سمپل رشتہ ویب سائٹ پر رجسٹر کرنے اور پروفائل بنانے کے بعد ایک اہم مرحلہ امیدواروں سے بات چیت کا ہے۔ آپ کوئی بھی میٹریمونئیل سروس استعمال کر رہے ہوں۔ چند بنیادی اصول اور قواعد و ضوابط ایسے ہیں کہ جن کو مد نظر رکھنا نہایت ضروری ہے۔ 

پروفائل مکمل ہوتے ہی آپ کو امیدواروں کی فہرست نظر آ جاتی ہے۔ دیکھئے کون سا امیدوار آپ کی ترجیحات پر پورا اترتا ہے۔ جب آپ چند امیدوار منتخب کر لیتے ہیں جن سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ بہ یک وقت خوش بھی ہوتے ہیں اور کچھ پریشان بھی۔ خوش اس لئے کہ آپ کو اپنی ترجیحات پر مبنی امیدوار ملتا ہے۔ اور پریشان اس لئے کہ اب بات چیت کا آغاز کیسے کیا جائے۔ لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ ہم آپ کی مدد کرنے کے لیے حاضر ہیں۔ کچھ آسان تجاویز اور ضوابط کے ساتھ، آپ اعتماد کے ساتھ گفتگو کا آغاز کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ 

فراہم کردہ بٹنوں کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا 

کسی بھی امیدوار کی پروفائل پر موجود "فل پروفائل” کے بٹن پر کلک کرنے سے آپ کو مزید فیچرز نظر آتے ہیں۔ جن میں  سر فہرست چند بٹنز ہیں۔ شارٹ لسٹ، امیج ریکوسٹ، کانٹیکٹ ریکوسٹ اور فل پروفائل ریکوسٹ۔ امیدوار سے براہ راست ان کا رابطہ نمبر یا تصویر مانگنے کی بجائے ان بٹنوں کا استعمال کیجئے۔ 

فراہم کردہ بٹنوں کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا 

گفتگو کا آغاز کیسے کریں؟ 

گفتگو کا آغاز صرف "ہیلو” یا "ہائے” سے کرنے کی بجائے ایک مکمل میسج بھیجیں۔ اور مکمل میسج بھیجنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ نے امیدوار کی پروفائل کا بغور مشاہدہ کیا ہو۔ ممکن ہے آپ وک پروفائل میں کوئی ایسے نکات مل جائیں جس سے گفتگو کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ تعلیمی ادارہ، شہر یا ذات۔ اگر آپ ایک ہی شہر میں رہائش پذیر ہیں تواس بارے میں مزید معلومات لی جا سکتی ہیں۔  

دوستانہ انداز میں بات چیت شروع  کریں۔ کچھ اپنے بارے میں بتائیں، کچھ امیدوار سے سوال کریں۔ تا کہ گفتگو کا سلسلہ شروع ہو۔ کوشش کریں عبارت املاء کی اغلاط سے پاک ہو۔ میسج ٹائپ کرنے کے بعد ایک بار چیک کری لیں۔ تا کہ کوئی غلطی ہوئی ہو تو اسے ٹھیک کیا جا سکے۔  

پیغامات کی عمدہ مثالیں 

"السلام علیکم، میں نے آپ کا پروفائل دیکھی۔ آپ کب تک شادی کا ارادہ رکھتی ہیں؟ کیا آپ کی شادی کا فیصلہ آپ کے والدین کریں گے؟ کیونکہ ہمارے ہاں عام طور پر والدین ہی ایسے معاملات کا فیصلہ کرتے ہیں؟" 

2- "٘ہم ایک ہی ذات سے تعلق رکھتے ہیں۔ کیا میں جان سکتا ہوں کہ آپ کا اس بارے میں کیا نقطہ نظر ہے۔ کیا آپ کسی اور ذات برادری کا رشتہ قبول کر لیتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ہم بات آگے بڑھا سکتے ہیں" 

3- "کیا کراچی آپ کا آبائی شہر ہے؟یا آپ ملازمت کی غرض سے اس شہر میں مقیم ہیں؟ کیا آپ جوائنٹ فیملی سسٹم کے حامی ہیں؟" 

