وحدتِ زوج یعنی ایک شادی کا تصور بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہے۔ کیونکہ اسلام کے علاوہ دنیا کے دیگر بڑے مذاہب اسی تصور کے حامل ہیں۔ ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کا خواب دیکھنے میں کوئی ہرج نہیں۔ اور ہمارے مذہب میں دوسری شادی کرنے میں کوئی شرعی یا معاشرتی مانعت نہیں۔ بلکہ دوسری کے ساتھ تیسری اور چوتھی شادی کا حق بھی دیا گیا ہے۔ لیکن عموماً ایک سے زیادہ شادیوں کی صورت میں پہلی بیوی اور گھر والوں کی طرف سے کھڑے کیے گئے مسائل کے علاوہ معاشی وسائل آڑے آ جاتے ہیں۔   

دوسری شادی کا خواب: 

عموماً کہا جاتا ہے کہ دوسری شادی کرنے کے بہت سے سماجی، جسمانی، ذہنی، طبی اور مالی فوائد ہوتے ہیں۔ کیا واقعی ایسا ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔  

آج کل ایک جملہ زبان زد عام ہے کہ "اچھے مرد پر ایک عورت کا قبضہ درست نہیں”  

یہ بات درست ہے کہ دوسری شادی ہمارے معاشرے کی ضرورت ہے۔ اور بہت سے معاشرتی مسائل کا حل بھی ہے۔ 

ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کا خواب دیکھنے والے مرد تو بہت ہیں۔ لیکن ایسے مرد کم ہیں جو دوسرے نکاح کا بوجھ اٹھا سکیں۔ کیونکہ دوسری شادی کی صورت میں بیوی، بچے، خاندان، سماج ، معاش، سب اس کے خلاف محاذ آراء ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں شریعت میں اجازت ہونے کے باجود دوسری شادی میں کامیابی کا تناسب کم اور طلاق کی شرح زیادہ ہے۔  

دوسری شادی کی مخالفت اور حمایت: 

پہلی شادی میں اگر شوہر اور بیوی کے درمیان تعلقات خراب ہو جائیں اور بات طلاق تک پہنچ جائے۔ تو گھر اور والے مل اس رشتے کو ٹوٹنے سے بچانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔ 

جبکہ دوسری شادی کا معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔ دوسری شادی کا خواب ہی دیکھنے پر مرد کو صلواتیں سنائی جاتی ہیں۔ اور اگر وہ دوسری شادی کر لے اور بیوی سے نہ نبھے۔ تو اس پر طلاق کے لیے گھر، خاندان اور سماج کا دباؤ ہوتا ہے۔ کیونکہ سب کی ہمدردیاں پہلی بیوی کے ساتھ ہوتی ہیں۔  

دوسری شادی میں ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دوسری شادی کے فیصلے بالعموم جلد بازی میں، جذباتی ہو کر، بغیرغورو فکرکے کر لئے جاتے ہیں۔ ایسے مرد کم ہیں جو دوسری شادی کو سنت سمجھ کر کریں۔ یا دور اندیشی اور سمجھداری سے دوسری شادی کا فیصلہ کریں۔  بیشتر مردوں کو صرف دوسری بیوی سے غرض ہوتی ہے۔ نئی شادی کا شوق ان کا ذہن اتنا ماؤف کردیتا ہے کہ شادی کے بعد پیش آنے والے مسائل دیکھنے کی صلاحیت مسلوب ہو جاتی ہے۔  

جب انسان پہلی شادی کا خواب دیکھتا ہے۔ تو باوجود بہت سی خواہشات کے، وہ پہلی شادی میں بہت سی چیزوں سے سمجھوتہ کرلیتا ہے۔  اپنی شریک حیات کی بہت سی خامیوں کو نظرانداز کردیتا ہے۔  

دوسری شادی تبھی کامیاب ہو سکتی ہے۔ جب یا تو انسان خوف خدا رکھتا ہو۔ یا دوسری شادی اس کی ضرورت ہو۔ لہذا دوسری شادی کا خواب دیکھنے سے پہلے ان سوالات پر ضرور غور کرنا چاہئیے کہ  

