دنیا میں ہر معاشرہ اپنی مخصوص روایات، تہذیب وتمدن اور ایک الگ ثقافت رکھتا ہے۔ وہاں کے لوگ ، ان کا رہن سہن، طرز تعمیراور بودوباش اس علاقے اور روایات کی عکاس اور امین ہوتی ہے۔ لاہوربھی ایسا ہی ایک شہر ہے۔ جو قدیم اور تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت اور روایات کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس لئے بہت سے خاندان اور امیدوار لاہور اور گرد و نواح میں رشتہ کی تلاش کرتے ہیں۔
جہاں تعلیم، روزگار اور رہائش کے لئے ملک بھر سے لوگ اس شہر میں مقیم ہونا پسند کرتے ہیں۔ وہیں کسی لڑکے یا لڑکی کے لئے لاہور سے آنے والا رشتہ بھی گویا ان کے لئے کسی لاٹری سے کم نہیں ہوتا۔ دیہات، قصبات اور چھوٹے شہروں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں میں مقیم افراد کی بھی دلی خواہش ہوتی ہے کہ لاہور اور گرد و نواح میں رشتہ کی تلاش کی جائے۔ آپ کو بیٹے کے لئے رشتے کی تلاش ہو یا بیٹی کے لئے، ضرورت رشتہ کنواری آپ کی تلاش ہو یا ضرورت رشتہ بیوہ ۔ لاہور اور گرد و نواح میں ذرا سی تلاش کے بعد آپ مناسب رشتہ حاصل کر سکتے ہیں۔
دوسرے شہروں کی طرح لاہور اور گرد و نواح میں رشتہ کی تلاش محنت اور وقت مانگتی ہے۔ ضرورت صرف اس امر کی بھی ہے کہ آپ کا حلقہ احباب وسیع ہو۔ آپ کو کس قسم کے رشتے کی تلاش ہے۔ یہ ترجیحات آپ پر واضح ہوں۔ آپ کی توقعات بے جا نہ ہوں۔ غیر شادی شدہ افراد کے لئے تو مناسب جوڑ تلاش کے بعد مل ہی جاتا ہے۔ لیکن اصل مسئلہ کسی طلاق یافتہ یا بیوہ بہن اور بیٹی کے لئے رشتہ تلاش کرنے میں ہے۔ اور وہ بھی پھر لاہور جیسے بڑے شہر میں۔ یہ کام اگرچہ ناممکن نہیں لیکن مشکل ضرور ہے۔ البتہ نیک نیتی، کوشش اور لگن کسی بھی بظاہر ناممکن دکھائی دینے والے کام کو ممکن بنا سکتی ہے۔
اگر بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ انہیں ان کے حقوق و فرائض سے آگاہ کیا جائے۔ کسی معاشرے میں رہتے ان کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں یہ ان پر واضح ہو۔ ایک گھر کو بنانے اور چلانے کے لئے کن کن مشکلات سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ کیا کیا قربانیاں دینی پڑ سکتی ہیں۔ کیا سمجھوتے کرنے پڑ سکتے ہیں۔ ان کا ادراک ہو۔ تو لاہوراور گرد و نواح میں رشتہ کی تلاش کرنا اور رشتہ حاصل کرنا مشکل نہیں۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ دقیانوسی سوچ اور روایات کو چھوڑ کربدلتے وقت اور نئے تقاضوں کے ہم آہنگ ہوا جائے۔
مشہور کہاوت ہے کہ رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں اور طے زمین پر ہوتے ہیں۔ بدلتے وقت کے ساتھ اس میں تھوڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ ٹیکنالوجی اور بالخصوص انٹرنیٹ کی سہولت عام ہونے کے بعد رشتے اب آن لائن بھی بھی بننا شروع ہو گئے۔ سمپل رشتہ اس کی ایک بہترین مثال ہے۔ جو بدلتے وقت کے تقاضوں اور روایات کو نبھاتے ہوئے والدین اور نوجوانوں کو آپس میں ملنے جلنے اور ایک دوسرے کو بہترطریقے سے جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
والدین گھر بیٹھے اپنے بچوں کی اور امیدوار خود اپنی رجسٹریشن ایک فون کال کے ذریعے کروا سکتے ہیں۔ جس کے بعد وہ لاہور اور گرد و نواح میں رشتہ کی تلاش سے بے فکر ہو جاتے ہیں۔ اور ان کا کام صرف امیدوار اور اس کے خاندان کی تصدیق کرنا ہوتا ہے۔ امیدواروں کے کوائف کی تصدیق کا عمل جلد ہی سمپل رشتہ پر شروع ہو رہا ہے۔ جو والدین کے لئے خوشی کی خبر ہے۔ سمپل رشتہ آپ سب کے لئے آن لائن رشتہ کی خدمات نہایت ذمہ داری سے انجام دیتا ہے۔ اور اس منشور پرپورے اعتماد سے عمل پیرا ہے کہ ہم صارف نہیں دوست بناتے ہیں۔
بہت زبردست….