شادی کا دن کسی بھی نوجوان لڑکے یا لڑکی کی زندگی میں ایک خواب کی مانند ہوتا ہے۔ جس میں ہر طرف محبت، خوشی اور خوشبو کا احساس ہوتا ہے۔ یہ دن نہ صرف دلہا اور دلہن بلکہ دونوں کے خاندانوں کے لیے بھی خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ شادی کی مبارکباد پر اشعار اور مبارکبادی پیغامات دینے کا رواج بھی ہمارے ثقافتی ورثے کا ایک حصہ ہے۔ یہ پیغامات دلوں میں محبت اور خوشی کی نئی لہر پیدا کرتے ہیں۔
جلد یا بدیر، ہر کسی کی شادی ہو ہی جاتی ہے۔ چاہے وہ افراد جو شادی کی ذمہ داریوں سے بچنا چاہتے ہیں۔ یا وہ جنہیں شریک سفر کے طور پر کوئی بھایا نہ ہو۔ ایسے افراد کی شادی کو تو خاندان والے اپنا فرض سمجھ لیتے ہیں۔ اور جب سب کچھ طے ہو جاتا ہے۔ تو خوشی کے اس لمحے پر اکثر فقرے کسے جاتے ہیں۔ جیسے۔
"بڑی مُدّت کے بعد آخر وہ شاہیں زیرِ دام آیا”
یہی چھوٹی چھوٹی خوشیاں زندگی اور رشتوں کو خوبصورت بناتی ہیں۔ محبت، مسکراہٹوں اور دعاؤں سے دلہا اور دلہن کی زندگی کا ایک نیا سفر شروع ہوتا ہے۔ ہر کوئی اپنے طریقے سے خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ شادی کے موقع پر سہرا لکھنے، اشعار سنانے اور محبت بھرے کارڈز کے تبادلے کی روایت نے رشتہ داریوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جب شادی کی محفل میں کوئی سہرا پڑھتا ہے یا محبت بھرا شعر کہتا ہے، تو محفل کا رنگ ہی کچھ اور ہو جاتا ہے۔
شادی کی مبارکباد پر اشعار
خوشگوار شادی کی دعائیں جتنی اہمیت رکھتی ہیں۔ اتنی ہی اہمیت شادی کی مبارکباد پر اشعار بھی رکھتے ہیں۔ ذیل میں شادی کی مبارکباد پر اشعار پیش کیے گئے ہیں۔ جنہیں آپ اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو شادی کے موقع پر سنا سکتے ہیں یا تحائف کے ساتھ دئیے جانے والے کارڈ پر لکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک روایتی طریقہ ہے۔ جو روایت پسند گھرانوں میں آج بھی مقبول ہے۔ بقول انور فرخ آبادی۔۔
"یہ شادی کا منظر ہے کیا پیارا پیارا
مبارک ہو تم کو خوشی کا نظارا
الٰہی انہیں اس طرح شاد رکھنا
محبت سے گھر ان کا آباد رکھنا”
مردان صفی نے بھی شادی مبارک پر درج ذیل اشعار لکھے ہیں۔ کیا ہی خوبصورت انداز ہے۔
"جشن تجھ کو مرے نو شاہ مبارک ہوئے
بزم عشرت تری دل خواہ مبارک ہوئے
شادماں باپ ہو اور بزم کے حاضر سب لوگ
تجھ کو ثروت مرے جم جاہ مبارک ہوئے "
ایک اوردعائیہ شعر ملاحظہ ہو۔
"سجی ہے خوشیوں کی محفل تمہارے لیے
دعا ہے ہر خوشی ہو مقدر تمہارے لیے”
شاعری ہمیشہ سے جذبات کو خوبصورتی سے بیان کرنے کا ذریعہ رہی ہے۔ اور شادی پر اشعار سنانا یا کارڈز پر لکھنا اس خوشی کو مزید یادگار بنا دیتا ہے۔
شادی مبارک کے خوبصورت پیغامات
شادی کے موقع پر دی جانے والی دعائیں اور اشعار نہ صرف ایک خوبصورت لمحے کو یادگار بناتے ہیں۔ بلکہ جوڑے کے لیے ایک امید اور سکون کا پیغام بھی ہیں۔ کیونکہ میں محبت، خوشی، اور برکتوں کی دعائیں ہوتی ہیں۔ ہر ایک پیغام میں ایک خوبصورت نیت اور دل کی گہرائیوں سے دعائیں شامل ہوتی ہیں۔ تاکہ نیا جوڑا اپنی زندگی میں کامیاب اور خوش رہ سکے۔
دوست کو شادی کی مبارکباد دینی ہو یا کسی رشتے دار کو۔ روایتی کارڈ ہو یا ڈیجیٹل پلیٹ فارم۔ اشعار یا دعائیہ کلمات کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوتی۔ یہ ایک بہترین طریقہ ہے جو اس خاص لمحے کو اور بھی یادگار بنا دیتا ہے۔
