جہیز کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ حقیقت جو ہر والدین کو جاننی چاہیے

جہیز ایک قدیم رسم ہے جو صدیوں سے برصغیر پاک و ہند میں رائج ہے۔ حالانکہ اسلام نے شادی کو آسان اور خوشیوں بھرا بنانے کی تعلیم دی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں جہیز نےاس مقدس رشتے کو اکثر مشکل اور بوجھل بنا دیا ہے۔ بہت سے والدین اپنی بیٹیوں کی شادی اس خوف سے مؤخر کرتے ہیں کہ جہیز کیسے تیار کریں گے۔ یا شادی کا خرچ کیسے پورا ہوگا۔
یوں تو شادی کی تقریب ہر خاندان کے لیے خوشی کا لمحہ ہوتی ہے۔ لکن غیر ضروری دباؤ اور مالی بوجھ اکثر اس خوشی پر غم کا سایہ ڈال دیتے ہیں۔ پاکستان میں یہ رسم ایک عام روایت بن چکی ہے۔
جہاں اکثر خاندان شادی کی تیاریوں میں اس بات پر زور دیتے ہیں کہ لڑکی کے لیے ہر قسم کا ساز و سامان تیار کیا جائے۔ جیس ے فرنیچر، کپڑے، سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء۔ جو شادی کے بعد نئی زندگی میں مددگار ہو سکتی ہیں۔ لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے۔ جب بعض خاندان اس رسم کو ضرورت سے زیادہ بڑھا دیتے ہیں اور اسے لازمی سمجھ لیت ے ہیں۔ خواہ اس کے لئے انہیں کتنی ہی مشکلات کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے۔
جہیز کی شرعی حیثیت
سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ جہیز یعنی شادی کے موقع پر دلہن کو گھریلو ضروریات کا سامان دینا یا لینا اسلام میں فرض نہیں ہے۔ جہیز کی شرعی حیثیت بالکل واضح ہے۔ دینِ اسلام شادی کو محبت، احترام، اور تعاون کی بنیاد پر قائم کرتا ہے، نہ کہ مالی فائدے یا کسی امتیازی چیز پر۔
اسلام میں شادی کا بنیادی اصول حق مہر ہے۔ جو لڑکی کو اس کی شادی کے وقت دیا جانے والا مستقل اور قانونی حق ہے۔ قرآن میں بھی واضح طور پر تاکید کی گئی ہے کہ شوہر کو لڑکی کو سہل اور مناسب حق مہر دینا چاہیے۔ بغیر کسی اضافی دباؤ یا شرط کے۔
آج کے دور میں اکثر لوگ شادی کے سامان کو گویا لازمی جزو سمجھ لیتے ہیں۔ لیکن اسلامی نقطہ نظر سے جہیز لینا یا دینا لازمی نہیں۔ والدین اگر چاہیں تو وسائل کے مطابق مدد دے سکتے ہیں۔ لیکن اسے شادی کی لازمی شرط یا طاقت کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔ کیونکہ اصل مقصد شادی کے ذریعے محبت، تعاون، اور خوشگوار زندگی کی بنیاد رکھنا ہے۔
جہیز کی تاریخ اور ابتداء
جہیز کا نظام ہزاروں سال پرانی روایت ہے۔ جس میں دلہن کے خاندان کی جانب سے دلہا یا اس کے گھر والوں کو رقم، جائیداد یا قیمتی تحائف دیے جاتے ہیں۔ اس کی ابتدا قدیم تہذیبوں جیسے بابل میں تقریباً 2300 قبل مسیح، یونان اور ہندوستان میں ہوئی۔
ابتدا میں جہیز کا مقصد عورت کے لیے وراثتی حصہ یا مالی تحفظ فراہم کرنا تھا۔ کیونکہ اکثر سماجوں میں عورت کو براہِ راست وراثت نہیں دی جاتی تھی۔ یہ رقم یا سامان نئی زندگی شروع کرنے یا ممکنہ ناانصافی کی صورت میں سہارا فراہم کرنے کے لیے دیا جاتا تھا۔
قدیم زمانے میں جہیز محض لڑکی کی قیمت نہیں بلکہ اس کی حیثیت ا ور قدر کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ ایک ایسا عمل جو دولت کے تبادلے کے بجائے عورت کی عزت اور حقِ ملکیت کی نمائندگی کرتا تھا۔
