زندگی کے ہمسفر کا انتخاب اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق کرنے کا حق ہر کسی کو حاصل ہے۔ آج کل آن لائن رشتہ سائٹس اور میرج بیورو نے رشتے کی تلاش کو قدرے آسان بنا دیا ہے۔ لیکن نیک نیتی، یکسوئی اور اطمینان سے کئے گئے انتخاب کے بعد بھی دو افراد کیسے جیون ساتھی ثابت ہوں گے۔ اس کا اندازہ تبھی ہو سکتا ہے جب وہ باہم مل کر عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں۔

اس میں باقی عمل دخل ان دونوں افراد کے مزاج ، کمی یا خامیوں کو نظر انداز کر کے ایک دوسرے کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر ہے۔ کیونکہ اس نئے بننے والے رشتے سے دو خاندانوں میں ایک تعلق قائم ہوتا ہے۔ اور اس تعلق میں کوئی دراڑ نہ آئے اس کا دارومدار ان کی ذہنی ہم آہنگی برداشت اور سمجھوتہ کی قوت اور مزاج پر ہے۔

کیونکہ انسان زندگی کے مسائل سے تنہا نبرد آزما نہیں ہو سکتا۔ ہر موڑ پر اسے کسی ساتھی اور ہم قدم کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ جب اس کی زندگی میں کوئی دوسرا شامل ہوتا ہے۔ دو ذہن، دو مزاج اور دو زاویہ نظر ایک ہوتے ہیں۔ تو ہر مشکل آسان ہوتی نظر آتی ہے۔

شوہر اور بیوی زندگی کی گاڑی کے ایسے پہئیے ہیں۔ جو اپنے اپنے مقام پر رہتے ہوئے ایک ساتھ زندگی کے تقاضے نبھاتے چلے جاتے ہیں۔ اور یہی ایک کامیاب زندگی کا گُر ہے۔ اور یہی کامیاب رشتوں کی ضمانت ہے۔

ان سب تقاضوں کو احسن طریقے سے نبھانے اور پر سکون زندگی گزارنے کے لئے محض ایک شرط "مخلص ہمسفر” کا ہونا ہے۔ ایسا شخص جس کے آنے سے آپ کی زندگی، انداز و اطوار اور سوچ میں بہتری آئے۔ دو انجان افراد ایک ہو کر جب کسی خاندان کا حصہ بنتے ہیں۔ تو ان پر بھاری ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس رشتے اور اسکے تقاضوں کو احسن طریقے سے نبھائیں۔

رشتہ کی تلاش ایک نازک مرحلہ:

اچھے شریک حیات کا انتخاب ایک نازک مسئلہ ہے۔ ضرورت رشتہ کے لئے ہرشخص کا معیار، سوچ اور فکر دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ دیگر مسائل اسکے علاوہ ہیں۔ کچھ نوجوانوں کو ملازمت پیشہ لڑکی بطور ہمسفر چاہئیے ہوتی ہے جبکہ کسی کو گھر سنبھالنے والی خاتون۔

کچھ والدین جب میرج بیورو  یا آن لائن شادی ویب سائٹس سے رابطہ کرتے ہیں۔ تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انکے بچوں کی شادی ان کے اپنے یا کسی قریبی شہر میں ہو۔ جیسے ضرورت رشتہ لاہور یا ضرورت رشتہ کراچی کی خواہش ان کے دل میں ہوتی ہے۔ وہ دور دراز کے شہروں یا گاؤں میں شادی کرنے پر رضامند نہیں ہوتے۔

جبکہ کچھ افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ رشتہ بیرون ملک سے ہو۔ اور اس کے لئے وہ بعض اوقات بے جوڑ رشتہ کرنے کے لئے بھی تیار ہوتے ہیں۔  بہت سے خاندان ایسے ہیں جہاں اپنی ذات اور برادری سے باہر شادی کرنا آج بھی مناسب نہیں سمجھا جاتا۔

