ٹیکنالوجی کی ترقی خاص کر انٹرنیٹ ہماری زندگیوں میں ایک بڑا انقلاب لایا ہے۔ وہ تمام کام جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ تھا آج خیال سے سفر کرتے حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔ انٹرنیٹ جہاں دوسرے بہت سے شعبوں میں تبدیلی لایا ہے وہیں جیون ساتھی کے انتخاب کی راہ بھی ہموار کی ہے۔ آن لائن رشتہ ویب سائٹس اور ایپس کی بدولت اب والدین گھر بیٹھے بچوں کے لئے رشتے تلاش کر رہے ہیں۔ آج کے بلاگ مین ہمرشتہ ویب سائٹس پر موجود آن لائن شادی کا فارم پر کرنے کے تمام مراحل بیان کریں گے۔ 

کم و بیش تمام رشتہ ویب سائٹس پر آن لائن شادی کا فارم ایک ہی طرز کا ہوتا ہے۔ کسی میں کم معلومات درکار ہوتی ہیں، کسی میں زیادہ۔ بہ ہر حال بنیادی معلومات ہر فارم کے لئے ضروری ہیں۔ 

آن لائن شادی کا فارم اقسام: 

مختلف ویب سائٹ پر آپ کو مختلف اقسام کے فارم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ویب سائٹ وزٹ کرنے والوں کو ان فارمز تک رسائی یونہی نہیں مل جاتی۔ بلکہ پہلے ان کو ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنا ہوتی ہے۔ تا کہ وہ اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں۔ اس کے بعد لاگن کر کے فارم پر کرنا ہوتا ہے۔  

نیم آن لائن: 

کچھ ویب سائٹس آپ کی بنیادی معلومات اور رابطہ نمبر لیتی ہیں۔ اور اس کے بعد فون پر آپ سے رابطہ کر کے آپ کو رشتوں کی تمام معلومات دیتی ہیں۔ آپ کی ترجیحات کے مطابق رشتے تلاش کرتی ہیں۔ دونوں گھرانوں سے بات کرنے کے بعد ملاقات کا اہتمام کرواتی ہیں۔ اگر دونوں گھرانوں کو رشتہ پسند آ جائے تو فیس کی ادائیگی ہوتی ہے اور دونوں گھرانے رشتے کو شادی میں تبدیل کرنے کی تیاری کرتے ہیں۔ ویب سائٹ والوں کا کام یہاں ختم ہو جاتا ہے۔  

چند ایپس یا ویب سائٹس پر رجسٹریشن فیس پیشگی ادا کرنا ہوتی ہے۔ اس کے بعد یا تو ادارہ امیدوار کی معلومات لے کر خود فارم فل کرتا ہے۔ یا پھر امیدوار سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مکمل معلومات درج کرے۔ اس کے بعد رشتہ لسٹ امیدوار اور اس کی فیملی کو دکھائی جاتی ہے۔ جو رشتہ منتخب کیا جائے ان سے ملاقات کروائی جاتی ہے۔۔ ہاں ہو جانے کی صورت میں بقیہ فیس لے کر ویب سائٹ والے اپنا کام ختم کرتے ہیں۔ 

مکمل آن لائن: 

کچھ رشتہ ایپس ایسی بھی ہیں جہاں سب کام مکمل طور پر آن لائن ہوتا ہے۔ جیسا کہ سمپل رشتہ۔ امیدوار یا اس کی فیملی ویب سائٹ پر رجسٹر کرتے ہیں۔ لاگن کر کے آن لائن شادی کا فارم بھرتے ہیں۔ اور پھر آن لائن ہی اپنی مرضی کا امیدوار منتخب کر کے اس سے بات چیت کا آغاز کرتے ہیں۔ رشتہ پسند آ جانے کی صورت میں ملاقات کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اور یوں دو گھرانے ایک ہو جاتے ہیں۔  

یہ تمام کام آن لائن ہی انجام پاتے ہیں۔  یہاں تک کے فیس کی ادائیگی بھی آن لائن ہی ہوتی ہے۔ اور اس کے لئے مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہوتی ہیں۔ جیسا کہ بنک ٹرانسفر یا ایزی پیسہ وغیرہ۔ 

