پاکستان میں رشتہ ڈھونڈنا مشکل کیوں ہو گیا ہے؟

پاکستان میں رشتہ

پاکستان میں رشتہ کی تلاش کا عمل گزشتہ چند دہائیوں میں پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ، سست اور ذہنی دباؤ کا باعث بن چکا ہے۔ اس تبدیلی کے پیچھے صرف سماجی رسومات نہیں۔ بلکہ گہرے معاشی، تعلیمی اور ذہنی عوامل کارفرما ہیں۔

پہلے زمانے میں رشتہ ڈھونڈنا خاندانی بزرگوں کی ذمہ داری سمجھاجاتا تھا۔ مگر اب یہ عمل ہمارے بدلتے ہوئے معاشرتی حقائق کا عکس بن چکا ہے۔ تعلیم، کیریئر اور مالی استحکام کو ترجیح دینے کے رجحان نے شادی کی عمر کو بڑھا دیا ہے۔ پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے مطابق ۱۹۶۰ کی دہائی میں خواتین کی شادی کی اوسط عمر اٹھارہ سال سے کم تھی۔ جو اب بڑھ کر تقریباً پچیس سال ہو چکی ہے۔

شہری علاقوں میں تعلیم یافتہ خواتین اور مرد دونوں کو مناسب رشتہ تلاش کرنے میں زیادہ مشکلات درپیش ہیں۔ کئی نوجوا ضرورت رشتہ پاکستان جیسی سرچ ٹرمز، آن لائن پلیٹ فارمز، سوشل نیٹ ورکس یا میچ میکنگ ایجنسیوں کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ رجحان صرف ذاتی مسئلہ نہیں رہا۔ بلکہ ایک اجتماعی اور سماجی چیلنج بن چکا ہے، جس کے اثرات ذہنی دباؤ، تاخیر سے شادی، اور خاندانی تنازعات کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ اگر معاشرہ تعلیم اور روزگار کے ساتھ ساتھ ازدواجی تعلقات کے ادارے کو بھی متوازن نگاہ سے دیکھے تو رشتوں کی تلاش کا یہ بحران کسی حد تک کم ہو سکتا ہے۔

رشتہ کی تلاش ایک مسئلہ کیوں

ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں لاکھوں لڑکے اور لڑکیاں عمر گزرنے کے باوجود مناسب رشتے کے انتظار میں ہیں۔ صرف پینتیس سال سے اوپر خواتین کی تعداد ہی ایک کروڑ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

پنجاب میں ہونے والی ایک امپیرکل سٹڈی میں بے روزگاری، مہنگائی، جہیز اور رہائش کے بحران کو شادی میں تاخیر کی سب سے اہم وجوہات میں شمار کیا گیا ہے۔ جو مجموعی تاخیر کے تقریباً انیس فیصد عوامل کی وضاحت کرتے ہیں۔ اسی تحقیق میں تعلیم اور کیرئیر فوکس کو الگ سے نو فیصد اضافی تاخیر سے جوڑا گیا۔ یعنی جتنی زیادہ تعلیم ہو گی اتنا ہی زیادہ شادی کا فیصلہ مؤخر ہونے کا امکان ہو گا۔

سماجی سطح پر خاندانوں کی بلند توقعات، ذات برادری کی قید، تعلیمی اور معاشی برابری نے بھی شادی کو ایک مشکل پراجیکٹ بنا دیا ہے۔ اس بدلتے منظرنامے میں ضرورت رشتہ پاکستان جیسی سرچ ٹرمز بذات خود اس دباؤ اور پیچیدگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ کیونکہ لوگ اب فعال طور پر پلیٹ فارم اور حل تلاش کر رہے ہیں۔

