سونے کی قیمت میں اضافہ - شادی پر زیورات خواب بن گئے

سونے کی قیمت میں اضافہ

شادی کی تقریبات ہمیشہ سے ہی خوشیوں کا میلہ رہی ہیں۔ شادی کی تاریخ رکھتے ہی دلہا دلہن کے دلوں میں خواب سجنے لگتے ہیں۔ رشتہ دار اور دوست خوشیوں کے لمحات بانٹنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ بازاروں کے چکر بڑھنے لگتے ہیں۔ لیکن اس بار خوشیوں کی راہ میں ایک چمکدار رکاوٹ کھڑی ہو گئی ہے۔ اور وہ رکاوٹ ہے، سونا۔ جی ہاں سال ۲۰۲۵ میں سونے کی قیمت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو ملا۔ آج سونے کے نرخ آسمانوں کو چھو رہے ہیں۔ اور زمین پر موجود عام عوام کی پہنچ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔

دلہن کے ہاتھوں میں چوڑیاں اور کنگن، گلے میں چاندی یا سونے کے ہار، انگوٹھیاں اور جھمکے نہ صرف زیبائش کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ بلکہ یہ محبت، وقار اور سماجی مقام کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ لیکن حالیہ برسوں میں سونے کے ریٹ میں غیر معمولی اضافہ نے سونے کے زیورات کو ایک خواب بنا دیا ہے۔

سال / مدتپاکستان میں 24K سونا (فی تولہ قیمت)صورتحال
2022تقریباً Rs 152,600معاشی خدشات کے باعث قیمتوں میں اضافہ
2023تقریباً Rs 219,200روپے کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں تیزی
2024Rs 281,500بلند افراطِ زر (Inflation) کے باعث سونے میں سرمایاکاری
2025Rs 322,644عالمی معاشی غیر یقینی کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل توازن
2026 (پہلا نصف)Rs 428,000 – Rs 530,500غیر معمولی ریکارڈ اضافہ اور تاریخ کی بلند ترین سطح
2026 (دوسرا نصف)Rs 461,565مارکیٹ میں معمولی کریکشن اور استحکام کی کوشش

سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ

رواں سال گولڈ ریٹ پاکستان کے ساتھ دوسرے ممالک میں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ 1970 کی دہائی کے بعد سب سے زیادہ تیز رفتار اضافہ ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کے اعلان کے بعد عالمی تجارت متاثر ہوئی۔ اور یہی اس اضافے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جو مالیاتی بحران یا معاشی گراوٹ کے دوران اپنی قدر برقرار رکھنے یا بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سال سونے کے نرخوں میں اضافے کے پیچھے کئی عوامل ہیں۔ جیسا کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، کمزور امریکی ڈالر، بڑھتی ہوئی عالمی طلب، اور مرکزی بینکوں کی خریداری۔ یہ سب سونے کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بناتے ہیں۔

قیمتی دھاتوں کے ڈیلر اور اسٹوریج کمپنی سلور بلین کے بانی گریگرسن کے مطابق، گذشتہ ایک سال میں ان کے صارفین کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ اگرچہ کسی وقت قیمت میں کمی ہو سکتی ہے۔ مگر موجودہ معاشی منظر نامے کے پیش نظر اگلے پانچ سال تک سونے کا ریٹ بڑھتے رہنے کے امکانات زیادہ نظر آتے ہیں۔

سونا – خواب یا حقیقت؟

سونے کی روایت انسانیت کے قدیم دور سے جڑی ہوئی ہے۔ مشرق وسطیٰ سے لے کر جنوبی ایشیا تک، سونے نے ہمیشہ دولت، حفاظت اور رواج کی علامت کے طور پر اپنی اہمیت رکھی ہے۔ پچھلے وقتوں میں بادشاہ سونے چاندی کو بطور انعام اور تحفہ عنایت کیا کرتے تھے۔

