عام سوالات
سمپل رشتہ کیسے کام کرتا ہے
سمپل رشتہ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
سمپل رشتہ ایک رشتہ ایپ اور ویب سائٹ ہے جو لوگوں کو محفوظ اور آسان طریقے سے موزوں رشتے تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ہمارے پاس مختلف شہروں اور ممالک کے، مختلف پس منظر رکھنے والے امیدواروں کا ایک بڑا ڈیٹا بیس موجود ہے۔ شروع کرنے کے لیے امیدوار یا ان کے گھر والوں کو ہماری ایپ پر رجسٹر ہو کر پروفائل بنانی ہوتی ہے۔ پروفائل مکمل ہونے کے بعد وہ رجسٹرڈ ممبرز کو دیکھ سکتے ہیں اور اپنی ضروریات کے مطابق ممبرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
کیا سمپل رشتہ ایک رشتہ ایپ ہے یا میرج بیورو؟
سمپل رشتہ ایک جدید آن لائن رشتہ ایپ اور پلیٹ فارم ہے جس میں ایڈوانس ٹولز اور فیچرز موجود ہیں۔ روایتی میرج بیورو کے برعکس، جہاں زیادہ تر کام ایجنٹ سنبھالتے ہیں، سمپل رشتہ والدین اور امیدواروں کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ خود پروفائل بنائیں، رشتے تلاش کریں اور دوسرے رجسٹرڈ ممبرز سے براہِ راست رابطہ کریں۔
سمپل رشتہ ایپ پر کون رجسٹر ہو سکتا ہے؟
سمپل رشتہ پر امیدوار خود بھی رجسٹر ہو سکتے ہیں اور ان کے والدین بھی۔ امیدوار اپنے لیے پروفائل بنا سکتے ہیں، جبکہ والدین، بہن بھائی یا سرپرست اپنے بچوں یا گھر کے افراد کی جانب سے رجسٹر ہو کر ان کے لیے موزوں رشتہ تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
کیا سمپل رشتہ کی سروس صرف پاکستان میں دستیاب ہے یا بیرونِ ملک بھی؟
سمپل رشتہ پاکستان اور بیرونِ ملک دونوں جگہ دستیاب ہے، اور صارفین کو دنیا بھر کے مختلف شہروں اور ممالک کے ممکنہ رشتوں سے جوڑتا ہے۔
سمپل رشتہ کے دفاتر کن شہروں میں ہیں؟
سمپل رشتہ مکمل طور پر آن لائن کام کرتا ہے اور اس کا کوئی دفتر نہیں ہے۔ اس لیے آپ کسی بھی جگہ یا شہر سے ہماری ایپ پر رجسٹر ہو کر موزوں رشتہ تلاش کر سکتے ہیں۔
مجھے سمپل رشتہ پر اکاؤنٹ کیوں بنانا چاہیے؟
اکاؤنٹ بنا کر آپ آسان اور محفوظ طریقے سے جلدی موزوں رشتے تلاش کر سکتے ہیں، انہیں دیکھ سکتے ہیں اور ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
کیا رجسٹر کیے بغیر ممبرز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے؟
نہیں، دوسرے ممبرز کو دیکھنے اور ان سے رابطہ کرنے کے لیے سمپل رشتہ پر رجسٹر ہو کر پروفائل بنانا ضروری ہے۔
موزوں رشتہ مل جانے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
سمپل رشتہ پر موزوں رشتہ ملنے کے بعد آپ ایپ کے ذریعے اس ممبر سے رابطہ اور بات چیت کر سکتے ہیں، تاکہ آپس کی مطابقت جان سکیں اور شادی کی جانب اگلے قدم اٹھا سکیں۔
رجسٹریشن اور پروفائل بنانا
میں سمپل رشتہ پر رجسٹریشن کیسے کروں؟
آپ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے یا ویب سائٹ پر جا کر سمپل رشتہ پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد بنیادی معلومات درج کر کے اپنی پروفائل بنائیں اور موزوں رشتے دیکھنا شروع کریں۔ https://app.simplerishta.com/account/register
