fbpx

درخواست دہندہ کی معلومات

سمپل رشتہ  میں خوش آمدید۔ 

اچھے رشتوں کی تلاش ایک مشکل اور وقت طلب کام ہے۔ شادی دفاتراور رشتوں کی تلاش میں معاونت کرنے والے اداروں میں ایک نمایاں نام "سمپل رشتہ” ہے۔
مزید پڑھئےکم پڑھیں

جو نہ صرف ضرورت رشتہ جیسے معاشرتی مسائل کے حل میں مددگار ہے بلکہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے والدین اور شادی کے خواہش مند خواتین و حضرات کو رشتہ کی تلاش میں مدد اور اس میں درپیش مسائل کے حل تلاش کرنے میں رہنمائی کرنا ہے ۔

والدین کو ضرورت رشتہ لڑکی کے لئے ہو یا لڑکے کے لئے، ان کے لئے یہ ذمہ داری دونوں صورتوں میں یکساں کٹھن اور وقت طلب ہے۔ اس ضمن میں کام کرنے والے دیگر اداروں کے برعکس سپمل رشتہ کا تربیت یافتہ اور پر اعتماد عملہ پاکستان اور بیرون ملک رشتوں کے سلسلے میں آپ کی خدمات کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔

امیدواروں کی تلاش " ضرورت رشتہ فیصل آباد ” سے شروع ہو یا " ضرورت رشتہ لاہور ” سے، انکی تلاش کا محور ضرورت رشتہ برائے بیوہ ہو یا ضرورت رشتہ برائے کنواری، "سمپل رشتہ” ایک ایسا ادارہ ہے جن کے پاس پاکستان اور بیرون ملک رشتوں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ آن لائن شادی اور میرج بیورو کے سلسلے کی ایک منفرد کڑی، ایک با وثوق اور قابل اعتماد ادارہ جس کا مقصد آپ کو مستند رشتے فراہم کرنا ہے۔

سمپل رشتہ مغربی ممالک کی تقلید میں ڈیٹنگ جیسی کوئی سہولت فراہم نہیں کرتا۔ نہ ہی ڈیٹنگ ویب سائٹ کی طرز پر کام کرتا ہے۔ سمپل رشتہ کا تجربہ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل عملہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ اندرون و بیرون ملک صارفین اور والدین سے رابطہ، درخواست اور دیگر کوائف کی چھان بین اور امیدواران کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب جوڑ کی تلاش جیسی ذمہ داری نہایت دیانت داری اور موثر طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔

سمپل رشتہ پاکستان میں رشتوں کی تلاش کے اداروں یا ازدواجی تعلقات کی ویب سائٹس سے ہر لحاظ سے ممتازہے۔ ہم اپنے امیدواران سے حاصل کردہ معلومات کو بلا اجازت افشاء نہیں کرتے۔ مناسب جوڑ ملنے کے بعد فریقین کی اجازت سے معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

اگر آپ شادی کے خواہشمند ہیں یا کسی کے لئے رشتے کی تلاش ہے تو ذیل میں دئیے گئے خانوں میں اپنا نام اور فون نمبر درج کریں۔ ہمارے نمائندے آپ سے رابطہ کر کے مکمل تفصیل حاصل کرلیں گے۔ اگر آپ اس سروس سے متعلق کسی ابہام کا شکار ہیں توآپ کی تسلی اور تمام سوالات کا جواب دے کر ہمیں خوشی محسوس ہو گی۔

ہم کیسے کام کرتے ہیں

اچھے رشتے یا شریک حیات کی تلاش کے لئے سمپل رشتہ کا طریقہ کار نہایت آسان اور واضح ہے۔ سب سے پہلے ہمارے نمائندے امیدوار سے رابطہ کر کے بنیادی معلومات اور ضروری کوائف حاصل کرتے ہیں۔ آپ کی ترجیحات اور خواہشات کی مکمل معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ اسکے بعد کوائف کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔ جس کے لئے ایک سے دو ہفتے درکار ہوتے ہیں۔ اس عمل کی کامیابی کے بعد امیدوار کو رجسٹریشن سے متعلق مکمل معلومات اور تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں ۔ 

رجسٹریشن کے بعد کوائف کی تصدیق کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوتا ہے۔ اس میں تعلیمی اسناد ، ملازمت یا کاروبار سے متعلق ضروری دستاویزات طلب کی جاتی ہیں۔ اس مرحلے کی تکمیل کے بعد مطابقت رکھنے والے امیدواران کی معلومات کا فریقین کی اجازت سے تبادلہ کیا جاتا ہے۔ اور باہمی رضامندی سے معاملہ آگے بڑھایا جاتا ہے۔

شریک حیات کا انتخاب

کوائف کی جانچ پڑتال

دستاویزی تصدیق

کوائف اور معلومات کا حصول

سمپل رشتہ کی خصوصیات

محفوظ اور قابل اعتماد

ہم صارف نہیں دوست بناتے ہیں۔ ہم حاصل کردہ تمام معلومات اور کوائف کی آزاد ذرائع سے تصدیق کرتے ہیں۔ کوئی بھی پروفائل بغیر تصدیق اور بلا اجازت کسی کے ساتھ شیئر نہیں کی جاتی۔

قابل اعتماد خدمت

ہم صارف کی ترجیحات اور فراہم کردہ معلومات پر مبنی مناسب رشتہ کی تلاش کے لئے ایک قابل اعتماد نام ہیں۔

آسان اندراج / رجسٹریشن

ہم اپنے صارفین کے لئے رجسٹریشن کے عمل کو نہایت آسان بناتے ہیں۔ آپ اپنی تفصیلات کا اندراج بذات خود ویب سائٹ پربھی کر سکتے ہیں یا ہمارے عملہ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

رشتوں کا وسیع ذخیرہ

ہمارے پاس پاکستان اور بیرون ملک تصدیق شدہ رشتوں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

رازداری

ہم معلومات کی رازداری کو یقینی بنانے کے لئے پروفائلز تک براہ راست رسائی کو محدود کرتے ہیں۔ سمپل رشتہ پر امیدواران کی معلومات اور کوائف محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

محفوظ اور قابل اعتماد

ہمارا تجربہ کار اور تربیت یافتہ عملہ امیدواران کے لئے مناسب جوڑ کی تلاش ایک جدید اور خود کار نظام کے تحت کرتا ہے۔

آپ کی ترجیحات، ہماری تلاش

پر سکون رشتہ