کن باتوں سے گریز کرنا چاہئیے؟

کن باتوں سے گریز کرنا چاہئیے؟ 

نہایت ہی مختصرپیغامات جیسے "ہیلو،”  

اگلے میسج میں صرف حال احوال پوچھا جائے، یعنی "آپ کیسے ہیں؟” 

پھر یہ سوال کیا جائے کہ "کیا آپ شادی میں دلچسپی رکھتے ہیں؟” 

 اس طرح کے مختصر پیغامات سے گریز کریں۔ کیونکہ یہ معنی خیز گفتگو کا باعث نہیں بنتے۔ کوشش کریں کہ سلام دعا کے بعد جو بات کرنا چاہتے ہیں وہ سب ایک ہی میسج میں بھیجا جائے۔  

 اپنے پہلے ہی میسج میں کسی بھی قسم کی منفیت، شکایت یا ضرورت سے زیادہ ذاتی موضوعات کے بارے میں سوال کرنے سے گریز کریں۔  

بنیادی معلومات سے گریز: 

وہ تمام معلومات جو پروفائل میں درج ہیں۔ وہ دوبارہ پوچھنے سے گریز کریں۔ بلکہ امیدوار کی پروفائل کا اچھے سے جائزہ لیں  اور جو معلومات وہاں موجود نہ ہوں۔ ان کی بابت سوال کریں۔  

پہلے ہی مغام میں تصاویر یا رابطہ نمبر مانگنے کی جلدی نہ کریں۔ اصل مقصد آپ دونوں کا ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنا ہے۔ نہ کہ صرف بنیادی تفصیلات جیسے کہ تصاویر یا رابطے کی معلومات کا تبادلہ کرنا۔ آپ ان کے پروفائل پر یہ معلومات با آسانی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے بجائے، ان چیزوں کے بارے میں بات کرنے پر توجہ دیں۔ جو ان کے پروفائل پر درج نہیں ہیں۔ 

قابل احترام رویہ: 

آپ امیدوار سے بات کر رہے ہیں یا ان کے کسی فیملی ممبر سے اس کا اندازہ آپ کو پروفائل دیکھنے سے بخوبی ہو جائے گا۔ آپ کو گفتگو کا آغاز اسی حوالے سے کرنا ہے۔ آپ سمپل رشتہ ویب سائٹ استعمال کر رہے ہوں یا کوئی اور میٹریمونئیل سروس۔ یاد رکھئیے، کسی سوال کا جواب جاننے کے لئے امیدوار پرغیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں۔  

جلد بازی نہ کریں: 

پیغام بھیجنے کے بعد جواب آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اس لئے جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ ممکن ہے امیدوار آپ کی پروفائل دیکھنے کے بعد اس رشتے میں دلچسپی نہ رکھتا ہو۔ اس لئے جواب نہ دے۔ ایسی صورت میں کسی بھی قسم کی منفی باتوں سے گریز کریں۔  

فیملی سے رابطہ: 

اگر آپ اورامیدواردونوں کو لگتا ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے لئے مناسب ہیں۔ تو اپنے والدین کے رابطہ نمبروں کا تبادلہ کریں۔ اگر آپ خود مختار ہیں اور اپنی شادی کا فیصلہ کرنے کے خود مجاز ہیں۔ تو پھر امیدوار کی فیملی سے خود رابطہ کریں۔ اور رشتے کی بات آگے بڑھائیں۔ 

یاد رکھیں کسی امیدوار سے بات چیت کا آغاز ممکنہ تعلقات کی طرف پہلا قدم ہے۔ مزید یہ کہ اس سارے عمل میں اپنی سوچ اور رویہ مثبت رکھیں۔ غلط بیانی سے گریز کریں اور درست معلومات ہی فراہم کریں۔ ان تجاویز کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اعتماد اور آسانی سے سمپل رشتہ ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے اپنے لئے آن لائن رشتہ تلاش کر سکتے ہیں۔