پسند کی شادی ہر نوجوان لڑکے اور لڑکی کا خواب ہوتی ہے۔ شادی چونکہ زندگی کے ان اہم فیصلوں میں سے ایک ہے۔ جو نہ صرف آپ کی زندگی بلکہ آپ کے خاندان اور مستقبل پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہے۔ اس فیصلے میں صرف اپنی پسند کا خیال رکھنا کافی نہیں۔ بلکہ والدین کی رضامندی کو شامل کرنا بھی بے حد ضروری ہے۔ کیونکہ جب دل اور خاندان دونوں خوش ہوں تو زندگی کا سفر خوشگوار گزرتا ہے۔ پسند کی شادی کا خواب پورا کرنے کے لیے جہاں عملی اقدامات ضروری ہیں۔ وہیں شادی کی دعا کے ساتھ ساتھ پسند کی شادی کا وظیفہ اور عملی اقدامات بھی بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔  

دعا نہ صرف دل کو سکون فراہم کرتی ہے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ سے اپنی خواہشات کی قبولیت کے لیے ایک مضبوط ذریعہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ پسند کی شادی کا وظیفہ بھی کرتے ہیں۔ اگر آپ پسند کی شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اور یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں سے شروعات کریں۔ تو یہاں ہم آپ کو کچھ آسان حل اور مفید تجاویز فراہم کر رہے ہیں۔ جو آپ کے لیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ 

پسند کی شادی کیسے کریں؟ 

پسند کی شادی کرنا آسان نہیں۔ لیکن ناممکن بھی نہیں۔ اس کے لیے نہ صرف دل کی خواہشات کو اہمیت دینا ضروری ہے۔ بلکہ عملی اقدامات اور دعا کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ پسند کی شادی کا خواب پورا کرنے کے لیے جہاں آپ کو اپنی بات کو سمجھانے کی حکمت چاہیے۔ وہیں اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔ 

شادی کی دعا

ہرعاقل بالغ مرد اورعورت کو شریعت نے یہ حق دیا ہے کہ وہ اپنی پسند اورمرضی سے نکاح کریں۔ اور والدین کو چاہیے کہ وہ اولاد کی چاہت اور خواہش کا لحاظ رکھیں۔ نوجوانوں کو بھی چاہئیے کہ والدین کو مناسب طریقے سے اپنی  خواہش بتانے کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔ شادی ہو یا دیگر معاملات اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا سب سے زیادہ افضل ہے۔ پسند کی شادی کے لیے ایک مسنون دعا یہ ہے۔ 

رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا 
(سورۃ الفرقان 74) 

یہ دعا روزانہ اپنے دل کی گہرائی سے کریں۔ اور اپنی خواہشات کو اللہ کے حوالے کر دیں۔ 

پسند کی شادی کا وظیفہ 

اگر آپ شادی کے لئے کسی کو پسند کرتے ہیں تو شادی کی دعا کے ساتھ ساتھ اپنے والدین یا بھائی بہن سے اس کا تذکرہ کریں۔ معاملات کی بہتری اور خیر کے رشتے کے لیے دعا اور وظائف کریں۔ 

پسند کی شادی کا وظیفہ کوئی مقررہ نہیں ہے۔ اللہ کے کلام کا ہر لفظ ہی با برکت ہے۔ فرض اور نفلی نمازوں کی ادائیگی، تسبیحات اور وظائف تقدیر بدل دینے کی خاصیت رکھتے ہیں۔ اس کے لئے بہترین ہے کسی عالم دین سے رجوع کیا جائے۔ اور حسب منشاء پسند کی شادی کا وظیفہ حاصل کیا جائے 

پسند کی شادی کے لیے عملی تجاویز 

پسند کی شادی کے لیے دعا اور وظیفے کے ساتھ ساتھ کچھ عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف آپ کو اپنی پسند کو بہتر طور پر پیش کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ آپ کے اور آپ کی فیملی کے درمیان ایک مثبت اور مضبوط تعلق قائم کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ 

۱- اعتماد اور بات چیت 

اپنی فیملی کے ساتھ اپنی پسند کے بارے میں اعتماد کے ساتھ بات کرنا سب سے پہلا اور اہم قدم ہے۔ اپنے جذبات اور خیالات کو صاف اور واضح الفاظ میں بیان کریں۔ فیملی کے ساتھ کھل کر بات کرنے سے نہ صرف آپ کی بات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا بلکہ ان کی رائے اور تجاویز بھی آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ات چیت کا آغاز خوشگوار لہجے میں کریں اور اپنی بات کو آرام سے سمجھائیں۔ اگر فیملی آپ کی بات کو غلط سمجھ رہی ہے، تو انہیں پرسکون انداز میں دوبارہ وضاحت دیں۔ 

۲- مناسب وقت کا انتخاب 

اپنی بات کو پیش کرنے کے لیے وقت کا انتخاب بہت اہم ہے۔ اگر آپ اپنی پسند کے بارے میں اس وقت بات کریں جب فیملی کے افراد تھکے ہوئے یا پریشان ہوں۔ تو ان کے مثبت ردعمل کی امید کم ہو سکتی ہے۔ کسی خوشی کے موقع یا سکون کے وقت اپنی بات کا آغاز کریں، جیسے کھانے کے دوران یا کسی اچھے موڈ میں۔ اچانک بات کرنے کے بجائے انہیں پہلے سے اشارہ دیں کہ آپ ایک اہم بات کرنا چاہتے ہیں، تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار ہوں۔ 

