شادی انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ اور معاشرے کے آغاز سے ہی انسان کو درکار ہے۔ شادی کی بدولت نہ صرف شوہر اور بیوی ایک دوسرے سے وابستہ ہوتے ہیں۔ بلکہ دونوں کے خاندانوں میں بھی قریبی تعلق قائم ہوتا ہے۔ چنانچہ رشتہ کی تلاش، اسے پرکھنا، منظور یا نامنظور کرنا ایک نہایت اہم فیصلہ ہوتا ہے۔ جس کے اثرات دونوں خاندانوں پر پڑتے ہیں۔ انٹرنیٹ نے جس طرح ہماری زندگی کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب آنلائن شادی کی درخواست کے لئے کئی ویب سائٹس بن چکی ہیں۔  

اگرچہ دنیا بھر میں سینکڑوں رشتہ ایپس اور ویب سائٹس متعارف ہو چکی ہیں۔ لیکن ابھی یہ روایت بھی ترک نہیں ہوئی کہ لوگ اپنے رشتے داروں، دوستوں اور تعلق داروں میں رشتے کی تلاش کرتے ہیں۔ فرق صرف یہ آیا ہے کہ ہر چیز ڈیجیٹلائزڈ ہونے کی وجہ سے لوگ ہر چیا کا آسان اور فوری حل تلاش کرنے لگے ہیں۔ اس لئے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آنلائن شادی کی درخواست کا طریقہ جدت اختیار کر گیا ہے۔ اور رشتہ ویب سائٹس کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔  

آزادی اور انفرادیت کے حامی خاندان خصوصاً نوجوان شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے رشتہ ویب سائٹس پر آنلائن شادی کی درخواست کے لئے رابطہ کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آج کے معاشرے میں خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ سال بھر میں اتنے رشتے قائم نہیں ہوتے، جتنے ٹوٹ جاتے ہیں۔ لیکن بہ ہر حال شادی انسان کی فطری اور جسمانی ضرورت ہے۔ معاشرہ لاکھ مسائل کا شکار ہو۔ شادی کسی نہ کسی طرح اس کی بناوٹ اور پائیداری میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ 

رشتہ ایپس اور ویب سائٹس کا بڑھتا رجحان: 

یہ انسان کی فطرت ہے کہ جب تک اسے کسی چیز کے فوائد کا علم نہ ہو وہ اُسے اہم نہیں سمجھتا۔ یا یوں کہہ لیجئے کہ اگر انسان کسی چیز کے فوائد سے آگاہ ہو جائے تو اس چیز کو اتنی ہی اہمیت دینے اور سنجیدہ لینے لگتا ہے۔ یہ مثال رشتہ ویب سائٹس پر بھی صادق آتی ہے۔ جب تک لوگ ان کے فوائد سے ناواقف تھے۔ انہیں اہمیت نہیں دیتے تھے۔ لیکن انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی ترقی نے لوگوں کو رشتہ ویب ساٹس سے متعارف کروایا۔ اور انہیں یہ باور کروایا کہ کیسے ان ویب سائٹس پر آنلائن شادی کی درخواست دے کر اپنی ترجیحات پر مبنی رشتہ فوری حاصل کیا جا سکتا ہے۔  

رشتہ ایپس پر آنلائن شادی کی درخواست کے فوائد 

رشتہ ویب سائٹس نے آپ کے لئے جیون ساتھی کی تلاش کو نہایت آسان اور تیز کر دیا ہے۔ اب رشتے کی تلاش دنوں یا ہفتوں پر محیط نہیں ہے۔ بلکہ کسی بھی رشتہ ویب سائٹ پر آپ رجسٹر اور لاگن کر کے فوری رشتہ حاصل کر سکتے ہیں۔  

ہزاروں رشتوں تک رسائی: 

ان رشتہ ویب سائٹس پر آپ ایک پروفائل بنا کر ہزاروں لوگوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کی تلاش ایک یا دو لوگوں تک محدود نہیں رہتی۔  

جغرافیائی حدود کا خاتمہ: 

رشتہ ویب سائٹس نے جفرافیائی حدود کو بھی ختم کر دیا ہے۔ آپ گھر بیٹھے دنیا بھر کے رشتے تلاش کر سکتے ہیں۔  

ترجیحات پر مبنی نتائج: 

یہ سائٹس آپ کو تعلیم، مذہب، ذات، مسلک، تنخواہ، ملک، شہر، اور یہاں تک کہ شکل کی بنیاد پر رشتوں کی تلاش میں مدد دیتی ہیں۔  

من پسند جیون ساتھی: 

عصری دنیا میں جب نوجوان شخصی آزادی کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔ یہ رشتہ ویب سائٹس نوجوانوں کو اپنے لئے خود اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق جیون ساتھی کے انتخاب کا موقع فراہم کرتی ہیں۔  