"کیا آپ کو واقعی دوسری شادی کی ضرورت ہے؟”۔  

"پہلی شادی میں آپ کی ایسی کون سی ضرورت ہے جو پوری نہیں ہو رہی؟”  

"کیا دوسری شادی کی صورت میں وہ ضرورت پوری ہوجائے گی؟”  

مرد کی دوسری شادی ہمارے معاشرے کے مخصوص مزاج  اور رسم و رواج کی وجہ سے اس کی پہلی بیوی اور بچوں کے لیے دکھ کا سبب بنتی ہے۔ سو دوسری شادی کا خّاب دیکھنے سے پہلے یہ تجزیہ  نہایت ضروری ہے کہ کیا واقعی دوسری شادی اتنی ضروری ہے کہ اس کے لیے پہلی بیوی اور بچوں غمزدہ کیا جائے۔   

دوسری شادی کی کامیابی کا انحصار:  

دوسری شادی کا خواب دیکھنے سے پہلے یہ نہایت ضروری ہے کہ چند ایک باتیں ذہن نشین کر لی جائیں۔۔ سب سے پہلے یہ کہ دوسری بیوی میں پہلی بیوی کی نسبت خوبیاں زیادہ ہوں۔ اس میں خدا خوفی اور سمجھوتہ کرنے کی صلاحیت ہو۔  

دوسری شادی کی صورت میں کیا آپ دو گھرانوں ک انان نفقہ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔   

اگر آپ کے لئے دوسری شادی کرنا ناگزیر ہے تو اس وعرت سے کیجئے جسے آپ پسند کرتے ہوں۔ کیونکہ اس عورت کی محبت آپ کے اندر ان تمام مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ہمت پیدا کرے گی، جو دوسری شادی کی صورت میں آپ کو پیش آنے والی ہیں۔  ایک ایسی بیوی جسے دیکھ کر آپ زندگی کے وہ غم بھول سکیں جو دوسری شادی کے نتیجے میں آپ کو سہنے پڑیں۔  

دوسری شادی کی کامیابی کا انحصارسب سے زیادہ انحصار آپ کے پہلی بیوی کے ساتھ  تعلقات پر بھی ہے۔ اپنی پہلی بیوی سے بہت زیادہ محبت کرنے والے یا اس سے ڈرنے والوں کو کبھی دوسری شادی کا قدم نہیں اٹھانا چاہئیے۔ کیونکہ اس کی کامیابی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ اکثر پہلی بیوی کی محبت یا خوف اآپ کے اور دوسری بیوی کے درمیان حائل ہوجاتا ہے۔. 

دوسری شادی کا خواب دیکھنا اور صرف اپنا ذہن بنان ہی اہمیت نہیں رکھتا۔ بلکہ اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لینا بھ نہایت ضروری ہے۔ شادی سے پہلے اور بعد میں پیدا ہونے والی مشکلات کا اندازہ لگائیے۔ آپ کو پتہ ہونا چاہئیے کہ آپ کی بیوی بچے یا گھر والے آکی دوسری شادی کی مخالفت میں کس حد تک جا سکتے ہیں۔   

دوسری شادی کا خواب دیکھنے سے پہلے یہ اطمینان کرلیں کہ کوئی آپ کا ساتھ دینے والا ہے یا نہیں۔ اور کیا آپ میں اکیلے اس  طوفان سے نمٹنے کی صلاحیت ہے ی انہیں۔ اگر اس کا جواب نہیں میں ہے تو بہتر ہے ایک شادی پر ہی اکتفا کریں۔   

اگر آپ ایک اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں، خواہ پہلی شادی کرنا چاہتے ہوں یا دوسری۔ سمپل رشتہ پر رجسٹریشن کریں اور اپنی ترجیحات پر مبنی جیون ساتھی تک رسائی حاصل کریں۔

Simple Rishta

Simple Rishta

We are available from : 10:00 AM to 10:00 PM (Monday to Friday)

I will be back soon

Simple Rishta
Hey there 👋
How can we help you?
Messenger