مزید یہ کہ جوڑے کو احساس ہوتا ہے کہ ان کے رشتہ دار اور دوست ان کی خوشی میں شریک ہیں۔ اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ بعض اوقات، یہ اشعار اور پیغامات اتنے دلنشین اور گہرے ہوتے ہیں کہ وہ زندگی بھر کے لیے یادگار بن جاتے ہیں۔ ذیل میں چند خوبصورت پیغامات شامل کئے جا رہے ہیں۔ جو آپ کے کام آ سکتے ہیں۔
🌸 آپ دونوں کی جوڑی سلامت رہے۔ محبت اور خوشیوں کے رنگ ہر دن آپ کی زندگی میں بکھرتے رہیں۔ شادی مبارک
🌸 اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے، محبت اور رحمت سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔ شادی بہت بہت مبارک ہو۔
🌸 دعا ہے کہ آپ کی ازدواجی زندگی خوشیوں کا گلستان بنے۔ ہر پل محبت اور مسرتوں سے سجی رہے۔ شادی کی بہت بہت مبارک ہو۔
🌸 ایک نئے سفر کی شروعات پر آپ کو دل سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ آپ کا ہر قدم خوشیوں کی طرف اٹھے، ہر خواب حقیقت کا روپ دھارے۔ اور آپ کی زندگی ہمیشہ محبت، سکون اور کامیابیوں سے جگمگاتی رہے۔
🌸 دعا ہے کہ آپ کی ازدواجی زندگی ایک ایسی خوبصورت کتاب ہو، جس کا ہر صفحہ خوشیوں، محبتوں اور کامیابیوں سے مزین ہو۔ آپ دونوں کا ساتھ ہمیشہ قائم رہے۔ اور ہر مشکل لمحہ محبت سے آسان ہو جائے۔ شادی بہت بہت مبارک ہو۔
🌸 اللہ کرے آپ کی محبت ہر دن نئی خوشبو بکھیرے، ہر خوشی آپ کی ہمسفر ہو، اور ہر خواب حقیقت کا روپ دھارے۔ زندگی کی نئی شروعات پر ڈھیروں دعائیں اور شادی بہت بہت مبارک ہو۔
🌸ایک اچھا رشتہ محض ایک خوبصورت تعلق نہیں ہوتا، بلکہ یہ آپس میں اعتماد، قربانی اور سمجھوتے کا نام ہوتا ہے۔ دعا ہے کہ آپ کا رشتہ ہمیشہ ان اصولوں پر قائم رہے اور آپ کی زندگی خوشیوں سے بھری ہو۔
🌸شادی ایک خوبصورت اور پیچیدہ سفر ہے جہاں ہر لمحہ نئی سیکھ اور نئی محبت کا موقع ہوتا ہے۔ دعا ہے کہ آپ کا یہ سفر ہمیشہ کامیاب اور خوشگوار ہو، اور آپ دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے طاقت کا ذریعہ بنیں۔
شادی پر اشعار اور پیغامات کیوں اہم ہیں؟
شادی کے موقع پر جہاں دیگر لوازمات، جیسے شادی کی تصاویر اور شادی ویڈیو اہمیت رکھتی ہیں۔ وہیں تحائف کے ساتھ دئیے جانے والے کارڈ اور ان پر لکھے گئے دعائیہ یا مزاحیہ کلمات بھی کسی تقریب کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ دل سے نکلے پیغامات نہ صرف رسم و رواج کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔ بلکہ جذبات کو بہترین انداز میں بیان کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔
رسمی یا غیر رسمی انداز میں آمنے سامنے مبارکباد دینی ہو۔ یا واٹس ایپ پر مبارکباد کا پیغام بھیجنا ہو۔ دعائیہ پیغامات اور تہنیتی اشعار ہر موقع کے لیے موزوں رہتے ہیں۔ آپ کے دل سے نکلی دعا نئےجوڑے کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر سکتی ہے۔ اور اس اہم دن کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا سکتی ہے۔
آج بھی سوشل میڈیا پوسٹس سے لے کر دعوت ناموں اور شادی کارڈز تک، ہر جگہ شادی مبارک پر اشعار اور محبت بھری دعائیں ایک خوبصورت روایت کے طور پر زندہ ہیں۔
شادی کی مبارکباد پر اشعار اور محبت بھرے پیغامات، دلہا اور دلہن کے دلوں میں امید اور خوشی کی ایک نئی کرن پیدا کرتے ہیں۔ لہذا اس روایت کو زندہ رکھیں۔ اور اپنے الفاظ سے نئے جوڑوں کی زندگیوں کا یہ حسین سفر مزید خوبصورت بنائیں۔