شادی کا دن زندگی کا سب سے خوبصورت اور یادگار لمحہ ہوتا ہے، جو نہ صرف دلہا اور دلہن کے لیے بلکہ دونوں خاندانوں کے لیے بھی خوشی، محبت، اور امید کا پیغام لاتا ہے۔ اس دن کی تیاریوں میں دلہا اور دلہن کا لباس، جہیز یا بری کی تیاری، زیورات، گھر کی آرائش، ہال کی بکنگ اور بہت کچھ شامل ہوتا ہے۔ لیکن ان تمام تیاریوں کے درمیان ایک اور چیز ہے۔ جو نہ صرف پاکستانی ثقافت بلکہ دیگر اور بہت سے ممالک میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اور وہ ہے شادی کارڈ ۔  

شادی کارڈ کی روایت

جہاں شادی کی تیاریاں مہینوں پہلے شروع ہو جاتی ہیں۔ وہیں شادی کارڈ کے انتخاب اور چھپائی کا کام بھی مہینوں نہیں تو ہفتوں پہلے ضرور کر لیا جاتا ہے۔ تا کہ سب مہمانوں، عزیز و اقارب کو بروقت شادی کا دعوت نامہ بھجوایا جا سکے۔  

پہلے وقتوں میں ، خاص کر دیہاتوں میں شادی کی دعوت دینے کے لیے گاؤں کا ایک شخص مخصوص ہوتا تھا۔ جو دور و نزدیک کے تمام عزیز و اقارب تک شادی کا پیغام پہنچانے کا ذمہ دار ہوتا تھا۔  یہ جنہیں شادی کی دعوت دینے جاتا تھا وہ اس کی خوب عزت اور آؤ بھگت کرتے ۔ نہایت محبت سے نوازتے۔ اور دعوت کے بدلے میں اسے کپڑوں، گرم چادر یا پیسوں سے نوازتے۔ 

پھر وقت بدلا۔ زبانی دعوت نامے کی بجائے شادی کارڈ چھپنے لگے۔ شہر اور دیہات دونوں ہی جگہوں پر تقریب میں شرکت کے لئے پرنٹ کارڈ کی صورت میں دعوت نامے بھجوائے جانے لگے۔ برصغیر میں تو یہ روایت بڑی پرانی ہے۔ جہاں شادی کا دعوت نامہ بڑے رسم و رواج کے ساتھ جاری کیا جاتا رہا ہے۔ جسے شادی کا رقعہ کہا جاتا تھا۔ لیکن نہ صرف برصغیر بلکہ سعودی معاشرے میں  بھی شادی کارڈ کا رواج بہت پرانا ہے۔  

شادی کارڈ کے انتخاب میں اہم نکات 

جیسے شادی کے لئے موزوں مہینے کا انتخاب اہم ہے۔ بالکل اسی طرح شادی کے لئے دعوتی کارڈ بھی ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ شادی کا کارڈ محض ایک چھوٹا سا کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ ایک روایت، محبت، اور خوشی کا اظہار ہوتا ہے۔ جس کا انتخاب اس دن کی اہمیت کو بڑھاتا ہے۔ یہ شادی کے رنگ و آہنگ کو ظاہر کرتا ہے۔  شادی کارڈ کے انتخاب میں چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ 

ڈیزائن اور رنگ کا انتخاب 

شادی کارڈ کا ڈیزائن اس کا پہلا تعارف ہوتا ہے۔ کارڈز کے ڈیزائن میں مختلف رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اوران رنگوں کا انتخاب شادی کی نوعیت اور اس کے اہتمام کو ظاہر کرتا ہے۔ زیادہ تر سرخ، سنہری، سبز، اور سفید رنگ کے کارڈز بنوائے جاتے ہیں۔ 

چونکہ سرخ رنگ کو محبت اورجوش کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے یہ رنگ شادی کے کارڈ میں اکثر دکھائی دیتا ہے۔ سنہری رنگ خوشی، تبرک، اور عیش و آرام کی علامت ہے۔ جو شادی کے شاندار ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ اگر آپ ایک سادہ اور پُر وقار کارڈ چاہتے ہیں تو سفید یا کریم رنگ بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ 

مواد اور معیار 

شادی کے کارڈ کی بناوٹ اس کی قیمت اور معیار کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمارے ہاں دعوتی کارڈز کے معیار کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے ۔کیونکہ یہ صرف ایک دعوت نامہ نہیں ہوتا بلکہ خاندان کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر آپ کا بجٹ زیادہ ہے تو آپ مہنگے اور نفیس کاغذ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ لیکن  

اگر آپ کا بجٹ محدود ہے۔  تب بھی آپ اچھے معیار کا سادہ کاغذ استعمال کر سکتے ہیں۔ جو جمالیاتی طور پر خوبصورت ہو۔ آج کل کم قیمت میں بھی شاندار اور دلکش کارڈ بنائے جا رہے ہیں۔ 

