انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی ترقی جہاں دوسرے بہت سے شعبوں میں تبدیلیاں لائی ہے۔ خریداری، تعلیم اور دفتری کاموں کا طریقہ کار تبدیل ہوا ہے۔ خاص کر کرونا کی وجہ سے پچھلے کچھ عرصے سےصارفین نے اپنے وقت کا بڑا حصہ کمپیوٹر سکرین اور موبائل پر گزارا۔ جبکہ آمدنی کا زیادہ تر حصہ انٹر نیٹ پر خریداری میں صرف کیا ہے۔ وہیں آن لائن رشتہ ویب سائٹس کی مقبولیت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ تین سالوں میں ان لائن خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اور کرونا کے دوران ہی آن لائن رشتہ سائٹس بھی خاصی مقبول ہوئی ہیں۔ لیکن کیا وجہ ہے کہ جب ان لائن رشتوں کی بات آتی ہے تو لوگ پیچھے ہٹ جاتے ہیں؟ کسی ادارے کے بارے میں جانے یا تحقیق کئے بغیر، ان کی خدمات اور سہولیات کا تجربہ کرنے سے پہلے۔ سنی سنائے باتوں پر ایمان لا کر ان کے بارے میں منفی باتیں اور تبصرے کرنے لگتے ہیں۔

حالانکہ آن لائن رشتہ کی جتنی ویب سائٹس ہیں ان میں بیشتر کا کام صاف اور شفاف طریقے سے ہوتا ہے۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ کا رابطہ کسی قابل اعتماد ادارے سے ہو۔ ذرا سی تحقیق اور سمجھداری آپ کو ایک دھوکہ باز اور قابل اعتماد ادارے میں فرق بتا سکتی ہے۔ آپ کو صرف چند ایک باتوں کا دھیان رکھنا ہو گا جو درج ذیل ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجودگی:

کسی بھی آن لائن رشتہ ویب سائٹ پر رابطہ کرنے سے پہلے آپ ان کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر موجود ان کے اکاؤنٹس چیک کریں۔  یہ دیکھیں کہ ان کے کتنے فالوورز ہیں۔ اگرچہ فالوورز کی تعداد میں اضافہ کسی ادارے کے مستند ہونے کا ثبوت نہیں۔ لیکن انٹرنیٹ کی ترقی کی بدولت اب عوام بھیڑ چال کا شکار نہیں ہوتی۔ وہ اسی چیز پر اعتماد کرتے ہیں جس کا تجربہ کر چکے ہوں۔

کہیں پر بھی رجسٹریشن اور رشتہ کی بات آگے بڑھانے سے پہلے متعلقہ ویب سائٹ اور ادارے کے بارے  میں جاننا نہایت اہم ہے۔ اگر یہ ادارہ معروف ہے یا مالکان کو آپ یا آپ کے دوست احباب میں سے کوئی ذاتی طور پر جانتا ہے۔ تو دھوکہ دہی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ تاہم اگر یہ کوئی غیرمعروف ویب سائٹ یا ادارہ ہے۔ تو آپ کو محتاط رہنا ہو گا۔

کسی مشہور ادارے کا ہم نام ہونا:

کسی بھی ادارے سے رابطہ کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ وہ کہیں کسی مشہور ادارے کا نام تو استعمال نہیں کر رہے۔ بعض اوقات ادارے دوسروں کی شہرت اور نام سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ لیکن ذرا سی تحقیق سے اصل اور نقل کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔ آن لائن رشتہ ویب سائٹس میں یہ بات عام دیکھنے میں آتی ہے۔ کہ کسی کی شہرت سے متاثر ہو کر ان سے ملتا جلتا نام رکھ لیا جاتا ہے۔

رابطے کے ذرائع:

قابل اعتماد ادارے ہمیشہ اپنے تعارف کے ساتھ رابطہ نمبر، ای میل ایڈریس یا بعض اوقات دفتری پتا بھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی ویب سائٹ پر موجود عمومی سوالات، رازداری کی پالیسی، قواعد و ضوابط ان کے اصل اور قابل بھروسہ ہونے کی نشانی ہیں۔

کسی آن لائن رشتہ ویب سائٹ کے بارے میں جاننے کے لئے آپ ان کے فراہم کردہ نمبروں پر کال کریں۔ یا بذات خود دفتر کا دورہ کر کے ان کی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اور اپنی تسلی کی خاطر ان سے وہ تمام سوالات کر سکتے ہیں۔ جن کے متعلق آپ کو ابہام ہے۔ یا جن کے بارے میں ویب سائٹ پر کوئی نشاندہی نہیں کی گئی۔

مثبت اور منفی تبصرے:

آن لائن رشتہ ویب سائٹ پررجسٹریشن کروانے سے پہلے ان کی ساکھ کے بارے میں دوسرے افراد کے تبصرے پڑھ لیں۔ یہ تبصرے وہ افراد کرتے ہیں جن کا متعلقہ ادارے کے ساتھ اچھا یا برا تجربہ رہا ہو۔

منفی یا مثبت کسی قسم کے تبصروں کی عدم دستیابی بھی کسی ادارے کے ناقابل اعتبار ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی غیر معروف ادارے کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صرف مثبت تبصرے موجود ہوں۔ تو یہ بھی اس کمپنی کو مشکوک بناتا ہے۔

نجی معلومات کا مطالبہ:

اگر کوئی ادارہ آپ کو مکمل یا تفصیلی معلومات فراہم کئے بغیر محض رجسٹریشن پر زور دیتا رہے۔ یا آپ سے غیر ضروری، نجی یا بنک کی معلومات کا مطالبہ کرے۔ تو آپ ایسے ادارے سے محتاط رہیں۔

مفت خدمات کی یقین دہانی:

اگر کوئی ادارہ مفت میں رشتے کروانے کا دعوے دار ہے اور آپ کو رجسٹریشن پر مجبور کرتا ہے تب بھی آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ قابل بھروسہ ادارے اور پروفیشنل لوگ کبھی بھی اچھی خدمات مفت فراہم نہیں کرتے۔ اور اس میں کوئی معیوب بات بھی نہیں۔ ایک ادارہ آپ کے لئے اچھے رشتے کی تلاش میں اپنی توانائی، رقم اور وقت صرف کرتا ہے۔ ایسی صورت میں معاوضہ لینا اس ادارے کا حق ہے۔

جو ادارے یا ویب سائٹس آپ کو پہلے مفت رشتوں کی یقین دہانی کرواتی ہیں ۔ وہ کسی نہ کسی موڑ پر آ کر پیسوں کا مطالبہ ضرور کرتے ہیں۔ یا پھر رشتوں کے سلسلے میں دھوکہ دہی یا لاپرواہی کا عنصر ضرور شامل ہو گا۔

سمپل رشتہ ایک ایسا ادارہ ہے جو والدین اور امیدواروں کو ان کی  ترجیحات پر مبنی رشتے دکھانے کا کام تسلی بخش انداز میں کر رہا ہے۔ اگرچہ رشتوں کی تلاش کرنے والا یہ کوئی واحد ادارہ نہیں۔ بہت سے ادارے پہلے بھی آن لائن رشتہ انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔ لیکن تصدیق شدہ رشتوں کا وسیع ذخیرہ، ذمہ داراور پراعتماد عملہ اور سب سے بڑھ کر خلوص اور دیانتداری جیسی خصوصیات اس ادارے کودوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