"میرج بیورو کے ذریعے رشتے کی تلاش” یہ اصطلاح اب اتنی معروف ہو چکی ہے کہ اب اسے سن کر اچنبھا نہیں ہوتا۔ کچھ ذرائع کے مطابق ہمارے برادر مسلم ملک ترکی میں بچوں کی شادیوں کے معاملات وہاں کے سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے سپرد ہیں۔ جب بچے شادی کی عمر کو پہنچتے ہیں تو والدین انہیں لے کر دفتر چلے جاتے ہیں۔ وہاں معمولی فیس کے عوض ہر بچے کی ایک علیحدہ فائل تیار کی جاتی ہے۔ جس میں تمام ضروری کوائف کے علاوہ میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ بھی شامل ہوتی ہے۔
اس کے بعد مناسب وقت پر محکمے کا بورڈ میچ میکنگ کرتا ہے۔ پھر لڑکی اور لڑکے کے والدین کو دعوت دی جاتی ہے۔ دونوں گھرانے بشمول لڑکا اور لڑکی آپس میں ملتے ہیں۔ دونوں گھرانوں کی رضامندی سے وہیں نکاح ہوجاتا ہے۔ اور مختصر سی تقریب کے بعد دلہن کی رخصتی ہوجاتی ہے۔ یوں معاشرے کی یہ ایک اہم ضرورت اس طرح نہایت خوش اسلوبی سے پوری ہوجاتی ہے۔ یعنی سرکاری میرج بیورو کے ذریعے رشتے کا کام بخوبی پایہ تکمیل کو پہنچ جاتا ہے۔
اب اس میں کتنی صداقت ہے یہ تو وہاں کے مقیم جانیں۔ لیکن دیکھا جائے تو شادی جیسی اہم ذمہ داری کو انہوں نے کتنی آسانی سے سرانجام دے لیا۔ جس کی پیروی کی ضرورت ہر معاشرے کو ہے۔ پاکستان میں اگرچہ حکومتی سطح پرایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے۔ لیکن بہت سے شادی دفاتر اپنے طور یہ خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ جس کی ایک مثال سمپل رشتہ شادی کی ویب سائیٹ ہے۔
میرج بیورو کے ذریعے رشتہ کی تلاش کیوں کی جائے؟
یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ جب خاندان کے بزرگ اور دوست احباب رشتہ تلاش کرنے میں مدد کر دیتے ہیں۔ تو پھر میرج بیورو کے ذریعے رشتے کی تلاش کیوں کی جائے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ جو سہولیات یہ ادارے ہمیں فراہم کرتے ہیں۔ وہ کسی اور ذریعے سے ممکن نہیں۔
وقت کی بچت:
اب وقت کی بچت کو ہی لے لیجئے۔ اگر تو شادی خاندان سے باہر ہو رہی ہے تو رشتہ کی تلاش، لڑکے یا لڑکی کے گھرانے سے ملاقات، ضروری امور کی تحقیق کے لئے خاصا وقت درکار ہوتا ہے۔ رشتہ کسی دوسرے شہر میں موجود ہونے کی بنا پر دو تین بار ملاقات کے لئے جانا پڑے تو اخراجات کافی بڑھ جاتے ہیں۔ جبکہ میرج بیورو کے ذریعے رشتے کی تلاش ہمارا وقت اور توانائی بچاتی ہے۔
رشتوں کی تصدیق:
دوسرا یہ کہ تعلیم اور روزگار سے متعلق جو کچھ بتایا جاتا ہے اس کی تصدیق انتہائی ضروری ہے ۔اکثر اوقات دوسری خوبیوں اور آسائشوں کے پیچھے والدین اس چیز کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر لڑکا اگر بیرون ملک ملازمت کرتا ہے تو اسکا بیرون ملک ہونا ہی کافی سمجھ لیا جاتا ہے۔ اس کی تعلیم اور ملازمت سے متعلق زیادہ چھان بین نہیں کی جاتی اور لڑکے کے گھر والوں کے کہے پر ہی ایمان لے آیا جاتا ہے۔ جس کا نتیجہ اکثر اچھا نہیں نکلتا۔
