ہمارے بارے میں

سمپل رشتہ معاشرے میں شادی کے سلسلے کو آسان اور با اعتماد بنانے میں کوشاں ہے۔ ہمیں اس ضمن میں پیش آنے والی سماجی و معاشرتی مشکلات کا اچھی طرح اندازہ ہے۔ ہم نہ صرف فریقین کی تلاش میں معاونت کرتے ہیں بلکہ باہمی اعتماد کو قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 ہمارے پاس موجود قومی اور بین الاقوامی کوائف کے ذخیرہ کو مکمل رازداری اور احتیاط سے برتا جاتا ہے۔ ہم اپنی معلومات کی توثیق کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتے ہیں۔ امیدواران یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے دی گئی معلومات کی تصدیق کے لیے آذاد ذرائع استعمال میں لانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جاتی ہے۔

محفوظ اور قابل اعتماد

ہم صارف نہیں دوست بناتے ہیں۔ ہم حاصل کردہ تمام معلومات اور کوائف کی آزاد ذرائع سے تصدیق کرتے ہیں۔ کوئی بھی پروفائل بغیر تصدیق اور بلا اجازت کسی کے ساتھ شیئر نہیں کی جاتی۔

قابل اعتماد خدمت

ہم صارف کی ترجیحات اور فراہم کردہ معلومات پر مبنی مناسب رشتہ کی تلاش کے لئے ایک قابل اعتماد نام ہیں۔

آسان اندراج / رجسٹریشن

ہم اپنے صارفین کے لئے رجسٹریشن کے عمل کو نہایت آسان بناتے ہیں۔ آپ اپنی تفصیلات کا اندراج بذات خود ویب سائٹ پربھی کر سکتے ہیں یا ہمارے عملہ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

رشتوں کا وسیع ذخیرہ

ہمارے پاس پاکستان اور بیرون ملک تصدیق شدہ رشتوں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

رازداری

ہم معلومات کی رازداری کو یقینی بنانے کے لئے پروفائلز تک براہ راست رسائی کو محدود کرتے ہیں۔ سمپل رشتہ پر امیدواران کی معلومات اور کوائف محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

محفوظ اور قابل اعتماد

ہمارا تجربہ کار اور تربیت یافتہ عملہ امیدواران کے لئے مناسب جوڑ کی تلاش ایک جدید اور خود کار نظام کے تحت کرتا ہے۔

آپ کی ترجیحات، ہماری تلاش

پر سکون رشتہ

رابطے میں رہیں

         

Loading
Loading

رابطے میں رہیں