تحقیقی اعداد و شمار

پنجاب کی ایک حالیہ تحقیق میں بتیس سے پچاس سال کے ۲۷۵۰ غیر شادی شدہ افراد کا سروے کیا گیا۔ جس میں اکثر نے معاشی دباؤ، مہنگائی اور ملازمت کی عدم دستیابی کو شادی میں تاخیر کی مرکزی وجہ بتایا۔ اسی سٹڈی کے مطابق نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شادی سے پہلے مالی طور پر مستحکم ہونے، گھر یا کم از کم کرائے کی معقول رہائش حاصل کرنے اور مستقل آمدن کو لازمی شرط سمجھتی ہے۔

ایک اور تحقیقی مضمون میں بتایا گیا کہ پاکستان کی تقریباً ۳۴ فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔ جبکہ اوسط شادی کا خرچ تقریباً چار سے پانچ لاکھ روپے بتایا گیا جو ایک بار کا خرچ بھی بہت سے گھرانوں کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔

گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں اٹھاون فیصد پاکستانیوں نے یہ رائے دی کہ ملک میں طلاق کے کیسز بڑھے ہیں۔ جس سے خاندان شادی کے معاملات میں مزید محتاط ہو گئے ہیں۔ اور غیر معمولی حد تک سخت شرائط رکھنے لگے ہیں۔

معاشی دباؤ اور بڑھتی مہنگائی

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس اور مختلف معاشی رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں مہنگائی کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ شادی اب صرف دو افراد کا بندھن نہیں رہی بلکہ ایک بڑا مالی پراجیکٹ بن چکی ہے۔

گھر، جہیز، شادی کی تقریبات اور مستقبل کے اخراجات۔ ان سب نے نوجوانوں کو فیصلہ مؤخر کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ کئی سرویز کے مطابق ساٹھ فیصد سے زائد نوجوان مرد مالی عدم استحکام کو شادی میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ قرار دیتے ہیں۔

سماجی توقعات اور غیر حقیقی معیار

خاندان اکثر آئیڈیل رشتہ تلاش کرنے کے چکر میں حقیقت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اچھے رشتے کی تلاش میں اکثر والدین مثالی تنخواہ، مخصوص شہر، الگ فیملی، اور بعض اوقات بیرونِ ملک اسٹیٹس جیسی شرطیں رکھ دیتے ہیں۔ جس سے دائرہ حد سے زیادہ محدود ہو جاتا ہے۔

مزید یہ کہ آج کا نوجوان لڑکا ہو یا لڑکی۔ دونوں شادی کو سماجی ذمہ داری نہیں بلکہ جذباتی، ذہنی اور مالی شراکت داری کے آئیڈیل معیار سے جوڑتے ہیں۔ جس سے آئیڈیل شریکِ حیات کی تلاش مشکل ہو جاتی ہے۔ دیکھا جائے تو سماجی توقعات اور زمینی حقائق کے درمیان فاصلہ مسلسل وسیع ہو رہا ہے۔

لڑکیوں کے رشتوں میں درپیش مشکلات

ایک تحقیق کے مطابق شادی میں تاخیر کا سب سے زیادہ نفسیاتی اور سماجی دباؤ خواتین پر پڑتا ہے۔ خصوصاً تیس سال سے اوپر لڑکیوں کو اوور ایج کا لیبل دے کر مزید مشکل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

معاشی بحران کے ساتھ جہیز کا رواج کم ہونے کے بجائے مزید بوجھ بن گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کم آمدن گھرانوں کی بیٹیوں کے رشتے سالہا سال رکے رہتے ہیں۔ ایک حالیہ سروے میں بے روزگاری اور مہنگائی کے ساتھ ساتھ فیملی کی توقعات اور غیر لچکدار سوچ کو بھی شادی میں تاخیر کی اہم وجہ بتایا گیا۔ خاص طور پر ان لڑکیوں کے لیے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں یا خود کماتی ہیں۔

دوسری طرف طلاق کی بڑھتی خبروں اور شرح نے بھی بہت سے گھرانوں کو محتاط بلکہ بعض اوقات حد سے زیادہ بدگمان بنا دیا ہے۔ نتیجتاً لڑکی کے لیے فُل پروف گھر تلاش کرتے کرتے اس کی عمراور رشتوں کے مواقع دونوں کم ہوتے جاتے ہیں

