شادی ایک مقدس بندھن اور ذمہ داری ہونے کے ساتھ ساتھ فطری تقاضوں کوپورا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔ اس کے ساتھ  یہ جسمانی، اخلاقی اور روحانی بیماریوں سے تحفظ، انسانی زندگی کے تسلسل، رشتوں کی نشوونما اور صحبت کے ذریعے ذہنی سکون کے حصول کا وسیلہ بھی ہے۔ ان سب مقاصد کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو اپنا من پسند جیون ساتھی ملے۔ لیکن پسندیدہ ساتھی کی تلاش کہاں اور کیسے کی جائے۔ سمپل رشتہ نے آپ کی یہ مشکل دور کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک ویب سائٹ متعارف کروائی ہے۔ جہاں نہ صرف آپ ضرورت رشتہ کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔ بلکہ ان کے وقتا فوقتا شائع ہونے والے معاشرتی، ازدواجی اور خانگی مسائل اور ان کے حل پر مشتمل بلاگ سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

کسی بھی ملک یا معاشرے میں رہنے والے انسان کی پہنچ ایک محدود طبقے تک ہوتی ہے۔ اس لئے زیادہ تر لوگوں میں شادیاں اپنے خاندان میں ہی کرنے کا رواج ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ ان سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں۔ ایک خاندن سے تعلق رکھنے کی بناء پر ان کی اقدار اور رسوم و رواج بھی مشترک ہوتے ہیں۔ اور نباہ کا تناسب نسبتا زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن جیسے جیسے انسان پر ترقی کے دروازے کھل رہے ہیں۔ وہ جدید تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھال رہا ہے۔

اب بھی بیشتر لوگوں شادی یا رشتہ ویب سائٹس کو ایک فیشن کے رجحان کے طور پر لیتے ہیں۔ جسے وہ جب چاہے کھول کر دیکھ تو سکتے ہیں۔ لیکن اس کا حصہ بننا پسند نہییں کرتے۔ حالانکہ ان ویب سائٹس پر رجسٹریشن کروا کر وہ ہزاروں رشتوں تک صرف ایک کلک پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

سمپل رشتہ کی اگر بات کی جائے تو یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے۔ جس نے چند ہی ماہ میں اتنی مقبولیت حاصل کر لی ہے کہ اسے پسند کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اور اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد ہزاروں تک پہنچ چکی ہے۔ آپ سمپل رشتہ ویب سائٹ کا حصہ بن کر اپنے جیون ساتھی کہ تلاش کیسے کر سکتے ہیں۔ آئیے طریقہ کارجانتے ہیں۔

سمپل رشتہ ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے لئے آپ کو سب سے پہلے ایک عدد ایکٹیو ای میل کی ضرورت ہے۔ ایکٹو سے مراد وہ ای میل ہے جو آپ کے استعمال میں ہو۔ اور اس کا پاسورڈ آپ کو یاد ہو۔ یاد رہے ، ویب سائٹ پر جو خانے دئیے گئے ہیں وہ محض رشتے کی تلاش کے لئے ہیں۔ وہاں معلومات درج کرنے سے آپ کو آپ کی ترجیحات پر مبنی رشتے نظر تو آئیں گے۔ لیکن آپ ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ ان ممبرز سے رابطہ کرنے کے لئے آپ کو پہلے اپنی پروفائل اپلوڈ کرنا ہو گی۔ صرف رجسٹرڈ ممبر ہی ہمارے ڈیٹا بیس میں موجود رشتہ لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اور ان امیدواروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ پر اکاونٹ بنانے اور پروفائل اپلوڈ کرنے کا طریقہ کار ہم اپ کو مرحلہ وار بتانے جا رہے ہیں۔ آپ موبائل سے ویب سائٹ کھول رہے ہیں یا لیپ ٹاپ سے۔  سب سے پہلے "رجسٹر” کے  بٹن پر کلک کریں۔ آپ کے سامنے ایک فارم آئے گا۔ جہاں آپ کو اپنی ای میل اور پاسورڈ درج کرنا ہے۔ پاسورڈ آپ کوئی بھی رکھ سکتے ہیں۔ ضروری نہیں یہ وہی پاسورڈ ہو جو آپ اپنی ذاتی ای میل کو لاگن کرنے کے لئے عموما استعمال کرتے ہیں۔ یہاں جو پاسورڈ رکھیں گے وہ صرف سمپل رشتہ ویب سائٹ پر لاگن کرنے کے لئے استعمال ہو گا۔