رشتے کی پروفائل بنانے کے لیے کون سی معلومات درکار ہیں؟
رشتے کی پروفائل بنانے کے لیے آپ کو اپنی بنیادی ذاتی معلومات، رابطے کی تفصیلات، ایک تصویر، تعلیم، پیشہ اور خاندان کی تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔
کیا سمپل رشتہ پر رجسٹریشن مفت ہے؟
جی ہاں، سمپل رشتہ پر رجسٹریشن بالکل مفت ہے۔
کیا والدین یا سرپرست اپنے بچوں کی جانب سے پروفائل بنا سکتے ہیں؟
جی ہاں، سمپل رشتہ والدین یا سرپرستوں کو اپنے بچوں کی پروفائل بنانے کی سہولت دیتا ہے۔
کیا رجسٹریشن کے وقت تصویر اپ لوڈ کرنا ضروری ہے؟
جی ہاں، رجسٹریشن کے لیے حالیہ تصویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔ اس سے آپ کی پروفائل دیکھنے والے افراد پر پہلا تاثر اچھا قائم ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی تصویر کو نجی رکھنا چاہتے ہیں تو 'تصویر دھندلی کرنے کے آپشن (Blur image) کے ذریعے اسے پرائیویٹ رکھ سکتے ہیں، اور آپ کی پرائیویسی مکمل طور پر محفوظ رہتی ہے۔
پروفائل میں کتنی تصاویر لگائی جا سکتی ہیں؟
آپ اپنی پروفائل میں 10 تک تصاویر لگا سکتے ہیں۔
میری پروفائل رجسٹر ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
تمام ضروری معلومات مکمل کرتے ہی آپ کی پروفائل رجسٹر ہو جاتی ہے۔ البتہ یہ دوسرے ممبرز کو صرف اس وقت نظر آتی ہے جب پہلا صفحہ پوری طرح مکمل ہو جائے۔
کیا رجسٹریشن کے بعد پروفائل میں ترمیم کی جا سکتی ہے؟
جی ہاں، آپ رجسٹریشن کے بعد کسی بھی وقت اپنی پروفائل میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایپ میں لاگ اِن کریں اور مینو (Menu) → میری پروفائل (My Profile) → پروفائل میں ترمیم کریں (Edit Profile) پر جائیں۔ اپنی مطلوبہ معلومات تبدیل کریں اور انہیں محفوظ کر لیں۔
کیا ایک ہی ای میل ایڈریس سے ایک سے زیادہ اکاؤنٹ بنائے جا سکتے ہیں؟
نہیں، سمپل رشتہ ایک ہی ای میل ایڈریس سے ایک سے زیادہ اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔
جیون ساتھی کی ترجیحات کیا ہیں اور انہیں کیسے منتخب کیا جائے؟
جیون ساتھی کی ترجیحات کے ذریعے آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کو کیسا رشتہ چاہیے۔ پروفائل مکمل کرنے کے بعد ترجیحات (Preferences) کا صفحہ سامنے آتا ہے۔ اس میں اپنی پسند درج کریں تاکہ انہی کی بنیاد پر آپ کو رشتے دکھائے جائیں۔
کیا جیون ساتھی کی ترجیحات بعد میں تبدیل کی جا سکتی ہیں؟
جی ہاں، آپ کسی بھی وقت اپنی ترجیحات تبدیل کر سکتے ہیں۔ اوپر دائیں کونے میں فلٹر کے آئیکون پر ٹیپ کریں، اپنے انتخاب ری سیٹ (Reset) کریں، تبدیلیاں کریں اور لاگو (Apply) کر دیں۔
کیا سمپل رشتہ منظوری سے پہلے پروفائلز کی تصدیق کرتا ہے؟
جی ہاں، سمپل رشتہ پر ہم ای میل ایڈریس کی تصدیق کرتے ہیں اور ہماری ٹیم تمام پروفائلز کا خود جائزہ لیتی ہے۔ اس کے علاوہ صارفین مزید تصدیق کے لیے دستاویزات بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