مراحل: 

کسی بھی رشتہ ویب سائٹ پر آن لائن شادی کا فارم عمومی طور پر ایک ہی طرز کا ہوتا ہے۔ جہاں آغاز میں آپ کو اپنا نام، ای میل، رابطہ نمبر، تاریخ پیدائش، مذہب اور جنس کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔  

اگلےمرحلے میں آپ اپنی ذات، قومیت، مسلک، ملک، شہر، تعلیمی اور پیشہ ورانہ معلومات کا اندراج کرتے ہیں۔  

اس کے بعد مرحلہ آتا ہے ترجیحات کا۔ یعنی آپ نے جس مقصد کے لئے اس ویب سائٹ کا انتخاب کیا ہے اور آن لائن شادی کا فارم بھر رہے ہیں۔ جیسا شریک حیات آپ چاہتے ہیں وہ تمام معلومات فراہم کی جائیں۔ اس میں عمر کی حد، تعلیم، ملازمت، مذہب، مسلک، قومیت، ذات، شہر، ملک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔  

کچھ ویب سائٹس پر برج سے متعلق بھی ایک خانہ بنا ہوتا ہے۔ خاص کر اگرآپ ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور برجوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یا ان کی روشنی میں آپ کو کنڈلیاں ملانا ہوتی ہیں ۔ تو اس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہوتی ہے۔  

پھر مرحلہ آتا ہے اپنی فیملی کی معلومات دینے کا۔ جو کہ آن لائن شادی کا فارم بھرتے وقت اکثر لوگ نظر انداز کر جاتے ہیں۔ لیکن یہ معلومات دینا نہایت ضروری ہیں ۔ اور اس کا فائدہ سروس استعمال کرنے والوں کو ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ کسی امیدوار کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات لینے کے بعد  بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ان سے رابطہ کرنا ہے یا نہیں۔  

کیونہ بعض ایپس پرامیدواروں کے ایک دوسرے کو میسجز بھیجنے کی ایک حد مقرر ہوتی ہے۔ اور اس حد کے بعد اگر آپ مزید بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مخصوس رقم یا فیس کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ اس لئے بہتر یہی ہوتا ہے کہ اپنی تمام معلومات فارم میں درج کر دی جائیں۔ اور ایسے عمومی سوالات پوچھنے میں وقت اور میسجز ضائع نہ ہوں۔ 

چند صفحات پر مشتمل یہ فارم بھر کر آپ فوری رشتہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں اب کوئی ابہام یا دو رائے نہیں رہ گئیں کہ آن لائن شادی کی ویب سائٹ معاشرے میں اب ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی بدولت رشت ےحاصل کرنے میں آپ کے وقت اور پیسے کی بچت ہے۔ آپ کو اپنے دائرہ کار سے باہر کے رشتے بھی باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ 

رشتہ ویب سائٹس پر فلٹرز فراہم کئے گئے ہوتے ہیں۔ جہاں آپ رجسٹریشن کے بغیر بھی اپنی ترجیحات پر مبنی رشتے تلاش کر سکتے ہیں۔ لیکن ان سے رابطے کے لئے آپ کو لازمی رجسٹر کرنا ہوتا ہے۔  

اگرسمپل رشتہ ویب سائٹ پر آن لائن شادی کا فارم بھرنے میں آپ کو کوئی دقت پیش آ رہی ہے تو ہم سے رابطہ کیجئے۔ نیزآپ اس فارم میں کیا تبدیلیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ وک لگتا ہے کہ کچھ کالم اضاف ہیں تو ان کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ یا اگر کچھ کالز کا اضافہ کرنا ہے تو اس کی تجویز بھی پیش کر سکتے ہیں۔ ہمیں آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔ 

اگر آپ کو ایک اچھے رشتے کی تلاش ہے تو ابھی سمپل رشتہ پر رجسٹریشن کریں۔