وقت کی بچت: 

ایسے افراد جو اپنی ملازمت یا بزنس کی وجہ سے مصروف رہتے ہوں اور رشتے کی تلاش میں بار بار کہیں آنا جانا ان کے لئے ممکن نہ ہو۔ وہ کسی بھی با اعتماد ویب سائٹ پر آنلائن شادی کی درخواست سے اپنا وقت بچا سکتے ہیں۔  

فوری رابطہ: 

ان ایپس یا ویب سائٹس پر رجسٹرڈ امیدوسروں میں سے کسی کا انتخاب کر کے انہیں فوری پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔  

رشتہ ایپس پر آنلائن شادی کی درخواست کا طریقہ کار: 

بذریعہ انٹرنیٹ رشتے کی تلاش کے لئے اب نہ صرف پاکستان کے شہری علاقوں میں مقیم لوگ رشتہ ایپس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بلکہ یہ سلسلہ دیہاتوں اور گاؤں تک بھی پھیل چکا ہے۔  

گوگل سرچ انجن میں پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے آنلائن شادی کی درخواست کے لئے رشتہ ایپ تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ جو اصطلاحات زیادہ تر استعمال کی جا رہی ہیں۔ ان میں امیر لڑکی، گھر داماد کا رشتہ، بیرون ملک رشتہ، خوبصورت لڑکی، اور دوسری شادی شامل ہیں۔ 

اور یہ تلاش نہ صرف شہر بلکہ زیادہ تر دیہات کے نوجوان کر رہے ہیں۔ جو موبائل اور جدید ٹیکنالوجی سے بتدریج واقف ہو رہے ہیں۔ سمپل رشتہ ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کے لوگ بھی آنلائن شادی کی درخواست کے لئے رشتہ ویب سائٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔  

تھری اور فورجی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد پاکستان میں بذریعہ سمارٹ فون لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی رشتوں کی تلاش کے لئے رشتہ ایپس پر رجسٹر کر رہی ہے۔ کیونکہ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے شریک حیات کی تلاش کا عمل، جدید، تیز اور محفوظ ہے۔ سو آج کل کے رجحانات دیکھتے ہوئے اگر یہ کہا جائے کہ رشتے آسمانوں پر طے ہونے کے بعد رشتہ ایپس کے ذریعے ملتے ہیں، تو غلط نہ ہو گا۔ 

کسی بھی رشتہ ایپ پر آن لائن شادی کی درخواست کے لئے آپ کو چند ایک باتوں کا  

خیال رکھنا ہو گا۔ 

آپ بنیادی انگریزی زبان سے واقف ہوں۔ اگرچہ بیشتر پلیٹ فارمز پر عملہ آپ سے اردو زبان میں گفت و شنید کرتا ہے۔ اور طریقہ کار سمجھاتا ہے۔ لیکن فارم انگریزی زبان میں ہی پر کرنا ہوتا ہے۔ 

آپ کی ای میل آئی ڈی موجود ہو۔ کچھ ایپس فون نمبر سے رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں۔ اس صورت میں آپ کے پاس ذاتی نمبر ہونا چاہئیے۔ 

کسی بھی بااعتماد ایپ کا انتخاب کریں۔ اور اس پر رجسٹریشن کر کے اپنی پروفائل مکمل کریں۔ اسی صورت میں آپ آنلائن شادی کی درخواست کا آغاز کر سکتے ہیں۔  

فارم میں اپنی مکمل اور درست معلومات فراہم کرنا ضروری ہے۔ نا مکمل پروفائل یا غلط معلومات آپ کی شخصیت کا برا تاثر پیش کرتی ہیں۔ 

امیدواروں سے رابطے کے وقت تہذیب اور شائستگی کا مظاہرہ ضروری ہے۔ غیر متعلقہ یا نا زیبا گفتگو سے پرہیز کریں۔ کیونکہ بیشتر ویب سائٹس پر والدین نے اپنے بچوں کی پروفائل بنائی ہوتی ہے۔ بے تکلفانہ لہجہ یا رومانوی گفتگو سے آغاز کرنے کی صورت میں آپ کی آنلائن شادی کی درخواست پہلے مرحلے میں ہی مسترد ہو سکتی ہے۔  

یہ چند بنیادی باتیں ہیں جن کا خیال رکھنے پر آپ ایک اچھا رشتہ حاصل ہونے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک کسی رشتہ ویب سائٹ کا انتخاب نہیں کیا تو سمپل رشتہ آپ کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔ شادی میں تاخیر مت کیجئے اور آج ہی رجسٹریشن کے آغاز کے لئے دئیے گئے لنک پر کلک کیجئے۔

Simple Rishta

Simple Rishta

We are available from : 10:00 AM to 10:00 PM (Monday to Friday)

I will be back soon

Simple Rishta
Hey there 👋
How can we help you?
Messenger