اب اس میں کتنی صداقت ہے یہ تو وہاں کے مقیم جانیں لیکن دیکھا جائے تو شادی جیسی اہم ذمہ داری کو انہوں نے کتنی آسانی سے سرانجام دے لیا ۔۔ جس کی پیروی کی ضرورت ہر معاشرے کو ہے۔ پاکستان میں اگرچہ حکومتی سطح پرایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے لیکن بہت سے شادی دفاتراپنے طور یہ خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ جس کی ایک مثال سمپل رشتہ شادی کی ویب سائیٹ ہے۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب خاندان کے بزرگ اور دوست احباب رشتہ تلاش کرنے میں مدد کر دیتے ہیں تو پھر شادی دفاتر یا ویب سائٹس کا رخ کیوں کیا جائے؟؟
اس کا جواب یہ ہے کہ جو سہولیات یہ ادارے ہمیں فراہم کرتے ہیں وہ کسی اور ذریعے سے ممکن نہیں۔
اب وقت کی بچت کو ہی لے لیجئے ۔ اگر تو شادی خاندان سے باہر ہو رہی ہے تو رشتہ کی تلاش، لڑکے یا لڑکی کے گھرانے سے ملاقات، ضروری امور کی تحقیق کے لئے خاصا وقت درکار ہوتا ہے۔ رشتہ کسی دوسرے شہر میں موجود ہونے کی بنا پر دو تین بار ملاقات کے لئے جانا پڑے تو اخراجات کافی بڑھ جاتے ہیں۔
دوسرا یہ کہ تعلیم اور روزگار سے متعلق جو کچھ بتایا جاتا ہے اس کی تصدیق انتہائی ضروری ہے ۔اکثر اوقات دوسری خوبیوں اور آسائشوں کے پیچھے والدین اس چیز کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر لڑکا اگر بیرون ملک ملازمت کرتا ہے تو اسکا بیرون ملک ہونا ہی کافی سمجھ لیا جاتا ہے۔ اس کی تعلیم اور ملازمت سے متعلق زیادہ چھان بین نہیں کی جاتی اور لڑکے کے گھر والوں کے کہے پر ہی ایمان لے آیا جاتا ہے۔ جس کا نتیجہ اکثر اچھا نہیں نکلتا۔ بیٹی کی بیرون ملک رخصتی کے بعد حقائق سامنے آتے ہیں لیکن اس وقت کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
بعض اوقات لڑکا یا لڑکی کسی ایسے ملک میں مقیم ہوتے ہیں جہاں آپ کی جان پہچان والا کوئی موجود نہیں ہوتا جواس رشتے سے متعلق ضروری امور کی تحقیق کر سکے ۔ ہر کوئی بیرون ملک سفر کی استطاعت بھی نہیں رکھتا ۔۔ تو ایسی صورتحال میں میرج بیورو یا آن لائن شادی ویب سائٹس بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ وہ اپنے دکھائے گئے رشتے کی خواہ وہ پاکستان میں ہوں یا پاکستان سے باہر،مکمل چھان بین کرتے ہیں۔ امیدوار کی تعلیم اور روزگار سے متعلق ہر طرح کی تصدیق کرتے ہیں ۔ یوں والدین کے وقت اور پیسے کی بچت کو یقینی بناتے ہیں۔
میرج ویب سائٹس یا آن لائن شادی دفاتر ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ کچھ ادارے رشتہ دکھانے کے ساتھ ساتھ شادی کے امیدواروں اور ان کے والدین کی ذہن سازی پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ شادی اور اس کی ذمہ داریوں سے متعلق شعور دے رہے ہیں۔
رشتہ دکھانے والی خواتین کے مقابلے میں میرج بیورز ہر لحاظ سے بہتر ہیں کیوں کہ یہاں آپ کسی ایک شخص کے رحم و کرم پر نہیں ہوتے بلکہ یہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کا ایک مکمل ادارہ ہوتا ہے جہاں ہر کوئی اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیتا ہے۔ یہ ان خواتین کی طرح معاملے کو طول بھی نہیں دیتے ۔۔ رشتہ کروانے والی خواتین کا وطیرہ یہ ہے کہ ہر چکر میں آپ سے پیسے اینٹھ لیتی ہیں، رشتہ ہو یا نہیں، انہیں اپنی فیس سے غرض ہوتی ہے ۔۔ اور اسی لالچ میں یہ بغیر تصدیق کئے اچھے برے ہر طرح کے لوگوں کے رشتے لے آتی ہیں۔ یوں ان کی بار بار آمد اخراجات میں اضافے اور وقت کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے میرج بیورو کے ذریعے رشتے کی تلاش ہر لحاظ سے بہتر اور فائدہ مند ہے۔ جسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