اسی طرح مشرقی ممالک میں شادی کے مواقع پر سونے کی چیزیں تحفے اور زیبائش کے طور پر دی جاتی ہیں۔ تاکہ یہ نہ صرف دلہن خوش ہو۔ بلکہ خاندان کی اقتصادی حیثیت کا بھی اظہار ہو۔

لیکن موجودہ دور میں سونے کے نرخوں میں اضافے نے یہ تصویر بدل دی ہے۔ پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ چند دہائیوں قبل، ایک معقول بجٹ میں دلہن کے لیے زیورات کا انتخاب ممکن تھا۔ لیکن آج اسی معیار کے زیورات کے لیے کئی گنا زیادہ سرمایہ درکار ہے۔ یہ اضافہ صرف مالی دباؤ پیدا نہیں کرتا۔ بلکہ ذہنی دباؤ اور توقعات کے تصادم کو بھی جنم دیتا ہے۔

کیا 2026 کے آخری تین ماہ میں سونے کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے؟

موجودہ عالمی حالات کو دیکھتے ہوئے اکتوبر سے دسمبر 2026 کے دوران سونے کی قیمت میں اضافے کے امکانات موجود ہیں، لیکن اس دوران قیمت میں اتار چڑھاؤ بھی رہ سکتا ہے۔ مرکزی بینکوں کی خریداری، سرمایہ کاروں کی طلب، عالمی معاشی غیر یقینی اور امریکی شرحِ سود جیسے عوامل سونے کی قیمت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس لیے قیمت کے مسلسل بڑھنے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

وقتآسان مطلبامکان
اکتوبر 2026قیمت میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔ کبھی تھوڑی بڑھے گی، کبھی کم ہوگی۔↔️📈
نومبر 2026اگر امریکہ میں interest rates کم ہونے لگیں اور ڈالر کمزور ہو تو سونا دوبارہ تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔📈
دسمبر 2026سال کے آخر تک سونا موجودہ سطح سے اوپر جانے کا امکان ہے۔📈
آخری سہ ماہیمجموعی طور پر بڑی کمی کے بجائے قیمت کے برقرار رہنے یا بڑھنے کا امکان زیادہ ہے۔📈

سونے کی قیمت اور سماجی توقعات

پاکستان میں بھی شادی کے موقع پر سونا ہمیشہ سے عزت اور معیار کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔ لڑکے والوں کی طرف سے دلہن کے زیورات بنانے ہوں یا لڑکی والوں کی طرف سے ساس نندوں کو تحفے دینے ہوں۔ سونا لازمی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن سونے کی بڑھتی قیمت نے کئی خاندانوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

کیونکہ پاکستانی شادیوں میں سونا صرف زیور نہیں بلکہ عزت، رتبہ اور سماجی حیثیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے جب سونے کی قدر و قیمت بڑھ جاتی ہے۔ اور خاندان سونا دینے یا لینے سے ہچکچاتے ہیں۔ تو اس کے کئی سماجی اور نفسیاتی اثرات سامنے آتے ہیں۔

معاشرتی دباؤ اور تنقید

زیورات صرف ذاتی پسند یا دلہن کی خوشی کا ذریعہ نہیں ہیں۔ بلکہ اکثر معاشرتی دباؤ اور رواج کا بھی حصہ بن جاتے ہیں۔ خاندان اور دوستوں کی توقعات، سوشل میڈیا پر دیگر شادیوں کے مناظر، اور روایتی رسومات میں سونے کی مقدار، یہ سب دلہن اور اس کے خاندان پر ایک غیر ضروری بوجھ ڈال دیتے ہیں۔

اگر دلہن کے والدین یا دلہا کے خاندان کی طرف سے سونا کم یا بالکل نہ دیا جائے۔ تو رشتے دار اور دوست اکثر اس پر تبصرہ کرتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ خاندان نے اپنی حیثیت یا دلہن کی قدر کم کر دی ہے۔ چاہے حقیقت میں انہیں کتنے ہی مالی مسائل درپیش ہوں۔ ان کے لئے لازم ہے کہ سونے کے زیورات شادی میں ضرور بنائے جائیں۔

