان خصوصیات سے لیس ہیں۔ لیکن حقیقت میں شادی ایک ایسا معاملہ ہے جہاں مرد اور عورت کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔ علاوہ على بحیثیت سمپل رشتہ ٹیم ہم اس موضوع پر بحث کرنے جا رہے ہیں۔ کہ شریک حیات کے انتخاب میں مرد کی کیا ترجیحات ہوتی ہیں۔ اور یہ ایک خاتون کی ترجیحات سے کس طرح مختلف ہوتی ہیں۔

مرد بیوی میں کیا خصوصیات چاہتا ہے؟

عام طور پر ایک مرد کب اور کیسی عورت  سے متاثر ہوتا ہے۔ اس بارے میں ماہر نفسیات بھی کوئی واضح دلیل پیش نہیں کرتے۔ لیکن تحقیق اور تجربے سے جو حقائق معلوم ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق چند ایک صفات ہیں جو مرد اپنی شریک حیات میں دیکھنا پسند کرتا ہے۔

خوبصورتی:

حمیدہ شاہین دور حاضر کی ایک مشہور شاعرہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ

کون بدن سے آگے دیکھے عورت کو

سب کی آنکھیں گروی ہیں اس نگری میں

انہوں نے اس شعر میں ایک اٹل حقیقت کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر مرد ظاہری خوبصورتی سے متاثر ہوتے ہیں۔ لیکن وہ خوبصورتی اورخاتون خانہ ہونے کے ساتھ چند دیگر خصوصیات دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ اگر پسندیدگی کا پیمانہ صرف خوبصورتی ہوتا۔ تو کئی شادیاں جن میں مرد اور خاتون دونوں خوبصورتی سے لیس تھے۔ اختتام پذیر نہ ہوتیں۔

کسی عربی شاعر نے کیا خوب کہا ہے۔

یمکن یکون حلمك نجمة
واللہ کاتب لك قمر

ترجمہ:

ہو سکتا ہے آپ کا خواب ایک ستارہ ہو

اور اللہ نے آپ کی قسمت میں چاند لکھا ہو۔

تعلیمی پس منظر:

مرد زیادہ تر ایسی خواتین کو بطور شریک حیات منتخب کرتے ہیں جو تعلیم یافتہ ہوں۔ اور آج کل تو برسر روزگار خواتین کو برتری دی جاتی ہے۔ یعنی آج کا مرد ایسی خاتون کو پسند کرتا ہے جس کی صلاحیتیں صرف گھریلو امور تک محدود نہیں۔

 خوداعتمادی:

صرف خواتین ہی نہیں مردوں کو بھی عورت کی خود اعتمادی بہت متاثر کرتی ہے۔ اور وہ ایک پر اعتماد خاتون کو اپنے شریک حیات اور جیون ساتھی کے روپ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ جو نہ صرف زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا خود اعتمادی سے مقابلہ کرے۔ بلکہ چھوٹے موٹے مسائل سے خود نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

شگفتہ مزاجی:

یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ سرد مزاج یا تلخ مزاج انسان کو کوئی پسند نہیں کرتا، خواہ وہ مرد ہو یا خاتون۔ عورتوں پر اس حوالے سے زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے۔ کہ انہوں نے والدین کا گھر چھوڑ کر شوہر کے ساتھ اس کے گھر اور گھر والوں کے ساتھ رہنا ہوتا ہے۔اگر وہ خوش مزاج نہیں ہو گی اور اس کا رویہ شوہر یا گھر والوں کے ساتھ سرد ہو گا۔ تو نباہ مشکل ہو جاتا ہے۔ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ

"مرد مسکراتی ہوئی خواتین کی جانب زیادہ راغب ہوتے ہیں”

اور یہ عورت اگر بیوی بھی ہو تو زندگی حسین ہو جاتی ہے۔ عورت کی ایک مسکراہٹ مرد کے سارے دن کو خوشگوار بنا سکتی ہے۔ اس کی ساری تھکن سمیٹ سکتی ہے۔ اس کے برعکس جو عورت ہمیشہ گلے شکوے کرے۔ ایسی عورت سے بہت جلد مرد کا دل اوب جاتا ہے۔ مرد کو مطمئن اور خوش رہنے کے لئے شگفتہ خیالی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا وہ خوش مزاج خواتین سے بہت جلد متاثر ہوتے ہیں۔