سمپل رشتہ کن معلومات کی تصدیق کرتا ہے؟
ای میل کی تصدیق لازمی ہے۔ صارفین دستاویزات اپ لوڈ کر کے نام، عمر، تصویر، قومیت، پتہ، تعلیم، عہدہ، کمپنی، پیشہ، تنخواہ، رہائش اور پولیس ریکارڈ جیسی تفصیلات کی تصدیق بھی کروا سکتے ہیں۔
کیا رجسٹریشن فارم کا ہر خانہ بھرنا ضروری ہے؟
پہلا صفحہ لازمی ہے۔ باقی صفحات پر کچھ خانے ضروری ہیں اور کچھ اختیاری، لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ پورا فارم مکمل کریں تاکہ لوگ آپ کو بہتر طور پر جان سکیں اور آپ سے رابطہ کر سکیں۔
رشتے اور تلاش
میں سمپل رشتہ پر موزوں رشتے کیسے تلاش کروں؟
پروفائل اور ترجیحات مکمل کرنے کے بعد سمپل رشتہ آپ کو آپ کے معیار کے مطابق رشتے دکھاتا ہے۔ اپنی ترجیحات سے ہٹ کر رشتے دیکھنے کے لیے اوپر دائیں کونے میں موجود فلٹر کا آئیکون استعمال کریں۔
کیا سمپل رشتہ پر شہر، ذات یا پیشے کے لحاظ سے رشتے تلاش کیے جا سکتے ہیں؟
جی ہاں، آپ سمپل رشتہ پر شہر، ذات یا پیشے کے لحاظ سے رشتے تلاش کر سکتے ہیں۔
سمپل رشتہ ایپ پر کسی مخصوص پروفائل تک کیسے پہنچا جائے؟
سرچ یا فلٹر کے آپشنز استعمال کر کے اور جس پروفائل کو دیکھنا چاہتے ہیں اس پر کلک کر کے آپ کسی مخصوص پروفائل تک پہنچ سکتے ہیں۔
کیا پروفائلز کو شارٹ لسٹ یا محفوظ کیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں، سمپل رشتہ ایپ میں موجود "لائیک (Like)" بٹن کے ذریعے آپ اپنی پسندیدہ پروفائلز کو محفوظ کر سکتے ہیں، تاکہ بعد میں انہیں باآسانی دیکھ سکیں۔
سمپل رشتہ پر دکھائے جانے والے رشتے کتنے درست ہوتے ہیں؟
سمپل رشتہ جدید مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی میچنگ سسٹم استعمال کرتا ہے، جو آپ کی منتخب کردہ ترجیحات کی بنیاد پر آپ کے لیے موزوں ترین پروفائلز تجویز کرتا ہے۔
بات چیت اور رابطہ
میں سمپل رشتہ پر دوسرے ممبرز سے رابطہ کیسے کروں؟
سمپل رشتہ میں ایپ کے اندر چیٹ کی سہولت موجود ہے۔ آپ ممبرز کو پیغامات بھیج سکتے ہیں، اور ان کا فون نمبر دیکھنے کے لیے انہیں رابطے کی درخواست بھی بھیج سکتے ہیں۔
کیا سمپل رشتہ سے باہر، مثلاً واٹس ایپ، سوشل میڈیا یا ای میل کے ذریعے، دوسرے ممبرز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے؟
حفاظتی وجوہات کی بنا پر سمپل رشتہ پلیٹ فارم سے باہر ممبرز سے رابطہ کرنے کا مشورہ نہیں دیتا۔ تاہم، ممبرز چاہیں تو اپنی مرضی اور ذمہ داری پر اپنی رابطے کی معلومات شیئر کر کے باہر بات چیت کر سکتے ہیں۔
کیا سمپل رشتہ کی ویب سائٹ اور ایپ پر چیٹ کی سہولت موجود ہے؟
جی ہاں، سمپل رشتہ ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر چیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
کیا پلیٹ فارم کے ذریعے وائس یا ویڈیو کال کی جا سکتی ہے؟
ابھی نہیں، لیکن وائس اور ویڈیو کال کی سہولت جلد دستیاب ہو گی۔
کیا کسی صارف کو بلاک یا رپورٹ کیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں، اپنی حفاظت اور سیکیورٹی کے لیے آپ ایپ یا ویب سائٹ پر کسی بھی صارف کو براہِ راست بلاک یا رپورٹ کر سکتے ہیں۔