ای میل اور پاسورڈ درج کرنے کے بعد آپ کریٹ اکاونٹ پر کلک کریں گے۔ کریٹ اکاونٹ پر کلک کرتے ہی آپ کو سمپل رشتہ کی جانب سے ای میل موصول ہو گی۔ اس میں آپ کو ایکٹیویشن لنک ارسال کیا جائے گا۔ جس پر آپ کلک کریں گے تو آپ کی ای میل ویریفائی ہو جائے گی۔ اور آپ کا اکاونٹ ہماری ویب سائٹ پر ایکٹیو ہو جائے گا۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے آپ فیس بک پر اپنا اکاونٹ بناتے ہیں۔ اور لاگن کرتے ہیں۔ اب آپ سمپل رشتہ ویب سائٹ پر جائیں اور”لاگن” کے بٹن پر کلک کریں۔

کچھ ممبرز لاگن کرتے وقت ایک غلطی کر جاتے ہیں۔ وہ یہ کہ مکمل ٹائپ کرنے کی بجائے موبائل میں پہلے سے محفوظ ای میل درج کر دیتے ہیں۔ جس کا نقصان بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ ای میل مکمل ہونے کے بعد ایک سپیس آ جاتی ہے۔ جو بظاہر تو ای میل کے خانے میں نظر نہیں آتی۔ لیکن جب آپ پاسورڈ لکھ کر لاگن کا بٹن دباتے ہیں تو لاگن نہیں ہو پاتا۔ تو اس بات کا خاص خیال رکھیے گا۔ لاگن کرتے ہی آپ کو سمپل رشتہ ڈیش بورڈ نظر آئے گا۔ جہاں آپ کو اپنی معلومات درج کرنی ہیں۔۔

سب سے پہلا صفحہ "پرسنل” کا ہے۔ یہاں آپ منتخب کریں گے کہ آپ کو پروفائل کس کے لئے بنانی ہے۔ اس کے بعد اپنی بنیادی معلومات یعنی نام، تاریخ پیدائش، ملازمت کا شعبہ، ملک، شہر، شہریت اور رابطہ نمبر درج کریں۔ اس کے علاوہ، مسلک، ذات، گوت، جنس، ازدواجی حیثیت، مذہب وغیرہ یہ سب معلومات درج کریں۔ اسی صفحہ پر اپ کو اپنی تصویر اپلوڈ کرنی ہے۔

آپ کو اختیار دیا گیا ہے کہ اپنی تصویر کو پرائیوٹ یا پبلک رکھیں۔ پرائیوٹ رکھنے کی صورت میں کوئی آپ کی تصویر بغیر آپ کی اجازت کے نہیں دیکھ سکتا۔ جبکہ پبلک رکھنے کی صورت میں کوئی بھی ممبر آپ کی تصویر دیکھ سکتا ہے۔ تصویر کے نیچے کمنٹس کا خانہ دیا گیا ہے۔ جہاں آپ اپنی ذات یا ترجیحات سے متعلق اضافی معلومات درج کر سکتے ہیں۔ نیچے دئیے گئے بٹن پر کلک کر کے آپ معلومات محفوظ کیجئے اور آگے بڑھئیے۔

اگلا صفحہ "پریفرینسز” یعنی ترجیحات کا ہے۔ جہاں آپ کو ان خصوصیات کا انتخاب کرنا ہے جو آپ اپنے جیون ساتھ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے مطلوبہ شریک حیات کی ازدواجی حیثیت، ملازمت، ملک، شہر، تعلیم، عمر، وغیرہ۔ ایک ایک کر کے سب معلومات درج کریں اور آگے بڑھیں۔

یاد رہے اگر آپ یہ صفحہ خالی چھوڑ دیں گے۔ اور کوئی معلومات درج نہیں کریں گے تو سمپل رشتہ ڈیٹا بیس میں موجود رشتے نہیں دیکھ سکیں گے۔ کیونکہ انہی معلومات کی بنیاد پر ہمارا خود کار نظام آپ کو رشتے دکھائے گا۔

اس سے اگلے صفحے "ایمپلائمنٹ” پر آپ کو اپنی ملازمت سے متعلقہ معلومات درج کرنی ہیں۔  ترتیب وار تمام معلومات درج کریں۔ اور اگلے صفحے کی جانب بڑھیں۔ اس صفحہ یعنی "ایجوکیشن” پر آپ کو اپنی تعلیم سے متعلق معلومات بالکل درست درج کرنی ہیں۔