سیرت:

اگرچہ مرد باطن کی بجائے ظاہر سے جلد متاثر ہوتے ہیں۔ لیکن خوبصورتی کی ساتھ ساتھ خوب سیرتی کی تلاش میں بھی ہوتے ہیں۔ ایک ایسی خاتون جو احساس کرنے والی اور خیال رکھنے والی ہو۔ مرد کے دل میں جلد اپنا گھر کر لیتی ہے۔ اور مرد جلد یا بدیر ایسی عورت کی محبت میں گرفتار ہو ہی جاتا ہے۔ شادی کے بعد عورت کے لئے شوہر اور اس کے گھر والے ہی اس کی فیملی ہوتے ہیں۔ وہ اپنی خوب سیرتی، بے لوث محبت، وفاداری اور شگفتہ مزاجی سے گھر کو جنت کا نمونہ بنا سکتی ہے۔

احساس ذمہ داری:

احساس ذمہ داری صرف ایک مرد کی ہی خصوصیت نہیں۔ بلکہ اس خصوصیت کا ہونا ایک عورت کی کشش میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ مرد گھر سے باہر کی ذمہ داریوں کو نباہ کے جس وقت گھر آئے۔ اسے صاف ستھرے بچے، سمٹا ہوا گھر، مسکراہٹیں بکھیرتی شریک حیات نظر آئے۔ تو اس کی ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔ اس لئے مرد ہمیشہ ایسی عورت کی خواہش کرتا ہے جو اپنی ذمہ داریاں سمجھتی ہو۔ اور بغیر کہے انہیں پورا کرنے کی اہلیت رکھتی ہو۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ذمہ داربیوی مرد کے لئے نہایت دلکش ہوتی ہے۔ ایک ماہر تعلقات و نفسیات کا کہنا ہے کہ

"عورتوں میں جہاں کشش اہم ہے وہیں چند دیگر خصوصیات بھی شامل ہیں، جیسے خوش مزاجی، دوسروں کے ساتھ شفقت، اعتماد اور محبت وغیرہ”

وفاداری:

ایک عورت کی زیب و زینت وفاداری ہے۔ یہ ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں۔ جب تک شاہر اور بیوی ایک دسرے کے وفادار نہ ہوں زندگی کی گاڑی کامیابی سے نہیں چل سکتی۔ عورت کی وفاداری مرد کے لئے کسی قیمتی تحفے سے کم نہیں۔ جس عورت میں وفاداری نہیں وہ مرد کے دل میں کوئی مقام حاصل نہین کر سکتی۔ اس لئے شریک حیات کا انتخاب کرتے وقت مرد یہ خواہش بھی رکھتے ہیں۔ کہ جس عورت سے ان کی شادی ہو وہ دل و جان سے انہیں قبول کرے۔ اور ہمیشہ ان کی وفادار رہے۔

ان تمام نکات کو دیکھا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے۔ کہ دنیا خواہ کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر لے۔ لیکن شریک حیات کے انتخاب میں آج بھی بہت سے مردوں کی سوچ روایتی ہی ہے۔ سمپل رشتہ اپنے بلاگز کے ذریعے عوام الناس کو آگاہی دیتا ہے۔ اور عمومی مسائل پر بحث مباحثہ کرتا ہے۔ ہماری آج کی بحث یہیں ختم ہوتی ہے۔ لیکن ہم چند اہم سوال ضرور پوچھنا چاہیں گے۔

"بحیثیت مرد آپ اپنی شریک حیات میں کیا خوبیاں دیکھنا چاہتے ہیں؟”

"کیا رشتہ دیکھتے وقت آپ اپنی ترجیحات سے والدین کو آگاہ کرتے ہیں؟”

اگر آپ ازدواجی بندھن میں بندھنا چاہتے ہیں۔ تو ہمارے بلاگز کا پڑھنا آپ کے لئے نہایت مفید ثابت ہو گا۔ رشتے کے لئے بھی آپ ہماری خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اور اپنی ترجیحات پر مبنی رشتہ حاصل کر سکتے ہیں۔