گھر والوں کے علاوہ خاندان کا دباؤ بھی ہوتا ہے۔ اور اگر رسم و رواج سے بغاوت کر کے ایسا کوئی قدم اٹھا بھی لیا جائے تو اس کے نتائج اکثر اچھے نہیں نکلتے۔ ان مشکلات اور پریشانیوں سے بچنے کے لئے افراد کو شعور دینا بہت ضروری ہے۔ کہ وہ فرسودہ رسم و رواج کو چھوڑ کر نئے تقاضوں اور اپنی مذہبی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنی زندگی کا فیصلہ کریں۔

شریک حیات کے انتخاب میں جہاں لڑکے اور لڑکی کو اپنی پسند کا حق دیا جانا چاہئیے۔ وہاں والدین کی مرضی اور خوشی کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے۔ کیونکہ وہ زندگی کے نشیب و فراز اور ماحول سے واقف ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ تجربہ کار اور جہاں دیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ اولاد کے ہمدرد اور خیرخواہ بھی ہوتے ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی خواہش اور خوشی کا خیال رکھنا بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔ تا کہ کسی بے جوڑ رشتے کی صورت میں دو خاندان متاثر ہونے سے بچ سکیں۔ کیونکہ ایسی بے جوڑ شادیوں کے نتیجہ میں نہ صرف دو افراد بلکہ دو خاندان متاثر ہوتے ہیں۔ اور اولاد ہو جانے کی صورت میں انکا مستقبل بھی تباہ ہوتا ہے۔

آن لائن رشتہ سائٹس کا کردار:

بچے اور بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں جہاں والدین کے سر پر ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ وہیں اس بوجھ کو کم کرنے میں آن لائن رشتہ سائٹس کا بھی ایک اہم کردار ہے۔ یہ ادارے گھر بیٹھے والدین کو انکی ترجیحات اور خواہشات کے مطابق رشتہ فراہم کر کے انکے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

آجکل کے دور میں جدید ٹیکنالوجی نے جہاں دوسرے شعبہ زندگی میں درپیش مشکلات کو کم کیا ہے۔ وہیں رشتوں کے سلسلہ میں والدین کو اس بھاری ذمہ داری سے بخوبی نبرد آزما ہونے کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔آن لائن رشتہ سائٹس کی بدولت گھر گھر جا کر رشتوں کی تلاش میں وقت اور توانائی ضائع کرنے کی بجائے اب والدین میں آن لائن رشتہ سروس سے استفادے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

امید ہے کے آنے والے وقت میں رشتہ دیکھنے کے فرسودہ اور پرانے طریقے ترک کر دئیے جائیں گے۔ بلکہ دیگر ممالک خاص کر بھارت اور مغربی ممالک میں آن لائن رشتہ ویب سائٹس کافی عرصے سے متحرک اور مقبول ہیں۔

سمپل رشتہ ایک قابل اعتماد ادارہ:

سمپل رشتہ پاکستان کی آن لائن رشتہ سائٹس کی فہرست میں شامل ایک ایسا ہی ادارہ ہے۔ جو معاشرے میں رائج رسوم و رواج کو مدنظر رکھتا ہے۔ اور بچوں اور بچیوں کے رشتوں کے سلسلے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ سمپل رشتہ صرف آن لائن رشتہ کا ہی ایک ذریعہ نہیں۔ بلکہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے والدین اور شادی کے خواہش مند خواتین و حضرات کو رشتوں کی تلاش میں مدد کرنا ہے۔ اور اس میں درپیش مسائل کے مناسب حل تلاش کرنے میں رہنمائی کرنا ہے۔

سپمل رشتہ کا عملہ تربیت یافتہ اور پُراعتماد ہے۔ جو پاکستان اور بیرون ملک رشتوں کے سلسلے میں آپ کی رجسٹریشن کروانے کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔ آن لائن رشتوں کے سلسلے میں یہ ایک با وثوق اور قابل اعتماد ادارہ ہے۔ جس کا مقصد آپ کو مستند اور آپ کی ترجیحات کے عین مطابق رشتے فراہم کرنا ہے۔