پرائیویسی اور سیکیورٹی
کیا سمپل رشتہ پر میری معلومات محفوظ ہیں؟
جی ہاں، سمپل رشتہ پر آپ کی معلومات محفوظ ہیں۔ ہم جدید حفاظتی اقدامات استعمال کرتے ہیں، اور یہ مکمل طور پر آپ کے اختیار میں ہے کہ دوسرے ممبرز آپ کی کون سی معلومات دیکھ سکیں۔
میری پروفائل کی تفصیلات کون دیکھ سکتا ہے؟
دوسرے ممبرز آپ کی پروفائل کی بنیادی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کی رابطے کی تفصیلات پوشیدہ رہتی ہیں۔ اگر آپ پرائیویسی سیٹنگ آن کر دیں تو آپ کا نام اور تصویر بھی پرائیویٹ رہے گی۔
کیا فون نمبر اور ای میل چھپائے جا سکتے ہیں؟
آپ کا فون نمبر اور ای میل پہلے سے ہی چھپے ہوتے ہیں، اور صرف اسی صورت میں نظر آتے ہیں جب آپ کسی کی رابطے کی درخواست قبول کریں۔
پروفائل پرائیویسی کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟
پروفائل پرائیویسی کے ذریعے آپ طے کر سکتے ہیں کہ دوسرے صارفین آپ کی کون سی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنا نام اور تصویر چھپا سکتے ہیں، جبکہ آپ کی رابطے کی معلومات پہلے سے ہی پوشیدہ رہتی ہیں اور صرف اسی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں جب آپ کسی ممبر کی رابطے کی درخواست قبول کرتے ہیں۔
سمپل رشتہ صارفین کی پرائیویسی کو کیسے یقینی بناتا ہے؟
سمپل رشتہ رابطے کی تفصیلات چھپا کر، پروفائل کس کو نظر آئے اس کا اختیار آپ کو دے کر، اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے محفوظ نظام استعمال کر کے صارفین کی پرائیویسی یقینی بناتا ہے۔
سمپل رشتہ ایپ صارفین کے لیے کتنی محفوظ ہے؟
سمپل رشتہ صارفین کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ اس کے لیے محفوظ نظام، پرائیویسی کنٹرولز، تصدیق شدہ پروفائلز اور صارفین کو بلاک یا رپورٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔
اپنی پروفائل کا انتظام
میں اپنی پروفائل کیسے ڈیلیٹ یا غیر فعال کروں؟
اپنی پروفائل ڈیلیٹ کرنے کے لیے اپنے سمپل رشتہ اکاؤنٹ لاگ اِن کریں اور درج ذیل مراحل پر عمل کریں:
- ایپ کھولیں اور مینو (Menu) میں جائیں۔
- اکاؤنٹ سیٹنگز (Account Settings) منتخب کریں۔
- میری پروفائل ڈیلیٹ کریں (Delete My Profile) کا آپشن منتخب کریں۔
- پروفائل ڈیلیٹ کرنے کا عمل مکمل کرنے کے لیے اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
نوٹ: اپنے موبائل سے ایپ اَن انسٹال (Uninstall) کرنے سے آپ کی پروفائل ڈیلیٹ نہیں ہوتی۔ اپنا اکاؤنٹ مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے آپ کو اوپر دیے گئے مراحل پر عمل کرنا ہوگا۔
پروفائل ڈیلیٹ ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
آپ کی پروفائل دوسروں کو نظر آنا بند ہو جائے گی، لیکن اگر آپ اسے دوبارہ فعال کرنا چاہیں تو اس کے لیے آپ کا ڈیٹا تین سال تک ہمارے سرورز پر محفوظ رہتا ہے۔ ڈیلیٹ کرنے کے بعد اسی ای میل سے نیا اکاؤنٹ نہیں بنایا جا سکتا، جب تک آپ [email protected] پر سپورٹ سے رابطہ نہ کریں۔
