عمومی سوالات
ہم سمپل رشتہ پر رجسٹریشن کیوں کریں؟
سمپل رشتہ پر رجسٹریشن کر کے آپ گھر بیٹھے پاکستان اور دیگر ممالک میں اپنی ترجیحات پر مبنی رشتہ حاصل کر سکتے ہیں۔
سمپل رشتہ کے دفاتر کن شہروں میں ہیں؟
ہم آن لائن سروس فراہم کر رہے ہیں۔ آپ کسی بھی ملک یا شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہماری ایپ پر رجسٹر کر کے رشتہ حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا ہم سمپل رشتہ پر مفت رجسٹریشن کر سکتے ہیں؟
جی ہاں، سمپل رشتہ پر مفت رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہے۔
کیا ہم ایک ای میل ایڈریس پر ایک سے زیادہ اکاونٹ کریٹ کر سکتے ہیں؟
جی نہیں۔ ایک ای میل سے صرف ایک ہی اکاونٹ کریٹ ہو سکتا ہے۔
کیا رجسٹریشن فارم کے ساتھ تصویر منسلک کرنا ضروری ہے؟
اگرچہ تصویر منسلک کرنا اختیاری ہے۔ لیکن اگر آپ تصویر منسلک کرتے ہیں تو آپ کی پروفائل میں زیادہ ممبرز دلچسپی لیں گے، اور آپ سے رابطہ کریں گے۔ رجسٹرڈ ممبرز کو اختیار حاصل ہے کہ اپنی تصویر کو پبلک یا پرائیوٹ رکھیں۔ پرائیوٹ رکھنے کی صورت میں کوئی ان کی تصویر نہیں دیکھ سکے گا۔
کیا رجسٹر ہونے کے بعد ہم اپنی پروفائل میں ترمیم یا تبدیلی کر سکتے ہیں؟
جی ہاں، آپ رجسٹریشن کے بعد اپنی پروفائل میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ تاہم، آپ اپنی جنس اور ازدواجی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے، لہذا اس کا خاص خیال رکھیں۔
پروفائل کو رجسٹر ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
جیسے ہی آپ اپنی معلومات درج کرتے ہیں، اور "کمپلیٹ” کے بٹن پر کلک کرتے ہیں۔ آپ کی پروفائل رجسٹر ہو جاتی ہے۔
کیا رجسٹرڈ ممبرز میری پروفائل پر تمام معلومات دیکھ سکتے ہیں؟
جی نہیں، ممبرز اور ویب سائٹ یوزر کسی بھی پروفائل پر صرف بنیادی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔
ہم کسی مخصوص پروفائل تک کیسے رسائی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
آپ پروفائلز کا بعد میں جائزہ لینے کے لیے انہیں شارٹ لسٹ کر سکتے ہیں۔
سمپل رشتہ رجسٹریشن فیس کیوں لیتا ہے؟
سمپل رشتہ پلیٹ فارم آپ کی ترجیحات کے مطابق رشتہ حاصل میں اپنا وقت اور توانائی صرف کرتا ہے۔ ہمارا پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل عملہ آپ کی مشکلات کا حل فراہم کرنے کو ہمہ وقت دستیاب ہوتا ہے۔ ان تمام کوششوں کے بدلے ہم نہایت مناسب فیس لیتے ہیں آپ کو ایک بار ادائیگی کرنی ہے یا ایک سے زائد بار۔ اس کا انحصاراس پر ہے کہ آپ ہماری خدمات کب تک چاہتے ہیں۔
سمپل رشتہ پر رجسٹریشن فیس کے کتنے پیکجز دستیاب ہیں؟
پیکجز کی معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔
کیا کسی دوسری کرنسی میں ادائیگی قابل قبول ہے؟
جی ہاں، آپ جس ملک میں مقیم ہیں اس کرنسی میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔
کیا سمپل رشتہ پر آن لائن ادائیگی محفوظ ہے؟
جی ہاں، سمپل رشتہ پر آن لائن ادائیگی مکمل محفوظ ہے۔
کیا سمپل رشتہ پر ہماری معلومات محفوظ ہیں؟
جی ہاں، سمپل رشتہ پر آپ کی معلومات مکمل محفوظ ہیں۔ ہم مختلف سافٹ ویئر پروگرامز کی مدد سے معلومات کو محفوظ رکھتے ہیں۔
سمپل رشتہ کس چیز کی ویریفیکیشن کرتا ہے؟
سمپل رشتہ ان معلومات کی تصدیق کرتا ہے جو ممبرز اپنی پروفائل میں درج کرتے ہیں۔ اس میں تعلیمی اسناد، روزگار کی معلومات، ماہانہ آمدنی، گھر کا پتہ وغیرہ شامل ہیں۔ سمپل رشتہ پر تاحال ویریفیکشن شروع نہیں ہوئی۔ لیکن اس کے جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
کیا سمپل رشتہ پر صرف پاکستانی رشتے دستیاب ہیں؟
جی نہیں۔ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں مقیم افراد بھی رجسٹریشن کر رہے ہیں۔
کیا سمپل رشتہ ایک میرج بیورو ہے؟
سمپل رشتہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کے ساتھ روایتی میرج بیورو کی طرزپر ہی کام کرتا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ یہاں ممبرز کو رجسٹریشن کر کے خود دوسرے رجسٹرڈ ممبرز سے رابطہ کرنا ہوتا ہے۔
سمپل رشتہ کیا ہے، اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
سمپل رشتہ ایک آن لائن رشتہ سروس ہے۔ جہاں مختلف شہروں، ممالک، مذاہب، ذات، مسلک اور متفرق پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد ضرورت رشتہ کے لئے رجسٹر کر رہے ہیں۔
ہمارا طریقہ کار یہ ہے کہ رشتے کے لئے امیدوار یا اس کی فیملی ہماری ایپ پر رجسٹر کر کے پروفائل بناتے ہیں۔ پروفائل مکمل ہوتے ہی رجسٹرڈ ممبرز کی لسٹ ان کے سامنے آ جاتی ہے۔۔ ان میں سے کسی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