مردوں کی ترجیحات

سوشل اور اکیڈمک سٹڈیز بتاتی ہیں کہ شریک حیات کے انتخاب میں مردوں کی ترجیحات بھی بدل رہی ہیں۔ بہت سے مرد اب بھی شادی میں بنیادی طور پر عورت کی گھریلو صلاحیت، حجاب یا پردہ اور حسن و جمال کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم شہری اور تعلیم یافتہ طبقے میں ایک واضح رجحان یہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ کہ مرد اپنی ہونے والی بیوی میں ذہنی ہم آہنگی، ملازمت، اور مشترکہ فیصلوں کی صلاحیت کو بھی اہم سمجھنے لگے ہیں۔

دوسری جانب تعلیمی و معاشی ہائپرگیمی یعنی مرد کا خود سے کم پڑھا لکھا یا خود سے کم آمدنی والی شریکِ حیات پسند کرنا اب بھی غالب ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سی زیادہ تعلیم یافتہ خواتین کو مناسب رشتہ نہی ں ملتا۔ کیونکہ مرد خود سے زیادہ کامیاب بیوی قبول کرنے میں ہچکچاتے ہیں۔

ایک سٹڈی میں ۱۹۹۰ سے ۲۰۱۷ تک کے اعداد و شمار میں یہ دیکھا گیا کہ جن جوڑوں میں بیوی شوہر سے زیادہ پڑھی لکھی ہو۔ ان کی شرح چار فیصد سے بڑھ کر فیصد تک پہنچی۔ مگر سماجی سطح پر اسے نارمل سمجھنے میں ابھی وقت درکار ہے۔

روایتی ذرائع کی ناکامی

ماضی میں خاندان والے، دوست احباب یا محلے دار رشتہ کروانے کا ذ ریعہ بنتے تھے۔ مگر اب محدود نیٹ ورک، ترجیحات میں تبدیلی، دھوکہ بازی، ان ذرائع کو غیر مؤثر بنا چکے ہیں۔ اسی لیے لوگ اب میرج بیورو کے ذریعے رشتہ کی تلاش یا ڈیجیٹل حل کی طرف جا رہے ہیں۔

مستقبل کے لیے سفارشات

رشتہ کی تلاش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے درج ذیل اقدامات ضروری ہیں۔

۱۔ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے تعلیم کو فروغ دیا جائے تاکہ مثبت اتفاق رائے پیدا ہو سکے۔

۲۔ شادی سے پہلے کاؤنسلنگ کو عام بنایا جائے۔

۳۔ خواتین کے لئے اپنے حقوق اور طلاق یا خلع کے قوانین سے آگاہی ضروری ہے۔

۴۔ تبدیلی کے لیے کھلے ذہن، عملی توقعات، اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

۵۔ خواتین اور مردوں کے لیے رشتے کی تلاش میں یکساں معیار اپنایا جائے۔

آن لائن رشتہ سائٹس وقت کی اہم ضرورت

ایک حالیہ سٹڈی کے مطابق، شہری علاقوں میں پینتیس فیصد سے زائ د افراد رشتہ تلاش کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز استعمال کرنے پر آمادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آن لائن رشتہ سائٹس وقت کی اہم ضرورت بنتی جا رہی ہیں۔

مزید براں، موبائل فون اور انٹرنیٹ کے عام ہونے کے بعد آن لائن میٹریمونئیل سائٹس نے پاکستان میں رشتہ ڈھونڈنے کے روایتی انداز کو بڑی حد تک بدل دیا ہے۔

سمپل رشتہ، میری میکس، دل کا رشتہ جیسے پلیٹ فارمز والدین اور سرپرستوں کے لیے بھی آسانی پیدا کرتے ہیں۔ کہ وہ عمر، ذات، شہر، تعلیم اور پروفیشن کے مطابق رشتے دیکھ سکیں۔ ساتھ ہی مطلقہ، بیوہ یا عمر رسیدہ لوگوں کے لیے الگ سے کیٹیگریز موجود ہوں۔ یہ طریقہ کار روایتی یا منہ زبانی تلاش کرنے سے کہیں زیادہ وسیع دائرہ فراہم کرتا ہے۔