کیا ڈیلیٹ یا غیر فعال کرنے کے بعد پروفائل دوبارہ فعال کی جا سکتی ہے؟
پروفائل خود بخود دوبارہ فعال نہیں ہوتی۔ اپنا اکاؤنٹ دوبارہ فعال کروانے کے لیے [email protected] پر ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔
کیا اکاؤنٹ سے منسلک ای میل یا فون نمبر تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
اکاؤنٹ بنانے کے لیے استعمال ہونے والی بنیادی ای میل نہ تبدیل کی جا سکتی ہے اور نہ ڈیلیٹ۔ تاہم آپ اکاؤنٹ کی ترتیبات میں اضافی ای میل ایڈریس اور اپنا رابطہ نمبر اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
تکنیکی مدد اور سپورٹ
پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں اسے ری سیٹ کیسے کریں؟
لاگ ان کے صفحے پر موجود پاس ورڈ بھول گئے (Forgot Password) کے لنک پر کلک کریں اور اپنی رجسٹرڈ ای میل پر بھیجی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
اکاؤنٹ میں لاگ ان نہ ہو سکے تو کیا کریں؟
اپنی ای میل اور پاس ورڈ چیک کریں، اور ضرورت ہو تو پاس ورڈ ری سیٹ کر کے دیکھیں۔ اگر مسئلہ پھر بھی رہے تو مدد کے لیے [email protected] پر سپورٹ سے رابطہ کریں۔
اگر ایپ یا ویب سائٹ ٹھیک سے کام نہ کرے تو کیا کریں؟
اپنے براؤزر یا ایپ کا کیش (cache) صاف کریں، یا ایپ کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کریں۔ اگر مسئلہ برقرار رہے تو مدد کے لیے [email protected] پر سپورٹ سے رابطہ کریں۔
ایپ کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کیسے کریں؟
گوگل پلے اسٹور (اینڈرائیڈ) یا ایپل ایپ اسٹور (آئی فون) پر جائیں، اور اگر نیا ورژن دستیاب ہو تو سمپل رشتہ ایپ کے لیے اپ ڈیٹ (Update) پر ٹیپ کریں۔
دوسرے ممالک کے صارفین سمپل رشتہ سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں؟
صارفین [email protected] پر ای میل کے ذریعے یا ہمارے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے سمپل رشتہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ وہ ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں یا براہِ راست ہماری ویب سائٹ پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
کیا آپ کا کوئی واٹس ایپ نمبر ہے؟
واٹس ایپ صرف صارفین کی رائے (فیڈ بیک) جمع کرنے کے لیے ہے۔ ہم واٹس ایپ کے ذریعے نہ پروفائلز شیئر کرتے ہیں اور نہ رجسٹریشن کرتے ہیں۔
مدد درکار ہو تو کسٹمر سپورٹ سے کیسے رابطہ کریں؟
آپ [email protected] پر ای میل کے ذریعے یا ہمارے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
کیا کوئی میرج بیورو سمپل رشتہ کی سروسز استعمال کر سکتا ہے؟
سمپل رشتہ فی الحال کسی بھی میرج بیورو کے ساتھ باضابطہ اشتراک یا کام نہیں کر رہا۔ تاہم، میرج بیورو کے نمائندے انفرادی طور پر پلیٹ فارم پر رجسٹر ہو سکتے ہیں، اپنے کلائنٹس کی پروفائلز بنا سکتے ہیں اور ان کی طرف سے موزوں رشتے تلاش کر سکتے ہیں۔