شادی کارڈ کی عبارت 

دعوتی کارڈز میں اکثر عبارت کا آغاز قرآنی آیات، جیسے بسم اللہ یا الحمد للہ سے ہوتا ہے۔ آپ کارڈ پر دعائیہ کلمات لکھوا سکتے ہیں۔ جو نئے کو خوشگوار زندگی کی دعا دیتے ہوں۔ لیکن قرآنی آیات یا احادیث لکھنے سے گریز بہتر ہے۔ تا کہ کارڈ نیچے گر جانے کی صورت میں ان کی بے حرمتی نہ ہو۔ 

کارڈ پر دلہا دلہن اور ان کے والدین کے نام کے علاوہ، دن تاریخ اور جگہ کا اندراج ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خاندان کے اہم اور قریبی لوگوں کے نام بھی کارڈ کی زینت بنتے ہیں۔ جو کہ ایک نہایت حساس معاملہ ہوتا ہے۔ اگر کسی کا نام لکھنے سے رہ جائے تو اس بات کا برا منایا جاتا ہے۔ لہذا نام یا عبارت کے چناؤ میں احتیاط لازم ہے۔ 

زبان کا انتخاب 

کارڈ کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ خاندان کے زیادہ تر لوگ کونسی زبان بولنے اور سمجھنے والے ہیں۔ اردو زبان میں لکھا ہوا دعوت نامہ مہمانوں کے دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اگر دولہا اور دلہن کا تعلق مختلف زبانوں سے ہو، تو کچھ کارڈ انگریزی اور کچھ ان کی مادری زبان میں چھپوائے جا سکتے ہیں۔ تاکہ لوگ عبارت با آسانی سمجھ سکیں۔ اور وقت مقررہ پر تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ سکیں۔  

تیز تر ترسیل 

شادی کے کارڈ کی ترسیل بھی اہم ہوتی ہے۔ کارڈ کا بروقت درست مقام پر پہنچنا ضروری ہے۔ عام طور پر، شادی کارڈ کو ایک یا دو ہفتے پہلے تقسیم کیا جاتا ہے۔ تاکہ مہمانوں کو بروقت تقریب کے وقت اور مقام سے آگاہ کیا جا سکے۔اور وہ شادی میں آسانی سے شرکت کر سکیں۔ 

تاہم،شادی کارڈ کے بدلتے رجحانات نے اس روایت کو ایک نئے انداز میں ڈھال لیا ہے۔ جہاں جدید ڈیزائن اور مواد کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ اب ڈیجیٹل کارڈز کا رواج عام ہو رہا ہے۔ جو وقت اور پیسے کی بچت کرتے ہیں۔ لیکن ذاتی طور پر کارڈ دینے کا رواج آج بھی کچھ گھرانوں میں برقرار ہے۔ تاکہ مہمانوں کے ساتھ براہ راست تعلق قائم ہو سکے۔ 

نتیجہ 

شادی کا کارڈ صرف ایک رسمی دعوتی پیغام نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ ایک یادگار اور علامتی حیثیت رکھتا ہے۔ جو شادی کے دن کی خوشیوں اور دونوں خاندانوں کے تعلقات کی نمائندگی کرتا ہے۔  

شادی کے موقع پر جہاں دوسری چیزیں اہم ہوتی ہیں۔ جیسے شادی کی تصاویر، شادی ویڈیو۔ اسی طرح شادی کے کارڈز بھی ایک ایسی چیز ہیں جنہیں سنبھال کر رکھا جاتا ہے۔ اس لئے سب ہی منفرد کارڈ بنوانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔  

آپ چاہے سادہ اور کم قیمت کارڈ کا انتخاب کریں یا جدید طرز کے بیش قیمت کارڈ کا۔ اس کا مقصد نہ صرف مہمانوں کو تقریب کی تفصیلات سے آگاہی ہوتا ہے۔ بلکہ  

 شادی کارڈ  ایک ذاتی، جذباتی، اور ثقافتی فیصلہ ہوتا ہے۔ جس میں آپ کی محبت اور مہمانوں کے لیے احترام کی جھلک ہوتی ہے۔ 

لہذا شادی کے کارڈ کا درست انتخاب نہ صرف اس دن کی شاندار تیاریوں کا حصہ ہوتا ہے۔ بلکہ یہ اس بات کا بھی پیغام دیتا ہے کہ آپ نے اس خوبصورت موقع کو جتنا اہم سمجھا ہے۔ اتنا ہی آپ اپنے عزیزوں کی موجودگی اور دعاؤں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ نہ صرف ایک کارڈ ہوتا ہے۔ بلکہ ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے۔ جو ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتا ہے۔

Simple Rishta

Simple Rishta

We are available from : 10:00 AM to 10:00 PM (Monday to Friday)

I will be back soon

Simple Rishta
Hey there 👋
How can we help you?
Messenger