بیٹی کی بیرون ملک رخصتی کے بعد حقائق سامنے آتے ہیں لیکن اس وقت کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے آج کل والدین میرج بیورو کے ذریعے رشتے کی تلاش کو اہمیت دے رہے ہیں۔ تا کہ ایسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بعض اوقات لڑکا یا لڑکی کسی ایسے ملک میں مقیم ہوتے ہیں جہاں آپ کی جان پہچان والا کوئی موجود نہیں ہوتا جواس رشتے سے متعلق ضروری امور کی تحقیق کر سکے ۔ ہر کوئی بیرون ملک سفر کی استطاعت بھی نہیں رکھتا۔ تو ایسی صورتحال میں میرج بیورو یا آن لائن شادی ویب سائٹس بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ وہ اپنے دکھائے گئے رشتے کی خواہ وہ پاکستان میں ہوں یا پاکستان سے باہر،مکمل چھان بین کرتے ہیں۔ امیدوار کی تعلیم اور روزگار سے متعلق ہر طرح کی تصدیق کرتے ہیں ۔ یوں والدین کے وقت اور پیسے کی بچت کو یقینی بناتے ہیں۔
پیسے کی بچت:
میرج بیورو کے ذریعے رشتے کی تلاش یقینی طور پر پیسے کی بچت ہے۔ کیونکہ اگر آپ بار بار رشتے کی تلاش میں کسی کے گھر جائیں گے تو ظاہری سی بات ہے آنے جانے کا خرچہ، کسی کے گھر پہلی بات جانے پر تحائف لے جانا اس کے لئے پیسہ درکار ہو گا۔۔ جبکہ میرج بیورو کے ذریعے رشتے کی بات چلائی جائے تو آپ کا آمدورفت کا خڑچہ بچتا ہے۔ سب باتیں اور ضروری امور کی تصدیق ٹیلی فون پر کی جا سکتی ہے۔ اور جب مکمل اطمینان ہو جائے تو پھر ملاقات کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ اور اتنی تحقیق اور تفصیلی معلومات لینے کے بعد یقینا رشتہ طے ہو جانے کے مواقع ہو گے۔ یوں میرج بیورو کے ذریعے رشتے کی تلاش آپ کے پیسوں کی بچت بھی کرتی ہے۔
میرج ویب سائٹس یا آن لائن شادی دفاتر ماضی کے مقابلے میں اب بہت بہتر طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ کچھ ادارے رشتہ دکھانے کے ساتھ ساتھ شادی کے امیدواروں اور ان کے والدین کی ذہن سازی پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ شادی اور اس کی ذمہ داریوں سے متعلق شعور دے رہے ہیں۔
رشتہ دکھانے والی خواتین کے مقابلے میں میرج بیورز ہر لحاظ سے بہتر ہیں۔ کیوں کہ یہاں آپ کسی ایک شخص کے رحم و کرم پر نہیں ہوتے۔ بلکہ یہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کا ایک مکمل ادارہ ہوتا ہے۔ جہاں ہر کوئی اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیتا ہے۔ یہ ان خواتین کی طرح معاملے کو طول بھی نہیں دیتے۔
رشتہ کروانے والی خواتین کا وطیرہ یہ ہے کہ ہر چکر میں آپ سے پیسے اینٹھ لیتی ہیں۔ رشتہ ہو یا نہیں، انہیں اپنی فیس سے غرض ہوتی ہے۔ اور اسی لالچ میں یہ بغیر تصدیق کئے اچھے برے ہر طرح کے لوگوں کے رشتے لے آتی ہیں۔ یوں ان کی بار بار آمد اخراجات میں اضافے اور وقت کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے میرج بیورو کے ذریعے رشتے کی تلاش ہر لحاظ سے بہتر اور فائدہ مند ہے۔ جسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
سمپل رشتہ بھی ایک ایسا ہی جدید ادارہ ہے۔ جو ٹیکنالوجی کی مدد سے رشتوں کی تلاش کو نہایت آسان بنا رہا ہے۔ آپ کو رجسٹر کرنے کے بعد اپنی پروفائل بنانی ہے۔ آپ کی ترجیحات کے مطابق رشتے آپ کو فوری نظر آ جاتے ہیں۔ جن کی مناسب چھان پھٹک کے بعد آپ رشتے کی بات آگے بڑھا سکتے ہیں۔ آپ والدین ہیں، جنہیں اپنے بچوں کے لئے رشتے کی تلاش ہے۔یا شادی کے خواہشمند نوجوان، دونوں کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ پروفائل بنا کر رشتہ حاصل کر سکیں۔ رجسٹریشن کا پراسس شروع کرنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
Acha hai is sy bhot asani hoti hai.