خاندان میں چپقلش

سونے کے زیورات نہ دینے سے دونوں خاندانوں کے درمیان ناراضگی پیدا ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر سسرال یا ساس کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑتا ہے۔ لڑکی اس بات پر ناراض ہوتی ہے کہ مجھے بری میں مناسب زیور کیوں نہ دیا گیا۔ اب اپنی دوستوں کو کیا بتاوں گی۔

دوسری طرف ساس نندیں یہ سمجھتی ہیں کہ اگر ہمیں سونے کا زیور تحفے میں نہیں دیا گیا۔ تو اس کا مطلب ہے لڑکی اور اس کے گھر والوں کی نظر میں ہماری کوئی اہمیت نہیں ہے۔ یہ صورتحال اکثر ساس بہو کے جھگڑے کی وجوہات میں شامل ہوتی ہے۔ جہاں سادہ سی مالی یا روایتی پریشانی خاندانوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دیتی ہے۔

دلہن یا دلہا پر دباؤ

زیورات کی وجہ سے دلہن یا دلہا پر بھی ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ خاص کر شادی کے بعد جب لڑکیاں پوچھتی ہیں کہ سسرال میں کیسا اور کتنا زیور ملا۔ منہ دکھائی میں کیا تحفہ ملا۔ یہ دباؤ بعض اوقات دلہا دلہن کے تعلقات کو بھی خراب کر دیتا ہے۔

بعض خاندانوں میں زیورات طلاق کا باعث بھی بنے ہیں۔ جب اپنی ناک اونچی رکھنے کو دلہن کو ساس، نند یا جیٹھانی کا زیور پہنایا گیا۔ اور شادی کے بعد جب زیور واپس مانگا گیا ۔ تو دلہن اور اس کے گھر والوں کی طرف سے شدید ردعمل آیا۔ یہاں تک کے نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل

سونے کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ اور عملی تبصرے دیکھنے کو ملے۔ جو ظاہر کرتے ہیں کہ لوگ صرف زیورات تک محدود سوچ نہیں رکھتے۔ بلکہ معاشرتی اور مالی پہلو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔

محمد اویس کا کہنا تھا کہ

"سونا ہمارے لیے ضروری نہیں۔ مصنوعی زیورات استعمال کر لیں۔ اور سادگی کے ساتھ زندگی گزاریں”

صدیق مسعود نے کمنٹ کیا۔
"اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سونے کے نرخ اتنے کم ہو جائیں کہ ہر شخص کی دسترس میں ہو جائے"

بازغہ احمد نے کہا۔

"سونے کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ چاہے اسے جتنا مہنگا کریں۔ یہ کوئی بنیادی ضرورت نہیں بلکہ عام آدمی کا مسئلہ ہے”

برکت چنگیزی کا کہنا تھا کہ

"جو جتنی تیزی سے اوپر جاتا ہے، وہ آخرکار زمین پر آ گرتا ہے”

شان علی نے کہا۔

" سونے کے ساتھ لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا، گندم سے پیٹ بھرتا ہے۔ یہ کم ہونا چاہیے”

کیا موجودہ قیمت پر سونا خریدنا مناسب ہے؟

یہ خریدار کے مقصد اور investment period پر منحصر ہے۔ اگر مقصد کئی سال کے لیے wealth preservation ہے تو قیمت میں اتار چڑھاؤ برداشت کرنے والے سرمایہ کار gold کو اپنے diversified portfolio کا ایک حصہ بنا سکتے ہیں۔ لیکن اگر مقصد چند ہفتوں میں فوری منافع کمانا ہے تو موجودہ بلند اور volatile قیمتوں پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

مصنوعی زیورات: حل یا عارضی تسکین

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں مصنوعی زیورات ایک قابل غور حل کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ یہ نہ صرف بجٹ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بلکہ دلہن کی جمالیاتی خواہشات کو بھی پورا کرتے ہیں۔ جدید دور میں مصنوعی زیورات کی خوبصورتی اور معیار میں بھی کافی ترقی ہوئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج کل بننے والے مصنوعی زیورات نے اصل زیورات کی چمک کو بھی ماند کر دیا ہے۔

لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سونا ایک قسم کی سرمایہ کاری کا درجہ رکھتا ہے۔ اصلی سونا مستقبل میں مالی تحفظ کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔ جبکہ مصنوعی زیورات صرف جمالیاتی استعمال تک محدود رہتے ہیں۔ اس تناظر میں خاندانوں کے لیے یہ فیصلہ کرنا مزید مشکل ہو جاتا ہے کہ اصل زیورات لئے جائیں یا مصنوعی زیورات سے ہی کام چلا لیا جائے۔

حالانکہ یہ ایک عملی حل ہے جس سے شادی کے اخراجات میں کمی ممکن ہو سکتی ہے۔ جبکہ دلہن کی خوشی اور شادی کی روایتی خوبصورتی دونوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

سرمایہ کاری کا طریقہبنوائی کی لاگت (Making Charges)دوبارہ فروخت (Resale Value)سرمایاکاری کے لحاظ سے کیسا ہے؟
سونی کے زیورات (Gold Jewellery)زیادہ (10% سے 25% تک کٹوتی ہو سکتی ہے)اچھی، لیکن بنوائی کی رقم واپس نہیں ملتی⭐⭐
سونے کا بسکٹ / بار (Gold Bar)بہت کم یا بالکل نہیںبہترین (پوری مارکیٹ قیمت ملتی ہے)⭐⭐⭐⭐⭐
سونے کا سکہ (Gold Coin)کم (زیورات کے مقابلے میں)بہترین (فروخت کرنا انتہائی آسان)⭐⭐⭐⭐
مصنوعی زیورات (Artificial Jewelry)نہیں ہوتی (صرف فکسڈ قیمت)نہ ہونے کے برابر (کوئی ری سیل ویلیو نہیں)⭐

متبادل حل اور آگاہی

دلہن کے لیے شادی ایک یادگار لمحہ ہوتی ہے۔ اور زیورات اس لمحے کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن آج کے حالات میں دلہن اور اس کے خاندان کے لیے سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ سونے کے ریٹس کی غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، خواب کو حقیقت کے مطابق ڈھالنا، بجٹ کے اندر رہتے ہوئے خوشی کا احساس پیدا کرنا، اور غیر ضروری دباؤ سے بچنا، یہ سب زیادہ اہم ہیں۔

بہتر ہے کہ نقد رقم، چاندی یا دیگر قیمتی تحائف کے ذریعے اس رسم یا خواہش کو پورا کیا جائے۔

اگر سونے کے زیورات دینا ضروری ہے تو ایسا اور اتنا زیور دیا جائے جو دلہن استعمال میں لا سکے۔ یعنی صرف ضروری اور اہم زیورات بنائے جائیں۔ تاکہ والدین یا لڑکے پر مالی بوجھ کم ہو۔

خاندانوں اور نوجوانوں میں شعور پیدا کرنے کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے۔ جہاں ایک طرف نت نئے زیورات کی تشہیر ہو رہی ہوتی ہے۔ وہیں شادی کا اصل مقصد واضح کیا جائے۔ اور بتایا جائے کہ مادی اشیاء خوشی یا رشتے کی ضمانت نہیں ہوتیں۔

سونا خریدنے سے پہلے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

سونا خریدتے وقت صرف اس دن کی قیمت دیکھنا کافی نہیں۔ خریداری سے پہلے درج ذیل باتوں کا ضرور خیال رکھیں:

سونے کا خالص پن: معلوم کریں کہ سونا 24 قیراط، 22 قیراط یا کسی دوسری خالصیت کا ہے۔

فی تولہ یا فی گرام قیمت: خریداری کے وقت مارکیٹ میں سونے کا تازہ نرخ معلوم کریں اور دکاندار سے قیمت کی واضح تفصیل لیں۔

سونے کا وزن: زیور کا درست وزن چیک کریں اور رسید پر وزن درج کروائیں۔

مزدوری کے اخراجات: زیور بنانے کی مزدوری یا بنوائی کی رقم پہلے سے معلوم کریں، کیونکہ یہ مجموعی قیمت میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔

دیگر اضافی اخراجات: ضائع ہونے والے سونے کے نام پر وصول کی جانے والی رقم اور دیگر اضافی اخراجات کی تفصیل بھی ضرور پوچھیں۔

رسید ضرور لیں: خریداری کے وقت ایسی رسید حاصل کریں جس میں سونے کی خالصیت، وزن، فی تولہ یا فی گرام قیمت اور دیگر اخراجات واضح طور پر درج ہوں۔

واپس یا فروخت کرنے کی پالیسی: اگر آپ مستقبل میں سونا واپس فروخت کرنا چاہیں تو دکاندار سے پہلے ہی معلوم کریں کہ وہ اسے کس طریقے اور قیمت پر واپس خریدے گا۔

با اعتبار دکاندار کا انتخاب: سونا ہمیشہ قابلِ اعتماد اور معروف سنار یا فروخت کنندہ سے خریدیں تاکہ خالصیت اور وزن کے حوالے سے مسائل کا خطرہ کم ہو۔

سرمایہ کاری کا مقصد واضح رکھیں: اگر مقصد صرف سرمایہ کاری ہے تو زیورات کے بجائے سونے کی ایسی شکلوں کا بھی موازنہ کریں جن میں بنوائی اور دیگر اضافی اخراجات کم ہوں۔

تمام بچت سونے میں نہ لگائیں: سونا سرمایہ کاری کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے، لیکن اپنی پوری بچت ایک ہی جگہ لگانے کے بجائے مختلف ذرائع میں تقسیم کرنا زیادہ محتاط حکمتِ عملی ہے۔

اختتامی نوٹ

سونے کی قیمت میں اضافہ واقعی شادی کی تیاریوں میں مشکل پیدا کر رہا ہے۔ مگرحقیقت یہ ہے کہ شادی میں خوشی، محبت اور خلوص ہی اصل زیور ہیں۔ دلہن اور دلہا کو چاہیے کہ وہ حقیقت پسندی کے ساتھ اپنے خوابوں کو سجائیں۔ مگر اس حقیقت کو بھی تسلیم کریں کہ سونے کی چمک عارضی ہے۔ مگر محبت کی چمک ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ لہذا زیورات کی بجائے خوشیوں کا اسٹاک خریدیں۔ آپ کبھی گھاٹے میں نہیں رہیں گے۔

عمومی سوالات

ایک تولہ سونا میں کتنے گرام ہوتے ہیں؟

ایک تولہ سونا میں 11.66 گرام ہوتے ہیں۔ یہ وزن کا ایک روایتی پیمانہ ہے۔ جو پاکستان میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

خالص سونا کتنے کیرٹ کا ہوتا ہے؟

خالص ترین سونا اور چاندی 24 قیراط کا ہوتا ہے۔

اصل سونے کی پہچان کیسے کریں؟

گھریلو سطح پر آپ سرکہ سے سونے کی پاکیزگی بھی چیک کر سکتے ہیں۔ سونے پر سرکے کے چند قطرے ڈالیں اور چند منٹ بعد اسے غور سے دیکھیں۔ اگر سونے کے رنگ میں کوئی تبدیلی نہ ہو تو وہ خالص سونا ہو گا۔ جعلی سونا جیسے ہی سرکہ کے ساتھ مل جائے گا سیاہ ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ، سونے کے زیورات پر مقناطیس لگائیں۔ اگر زیور مقناطیس سے نہ چپکےتو سونا اصلی ہے۔ یا سرامک پتھر پر سونے کے زیورات کو رگڑیں۔ اگراس پر سیاہ نشان پڑ جائیں تو سونا نقلی ہے۔ اگر وہ سنہری ہو جائے تو سونا اصلی ہے۔

چاندی خریدنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

مستند دکاندار یا آن لائن مارکیٹ سے خریداری کریں۔ اور ہمیشہ وزن اور معیار کی تصدیق کریں۔ اور خریداری کے بعد رسید ضرور لیں۔