وقت گزرنے کے ساتھ، یہ روایت اپنی اصل نیت سے ہٹ کر ایک مردانہ غلبے اور سماجی دباؤ کی علامت بن گئی۔ اب یہ عموماً ایک زبردستی کی رسم کے طور پر مقبول ہے۔ جو کئی جگہوں پر قانونی طور پر ممنوع ہے۔
اسلام میں شادی کا اصل مقصد
اسلام نے شادی کو ایک مقدس رشتہ قرار دیا ہے، جس کا اصل مقصد دو افراد کو ایک دوسرے کا سہارا بنانا اور شرعی طور پر حلال تعلق قائم کرنا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ
نکاح میں سب سے زیادہ برکت والا وہ ہے جس میں خرچ کم ہو۔
بدقسمتی سے آج کے معاشرے میں ہم نے شادی کو ایک تجارتی یا سماجی میل ملاپ کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ اور جہیز کی رسم نے اس مقدس فریضے کو اکثر ایک بوجھ میں تبدیل کر دیا ہے۔
شادی کا حقیقی مقصد محبت، سکون اور اللہ کی رضا کا حصول ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لیے جوڑے بنائے تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی۔
سورہ روم
اس آیت سے واضح ہوتا ہے کہ نکاح کا بنیادی مقصد محبت، سکون اور رحمت ہے، نہ کہ مال و دولت کا لین دین۔ لیکن جب شادی محض جہیز کی بنیاد پر طے پاتی ہے۔ تو یہ اس مقدس رشتے کی روح کے خلاف ہے۔ بدقسمتی سے آج کل پاکستان میں رشتہ ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ہے۔ کیونکہ بعض لڑکے والےلڑکی کی تعلیم، کردار یا شخصی صلاحیتوں کی بجائے صرف جہیز کو اہمیت دیتے ہیں۔
جہیز کی رسم: معاشرتی دباؤ یا محبت؟
کہنے کو تو لوگ کہتے ہیں کہ “ہم نے جہیز نہیں مانگا، لڑکی والوں ن ے رسم نبھائی ہے۔ وہ جو کچھ دے رہے ہیں، اپنی بیٹی کو دے رہے ہیں”
مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ رسم آہستہ آہستہ ایک سوشل پریشر کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ ایک طرف والدین بیٹی کی شادی کے لیے قرض لیتے ہیں۔ دوسری رف لڑکے کا خاندان مہنگے جہیز کی توقع رکھتا ہے۔ یوں نکاح کا اصل مقصد یعنی دو خاندانوں کا جڑنا، مالی بوجھ تلے دب جاتا ہے۔
اسلام نے نکاح کو سادگی سے ادا کرنے کی ترغیب دی ہے تاکہ برک اور محبت بڑھے۔ نہ کہ لوگ دکھاوے اور قرض میں جکڑے جائیں۔
جہیز کو لعنت کیوں کہا جاتا ہے؟
لفظ “لعنت” کا مطلب ہے ایسی برائی جو رحمت کے راستے میںرکاوٹ بن جائے۔ جب جہیز کی رسم کی وجہ سے
غریب والدین بیٹیوں کو بوجھ سمجھنے لگیں۔
کئی لڑکیاں محض مالی کمزوری کے باعث رشتہ نہ ملنے پر بیٹھ جائیں۔
اور شادی میں اسراف عام ہو جائے۔
تو یقیناً یہ رسم معاشرے کے لیے ایک لعنت بن جاتی ہے۔
والدین کے لیے پیغام
اسلام نے ماں باپ کو اپنی بیٹی کی تربیت، اخلاق اور دین پر توجہ دینے کا حکم دیا ہے۔ لڑکے والوں کو بھی چاہئیے کہ جہیز کے بجائے لڑکی کے کردار کو ترجیح دیں گے۔ اور اگر کسی خاندان کی بنیاد ہی دنیاوی دکھاوے پر ہو تو بہتر ہے ایسے رشتے سے گریز کیا جائے۔
بیٹیوں کو بھی شادی سے پہلے یہ شعور دینا ضروری ہے کہ ان کے حقوق اور اسلامی احکامات کیا ہیں۔ تاکہ وہ اپنی حیثیت اور جہیز کی حقیقت کو سمجھیں اور محض رسموں کے سیلاب میں نہ بہہ جائیں۔