کیا ہم رجسٹریشن کے بغیر رشتہ حاصل کر سکتے ہیں؟
آپ سمپل رشتہ ویب سائٹ پر دئیے گئے فلٹرز کی مدد سے رشتہ دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن ان سے رابطے کے لئے آپ کا رجسٹرہونا ضروری ہے۔
سمپل رشتہ پر رجسٹر کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
رجسٹر کے بٹن پر کلک کر کے اکاونٹ کریٹ کیجئے۔ ای میل ویریفیکیشن کے بعد لاگن کیجئے۔ اور اپنی تمام معلومات درج کیجئے۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں
کیا میں اپنے خاندان کے کسی فرد کی جانب سے رجسٹریشن کر سکتا ہوں؟
جی ہاں ، آپ اپنے خاندان کےکسی بھی فرد کی جانب سے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
کیا رجسٹریشن فارم میں تمام کالم اور خانوں کو پر کرنا ضروری ہے؟
جی ہاں، فارم کے تمام کالم اور خانے پر کرنا لازمی ہیں۔ تبھی آپ متوقع نتائج حاصل کر سکیں گے۔
ہم پروفائل میں کتنی تصاویر شامل کر سکتے ہیں؟
آپ اپنی پروفائل میں ایک سے زائد تصاویر شامل کر سکتے ہیں۔
سمپل رشتہ پر پروفائل بناتے وقت کون سی معلومات دینا ضروری ہیں؟
آپ کی بنیادی معلومات، جیسے آپ کی تعلیم، پیشہ، فیملی اور اس کے علاوہ آپ کو رشتہ سے متعلق اپنی ترجیحات بھی درج کرنی ہیں۔ ہر خانے میں درست معلومات دیں اور فارم کو مکمل طور پر پُر کریں۔
پارٹنر پریفرنسز کیا ہیں؟
پارٹنر پریفرنسز سیکشن میں، آپ شریک حیات کے حوالے سے اپنی ترجیحات درج کر سکتے ہیں۔
کیا ہم رجسٹرڈ ممبرز سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں؟
آپ رجسٹرڈ ممبرز سے براہ راست ان کے ذاتی نمبر پر رابطہ نہیں کر سکتے۔ اس کے لئے آپ کو ان سے رابطہ نمبر کی درخواست کرنی ہے۔ البتہ ہر پروفائل پر میسج کا بٹن فراہم کیا گیا ہے۔ ممبرز اس کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہم اپنی پروفائل کو کیسے ڈیلیٹ یا غیر فعال کرسکتے ہیں؟
اگر آپ اپنی پروفائل ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں درج ذیل ای میل پر اپنا نام، میٹریمونی آئی ڈی، رابطہ نمبر اور پروفائل ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بھیجئے۔ ہمارا نمائندہ آپ سے رابطہ کرلے گا۔
پروفائل غیر فعال / ڈس ایبل ہونے کے بعد آپ رجسٹرڈ ممبرز سے رابطہ نہیں کر سکیں گے۔
سمپل رشتہ پر رجسٹر کرنے کے لیے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟
اس کی تفصیلات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔
سمپل رشتہ پر فیس کی ادائیگی کے مختلف طریقے کیا ہیں؟
آپ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ، اور ایزی پیسہ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کر سکتے ہیں۔
کسی ممبر سے رابطہ یا رشتہ نہ ہونے کی صورت میں کیا رجسٹریشن فیس قابل واپسی ہو گی؟
جی نہیں۔ ادا کردہ رقم کسی صورت قابل واپسی نہیں ہو گی۔
اگر ہمیں کسی معاملے میں مدد کی ضرورت ہو تو کسٹمر سروس سے کیسے رابطہ کریں؟
ہماری طرف سے کسٹمر سپورٹ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ آپ ہمارے نمائندوں سے فون، ای میل، یا ہمارے سوشل میڈیا پیجز اور گروپس کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
پروفائل پرائیویسی کا کیا مطلب ہے ؟
پروفائل پرائیوسی سے مراد ہے کہ یوزر رجسٹرڈ ممبرز کی صرف بنیادی معلومات دیکھ سکتا ہے۔ مکمل معلومات دیکھنے یا کسی رجسٹرڈ ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے آپ کو سمپل رشتہ پررجسٹریشن کرنا ہو گی۔ اور اس امیدوار سے مکمل پروفائل، رابطہ نمبر یا تصویر دیکھنے کی درخواست کرنا ہوگی۔
کیا سمپل رشتہ کا کوئی واٹس ایپ نمبر ہے؟
جی نہیں، سمپل رشتہ کا کوئی واٹس ایپ نمبر نہیں ہے۔ نہ ہم واٹس ایپ پر کوئی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ آپ ہمارے دفتر کے نمبر، ای میل یا سوشل میڈیا پیجز پر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی سمپل رشتہ سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں؟
آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہیں، ای میل، فون، یا سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یا براہ راست ہماری ویب سائٹ پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
ہم ایک میرج بیورو چلا رہے ہیں۔ کیا ہم آپ کی سروس استعمال کر سکتے ہیں؟
جی ہاں۔ آپ سمپل رشتہ کی سروس استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کی شرائط جلد واضح کر دی جائیں گی۔