۳- اپنی خواہشات کا اظہار کریں 

اپنی پسند کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی خواہشات اور جذبات کو واضح کریں۔ یہ بتائیں کہ آپ نے اس شخص کو کیوں پسند کیا۔ اور اس کا آپ کی فیملی میں شامل ہونا کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ شادی کے لئے جسے پسند کیا ہے اس کی خوبیاں اور اچھے پہلوؤں کو نمایاں کریں۔ جیسے ان کی تعلیم، کردار، اور خاندانی پس منظر۔ مزی یہ کہ اپنی فیملی کو انہیں یہ احساس دلائیں کہ آپ کا فیصلہ جذباتی نہیں۔ بلکہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ اور یہ کہ آپ ان کی رائے کی بھی قدر کرتے ہیں۔ 

اپنی شخصیت بہتر بنائیں 

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بات کو سنجیدگی سے لیا جائے تو اپنی شخصیت کو بہتر بنانے پر کام کریں۔ گھر والے اکثر ان لوگوں کی بات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں جو خود مضبوط اور پر اعتماد ہوتے ہیں۔ 

اپنی تعلیم یا پیشہ ورانہ زندگی کو مضبوط بنائیں تاکہ فیملی کو یقین ہو کہ آپ اپنی زندگی کے دیگر پہلوؤں میں بھی ذمہ دار ہیں۔ پنی گفتگو اور رویے میں خود اعتمادی کا مظاہرہ کریں، کیونکہ ایک مضبوط شخصیت ہمیشہ اپنی بات منوانے میں کامیاب ہوتی ہے۔ فیملی کے دیگر معاملات میں ان کا ساتھ دیں اور ان کی خوشی اور غم میں شریک ہوں۔ تاکہ وہ آپ کی بات کو اہمیت دیں۔ 

پسند کی شادی میں رشتہ ویب سائٹس کا کردار 

آج کل کے ڈیجیٹل دور میں، پسند کی شادی کے لیے آن لائن رشتہ ویب سائٹس ایک انقلابی ذریعہ بن چکی ہیں۔ آن لائن رشتہ ویب سائٹس نہ صرف آپ کی پسند اور معیار کے مطابق شریک حیات تلاش کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ بلکہ وقت اور محنت کی بھی بچت کرتی ہیں۔ 

یہ ضروری نہیں کہ آپ خاندان، کالج، یونیورسٹی، یا اپنے دفتر میں ہی کسی کو پسند کریں اور اسی سے شادی کریں۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ آن لائن پلیٹ فارمز کی مدد سے رشتہ تلاش کر کے ایک کامیاب اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ ان ویب سائٹس پر آپ کو مختلف پس منظر، تعلیمی قابلیت، اور مزاج کے لوگوں کے پروفائلز دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ جو آپ کے لیے جیون ساتھی کے انتخاب کو آسان بنا دیتا ہے۔ 

آن لائن رشتہ ویب سائٹس جیسا کی سمپل رشتہ اور دیگر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے۔ کہ یہ آپ کو ایک محفوظ اور بااعتماد ماحول فراہم کرتی ہیں۔ یہاں آپ اپنی شناخت کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنی پسند کے لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ ہر پروفائل پر تفصیلی معلومات ہوتی ہیں۔ جن میں تعلیم، پیشہ، خاندانی پس منظر اور اس شخص کے بارے میں اہم تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔ 

مزید یہ کہ، یہ پلیٹ فارمز تیز رفتار ہیں۔ اور آپ کو دور دراز علاقوں میں موجود لوگوں سے بھی رابطہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ آپ اپنی ترجیحات کے مطابق فلٹرز کا استعمال کر کے اپنی تلاش کو محدود کر سکتے ہیں۔ جیسے عمر، مذہب، زبان، اور دیگر اہم پہلوؤں کی بنیاد پر۔ یہ سہولت نہ صرف وقت کی بچت کرتی ہے۔ بلکہ آپ کو اپنی پسند کے قریب تر لوگوں سے ملنے کا موقع بھی دیتی ہے۔ 

آن لائن رشتہ ویب سائٹس کا استعمال کرنے کے لیے کچھ اہم باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ اپنی پروفائل مکمل اور حقیقت پر مبنی رکھیں۔ تاکہ دوسروں کو آپ کے بارے میں صحیح معلومات حاصل ہو سکیں۔ بات چیت کے دوران اعتماد اور اخلاقیات کا مظاہرہ کریں۔ اور کسی بھی فیصلے سے پہلے مکمل چھان بین کریں۔ 

آن لائن رشتہ ویب سائٹس ان لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو پسند کی شادی کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن روایتی طریقوں سے کوئی مناسب راستہ نہیں ڈھونڈ پا رہے۔ ان پلیٹ فارمز نے رشتوں کی تلاش کے عمل کو نہایت آسان اور موثر بنا دیا ہے۔ اور ان کی مدد سے آپ اپنے خوابوں کے جیون ساتھی تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہ جدید دور کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ جو زندگی کے سب سے اہم فیصلے کو آسان بنا دیتا ہے۔ 

پسند کی شادی چونکہ ایک خوبصورت احساس اور خواہش ہے۔ لیکن اس کے لیے حکمت عملی اور صبر کے ساتھ اقدامات کی ضرورت ہے۔ پسند کی شادی کا وظیفہ اور شادی کی دعا دل کے سکون اور اللہ کی مدد حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ لیکن عملی اقدامات کے بغیر صرف شادی کی دعا کافی نہیں ہوتی۔ اگر آپ ان تجاویز پر عمل کریں۔ تو اللہ کے فضل سے آپ اپنی فیملی اور اپنے پسندیدہ شخص دونوں کو خوش رکھ سکیں گے۔ 

Simple Rishta

Simple Rishta

We are available from : 10:00 AM to 10:00 PM (Monday to Friday)

I will be back soon

Simple Rishta
Hey there 👋
How can we help you?
Messenger