اصلاحی اقدامات
تبدیلی تب آتی ہے جب کوئی پہلا قدم اٹھانے کی ہمت کرے۔ اگر ہم میں سے ہر شخص اپنے بیٹے کی شادی پر یہ اعلان کر دے کہ ہمیں جہیز نہیں چاہیے تو رفتہ رفتہ یہ رسم ختم ہو سکتی ہے۔ لسانی، طبقاتی یا مالی فرق ختم ہو کر دین کے اصولوں پر مبنی نکاح رواج پانے لگے گا۔
خاندان کے بزرگ اس تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بزرگوں کی رضا اور قیادت سے نوجوان والدین زیادہ آسانی سے اس رسم کو چھوڑنے یا کم کرنے کی ہمت حاصل کر سکتے ہیں۔ جب خاندان کے معزز افراد اپنے بیٹے یا بیٹی کی شادی میں صرف ضروری سامان یا حق مہر کو اہمیت دیں۔ تو معاشرتی دباؤ خود بخود کم ہو جاتا ہے۔
میڈیا کا کردار اس معاملے میں بہت اہم ہے۔ ٹی وی ڈرامے، ریئلٹی شوز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہیز کے غیر حقیقی اور بھاری مطالبات کو فروغ دینے کی بجائے، اسلام میں شادی کے حقیقی مقصد اور حق مہر کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہیے۔ اس طرح نئی نسل کے ذہن میں جہیز ایک لازمی شرط نہیں بلکہ غیر ضروری رسم کے طور پر پختہ ہوگا۔
یہ اصلاحی اقدامات نہ صرف مالی دباؤ کو کم کریں گے بلکہ شادی کے مقدس مقصد یعنی محبت، سکون اور اللہ کی رضا کو بھی فروغ دیں گے۔
ایف اے کیوز
جہیز لینا کیسا ہے؟
یہ عمل شرعی طور پر درست نہیں۔ اسلام میں جہیز لینا لازم نہیں۔ اور اگر لیا جائے تو اس کا مقصد صرف بیٹی کو نئے گھر میں ایدجسٹ ہونے میں ضروری مدد فراہم کرنے کے طور پر ہونا چاہیے۔
جہیز دینا کیسا ہے؟
جہیز دینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ والدین اپنی خوشی سے بیٹی کو تحفے تحائف دے سکتے ہیں۔ بشرطیکہ یہ والدین کی استطاعت کے مطابق ہو۔ اور اسے وراثت میں بیٹی کے حق کے طور پر نہ دیا جائے۔غیر ضروری بھاری جہیز دینا والدین اور خاندان پر بوجھ ڈال سکتا ہے۔ اور یہ شادی کے اصل مقصد کے خلاف ہے۔
جہیز کوایک لعنت کیوں کہا جاتا ہے؟
کیونکہ اس رسم نے غریب والدین اور بیٹیوں کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ رشتے صرف مالی حیثیت کی بنیاد پر طے ہونے لگے ہیں۔ رشتوں کی سادگی اور برکت ختم ہو گئی۔ یہی وجہ ہے کہ اسے لعنت کہا گیا ہے۔ ایک ایسی لعنت جو محبتوں کو زہر بنا دیتی ہے۔
جہیز کی رسم کو ختم کیسے کیا جا سکتا ہے؟
عملی طور پر دو راستے ہیں۔ والدین اپنی بیٹی کی شادی سادگی سے کریں اور معاشرتی مقابلے سے بچیں۔ اور لڑکے والے کھل کر اعلان کریں کہ ہم جہیز نہیں لیں گے۔ جب یہ سوچ عام ہو گی تو معاشرے میں انصاف اور آسانی پیدا ہو گی۔
کیا جہیز کا سامان بیٹی کے حق میں تحفظ ہے؟
نہیں، یہ ایک غلط تاثر ہے۔ جہیز کا سامان بیٹی کے حق میں تحفظ نہیں بلکہ اس کے گھر والوں کے لیے بوجھ ہے۔ اصل تحفظ تو حق مہر ہے جو لڑکی کو ملنا چاہیے۔
کیا اسلام میں جہیز کا سامان دینا جائز ہے؟
جاگر والدین اپنی خوشی اور استطاعت کے مطابق بیٹی کو کچھ ضروری چیزیں دیں جیسے کپڑے، برتن یا چھوٹی گھریلو چیزیں تو یہ منع نہیں ہے۔ لیکن جب یہی جہیز کا سامان بناوٹی دکھاوا یا معاشرتی مقابلہ بن جائے تو یہ اسلام کی روح کے خلاف ہے۔