مسلسل بدلتی معاشی و سماجی صورتحال میں میٹریمونئیل ایپس وقت کی اہم ضرورت بنتی جا رہی ہیں۔ کیونکہ لوگ کم وقت میں محفوظ، منظم اور نسبتاً شفاف آپشنز چاہتے ہیں۔ یہی وہ پس منظر ہے جس میں ضرورت رشتہ پاکستان جیسی سرچز بڑھ رہی ہیں۔ یعنی لوگ خود کو یا اپنے بچوں کو میٹریمونئیل ایپس پر رجسٹر کرکے رشتے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایف اے کیوز

ضرورت رشتہ کراچی کے لیے کون سے آپشنز موجود ہیں؟

کراچی جیسے بڑے شہر میں رشتہ تلاش کرنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز جیسے سمپل رشتہ، دل کا رشتہ اور مقامی میرج بیوروز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ شہروں میں آن لائن ذرائع استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ایونٹ ہالز اور کمیونٹی سنٹرز میں منعقد ہونے والےرشتہ میلے بھی ایک مؤثر آپشن ہیں۔

ضرورت رشتہ دوسری شادی کے لیے کیا حکمتِ عملی ہونی چاہیے؟

سب سے مؤثر حکمتِ عملی یہ ہے کہ ابتدا سے شفافیت، قانونی و شرعی تقاضوں کی پابندی اور خاندان سے کھلی گفتگو کو ترجیح دی جائے۔ آن لائن رشتہ پلیٹ فارمز ہم خیال افراد تک رسائی آسان بناتے ہیں۔ لیکن دوسری شادی کی صورت میں مالی ذمہ داری، بچوں کے حقوق اور وقت کی تقسیم جیسے معاملات پہلے ہی واضح کر لینے چاہئیں۔ کسی عالم یا فیملی کاؤنسلر سے مشاورت کرنا مستقبل کے تنازعات سے بچاتا ہے۔

ضرورت رشتہ کے لیے کچھ اہم پلیٹ فارمز کون سے ہیں؟

پاکستان میں چند معروف آن لائن پلیٹ فارمز میں موجود ہیں۔ جن میں سمپل رشتہ، دل کا رشتہ، نصیبی وغیرہ نمایاں ہیں۔ جو رجسٹرڈ پروفائلز، پرائیوسی فیچرز اور مختلف فلٹرز کے ساتھ رشتے کی تلاش کو آسان بناتے ہیں۔ آن لائن پلیٹ فارم منتخب کرتے وقت رجسٹریشن ڈیٹیلز، یوزر ریویوز، پرائیویسی پالیسی اور کسٹمر سپورٹ کو ضرور دیکھیں۔ تاکہ جعلی پروفائلز اور دھوکے سے بچا جا سکے۔

کیا آن لائن رشتہ تلاش کرنا اسلامی نقطہ نظر سے جائز ہے؟

جی ہاں، بشرطیکہ مقصد نکاح ہو۔ گفتگو میں شرافت برتی جائے۔ اور والدین کی اجازت و مشورہ شامل ہو۔ بہت سی ایپس اب چیپیرون فیچر فراہم کرتی ہیں جس میں والدین گفتگو کی نگرانی کر سکتے ہیں۔

ضرورت رشتہ پاکستان کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کتنے مؤثر ہیں؟

آن لائن پلیٹ فارمز نے گزشتہ پانچ سالوں میں بہت ترقی دکھائی ہے۔ ان ایپس پر لاکھوں افراد رجسٹرڈ ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر شادی اب بھی روایتی ذرائع سے ہوتی ہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں کا رجحان رشتہ ایپس کی جانب بڑھ رہا ہے۔