سمپل رشتہ ڈیش بورڈ کے پانچویں صفحہ پر آپ کو اپنی رہائش کے بارے میں درج کرنا ہے۔ آخری صفحے پر فیملی یعنی والد، والدہ، بہن اور بھائیوں کی معلومات درج کرنی ہیں۔ نیچے ہرے بٹن کو دبائیں گے تو آپ کی پروفائل مکمل ہو جائے گی۔ اگر بٹن کو دبانے کے باوجود آپ اگلے صفحے کی جانب نہیں بڑھے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے کوئی خانہ خالی چھوڑ دیا ہے۔

ایک بار سب صفحات کو دیکھئے۔ اور خالی خانوں میں معلومات درج کریں۔ پروفائل مکمل ہوتے ہی آپ کے سامنے جو سکرین آئے گی۔ وہ سمپل رشتہ ڈیش بورڈ ہے۔ اگر آپ لیپ ٹاپ سے لاگن ہیں تو آپ کو بائیں جانب اپنی تصویر اور میٹریمونی آئی ڈی نظر آئے گی۔ وہیں نیچے چند آپشنز دی گئی ہیں۔ انہیں منتخب کر کے آپ "ری سیٹ” کے بٹن پرکلک کریں گے تو آپ کے سامنے رشتہ لسٹ آجائے گی۔

اگر اپ موبائل سے لاگن ہیں تو اوپربائیں جانب آپ کو کیف کی شکل کا ایک آئیکون نظر آئے گا، جو کہ دراصل فلٹر کا بٹن ہے۔ اس پر کلک کیجئے۔ اب اپ کے سامنے دو بٹن ہیں ۔ "ری سیٹ” پر کلک کیجئے۔ ترجیحات منتخب کیجئے۔ اور”اپلائی فلٹر” کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ کے سامنے رشتہ لسٹ آ جائے گی۔

ہر امیدوار کی معلومات کے نیچے ” فل پروفائل” کا بٹن دیا گیا ہے۔ جس امیدوار کو آپ منتخب کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی فل پروفائل پر کلک کیجئے۔ امیدوار کی بنیادی معلومات آپ کے سامنے ہوں گی۔ مزید جاننے کے لئے آپ امیدوار سے اس کی تصویر، رابطہ نمبر یا مکمل معلومات کی درخواست کر سکتے ہیں۔ جس کے لئے نیچے بٹن دئیے گئے ہیں۔ خیال رہے "رپورٹ پروفائل” پر آپ نے کلک نہیں کرنا۔ وہ صرف اس صورت میں کریں گے اگر کوئی امیدوار آپ کے ساتھ نازیبا گفتگو کرے۔ یا آپ کو غلط معلومات فراہم کرے۔ تب آپ ان کی پروفائل رپورٹ کر سکتے ہیں۔ جس پر ادارہ فوری ایکشن لے گا۔

سمپل رشتہ کے اس ڈیش بورڈ پر آپ امیدوار کو شارٹ لسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ تا کہ بعد میں ان کی پروفائل تک آپ فوری رسائی حاصل کر سکیں۔ اور انہیں پیغام بھیج کر گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں۔ یہاں بتاتے چلیں کہ اپنی پروفائل اپلوڈ کرنے کے بعد امیدواروں سے رابطہ آپ نے خود کرنا ہے۔ ادارہ آپ کو کسی امیدوار کی پروفائل یا تصویر نہیں بھیجے گا۔ آپ خود یا آپ کی فیملی کسی امیدوار سے رابطہ کر کے رشتے کی بات کو آگے بڑھائیں گے۔

سمپل رشتہ سروس فی الحال مفت ہے۔ جو امیدوار رجسٹر کر لیں گے انہیں کسی قسم کی کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔ چند ماہ بعد مناسب فیس رکھی جا سکتی ہے۔ اس کی تفصیلات تبھی فراہم کی جائیں گی۔ آپ کو اپنے یا اپنے کسی پیارے کے لئے رشتہ درکار ہے تو سمپل رشتہ پر ابھی پروفائل اپلوڈ کیجئے۔ اور ہماری اس محدود عرصے کے لئے فراہم کی گئی مفت سروس سے فائدہ اٹھائیے۔