رشتے یا جیون ساتھی کی تلاش ہر معاشرے میں مختلف طریقے سے ہوتی ہے۔ مشرقی معاشروں میں گھر اور خاندان والے اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جبکہ مغربی معاشروں میں لڑکا اور لڑکی اپنے لئے خود رشتے کی تلاش کرتے ہیں ۔ جبکہ مڈل ایسٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ لیکن ایک ذریعہ جو پوری دنیا میں عام ہو رہا ہے۔ وہ ہے ویب سائٹ یا ایپس کے ذریعے آن لائن مناسب رشتے کی تلاش۔  

ٹیکنالوجی کی ترقی نے لوگوں کو جہاں زندگی آسان بنانے کے لئے نت نئی ایجادات سے متعارف کروایا ہے۔ وہیں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے سینکڑوں ایپس وجود میں آ چکی ہیں۔ سوشل میڈیا ایپس جیسا کہ فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ وغیرہ اس کی ایک بہترین مثال ہیں۔ جہاں لوگ نہ صرف ایک دوسرے سے لمحوں میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ بلکہ اسے بزنس کے لئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آن لائن مناسب رشتے کی تلاش میں بھی یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔  

ان سوشل میڈیا ایپس پر ہمیں محدود فیچرز ملتے ہیں۔ جب شادی اور رشتوں سے متعلقہ ایپس بنیں تو بہت سے اداروں نے اپنی ویب سائٹس بھی متعارف کروائیں۔ جہاں نہ صرف لوگ رجسٹر کر کے آن لائن مناسب رشتے کی تلاش کرتے ہیں۔ بلکہ ایک ہی پلیٹ فارم پر ان کی دیگر ضروریات بھی پوری ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ بہت سی ویب سائٹ رشتہ کی تلاش کے ساتھ ساتھ دوسری سروسز بھی فراہم کرتی ہیں۔ یا پھر متعلقہ لوگوں کو رسائی دیتی ہیں کہ وہ اپنی سروسز فراہم کرنے کے لئے ان کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔ یوں یہ ویب سائٹ آن لائن مناسب رشتے کی تلاش سے لے کر شادی اور اس کی تیاری تک کے مراحل میں مدد فراہم کرتی ہیں۔  

آن لائن مناسب رشتے کی تلاش: 

آن لائن رشتوں کو لے کر بھی لوگوں خاص کر پاکستانی عوام میں بہت سے خدشات پائے جاتے ہیں۔ کہ یہاں ملنے والے رشتے جھوٹ ہوتے ہیں۔ نبھا نہیں سکتے۔ جلد ٹوٹ جاتے ہیں۔ یا پھر یہ کہ رشتے اچھے نہیں ہوتے۔ زیادہ تر لوگوں کا مقصد وقت گزاری یا گپ شپ ہوتا ہے۔ جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ چند ایک خراب سروسز کی وجہ سے باقی سب کو اس نظر سے دیکھنا ہرگز ایک درست عمل نہیں۔ آن لائن مناسب رشتے کی تلاش میں چند ایک نکات کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔  

ہمیشہ درست سروس کا انتخاب کریں۔ سوشل میڈیا پر سنہرے خواب دکھانے والوں کی کمی نہیں۔ ہمیشہ ایسی ویب سائٹ کا انتخاب کریں۔ جہاں تمام باتیں واضح کی گئی ہوں۔ کچھ چھپایا نہ گیا ہو۔ اس کے لئے آپ پوری ویب سائٹ کا معائنہ کریں۔ ان کے تمام پیجز پر دی گئی معلومات پڑھیں۔  

کون سی ویب سائٹ کہاں اور کس طرح سروس فراہم کر رہی ہے۔ یہ جاننا نہایت ضروری ہے۔ بہت سے لوگ واٹس ایپ کے ذریعے رشتے کی تلاش کو آسان سمجھتے ہیں اور وہی طریقہ اپنانا چاہتے ہیں۔ لیکن رابطہ ایک ایسی ویب سائٹ پر کر لیں جو واٹس ایپ کے ذریعے سروس فراہم ہی نہ کرتی ہو۔ تو بہتر ہے اپنا اور ان کا وقت ضائع نہ کریں۔  عام طور پر ویب سائٹ دیکھ کر ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ وہ کس پلیٹ فارم کے ذریعے رشتے کرواتے ہیں ۔آیا ان کی کوئی موبائل یا ویب ایپ ہے۔ وہ کسی واٹس ایپ یا فیس بک گروپ کے ذریعے رشتے کرواتے ہیں یا میرج بیورو کی طرز پر کوئی سروس فراہم کرتے ہیں۔ 

 اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے پر طریقہ کار معلوم نہ ہو رہا ہو تو ان کے نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطے کے ذرائع بھی ہر ویب سائٹ پر فراہم کئے گئے ہوتے ہیں۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی ایک ذریعے کا انتخاب کرتے ہوئے متعلقہ عملے سے بات چیت کر کے طریقہ کار معلوم کر سکتے ہیں۔  

ویب سائٹ کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا ایپس پر موجودگی بھی کسی سروس کے مستند ہونے کی نشانی ہے۔ ان پیجز پر وہ عوام کے سوالات کے فوری جوابات خاص کر تسلی بخش جوابات دیتے ہیں یا نہیں۔ کیونکہ جو عملہ آپ سے درست طریقے سے بات نہ کرے وہ پراسس میں کسی قسم کی رہنمائی سے بھی انکاری ہو گا۔  

ویب سائٹ پر فراہم کردہ پرائیوسی پالیسی، قواعد و ضوابط بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ اور ایک امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی سروس کو استعمال کرنے سے پہلے تمام قواعد و ضوابط سے آگاہ ہو۔ یہ جان لے کہ اس کی فراہم کردہ معلومات، کب کہاں اور کیسے استعمال ہو سکتی ہیں۔ اگر وہ ان سے متفق ہو تبھی سروس استعمال کرے۔  

عام طور پر رابطے کے ذرائع جیسا کہ فون یا واٹس ایپ وغیرہ کسی بھی سروس کے اصل ہونے کی نشانی سمجھے جاتے ہیں۔ عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اگر کسی ادارے کا کوئی فون نمبر نہیں ہے تو وہ لازمی دھوکے باز ہوں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی نے فون جیسی سہولت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب لوگ یا ادارے دیگر ذرائع اپنانے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ ایسے ذرائع جو زیادہ مستند اور تیز رفتار ہوں۔  

اگر کوئی ادارہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم، جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام یا ٹویٹر وغیرہ پر موجود ہے تو ان سے اسی پلیٹ فارم پر رابطہ کرنا نہایت آسان ہے۔ فون اگرچہ ایک فائدہ مند ایجاد ہے۔ لیکن ٹیکنالوجی کی دوڑ میں اب پیچھے رہتا جا رہا ہے۔ کسی بھی ادارے کی کوئی سروس استعمال کرنے کے لئے صرف فون نمبر کو ہی ان کے سچ یا اصل ہونے کی نشانی نہ سمجھا جائے بلکہ یہ دیکھا جائے کہ ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کیسی ہے۔  

کیونکہ یہ پلیٹ فارمز نہ صرف رابطے کے لئے استعمال ہوتے ہیں بلکہ اس سروس کو استعمال کرنے کے بعد  مثبت یا منفی تبصرے بھی انہی پلیٹ فارمز پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اکثر ادارے اپنی ویب سائٹس پر بھی امیدواروں کے مثبت تبصرے شائع کرتے ہیں۔ تو اسے بھی مدنظر رکھا جانا بہت ضروری ہے۔ 

آن لائن مناسب رشتے کی تلاش جہاں ایک نہایت آسان اور تیز رفتار عمل ہے۔ وہیں کچھ لوگ اپنی سادہ لوحی اور ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت کی بناء پر اکثر اوقات دھوکہ کھا جاتے ہیں۔ اور پھر ہر دوسری سروس کو اسی تناظر میں دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ جو کہ ایک درست عمل نہیں۔  

اگر آپ ویب سائٹ سے مطمئن ہو کر اور تمام ضروری فیچرز دیکھ لینے کے بعد رشتے کے لئے رجسٹر کر لیتے ہیں۔ تو پھر آپ پر ایک ذمہ داری یہ بھی عائد ہوتی ہے کہ اس سروس کا درست استعمال کریں۔ کسی امیدوار سے رابطہ کرنے سے پہلے اس کی پروفائل چیک کریں۔ اگر وہ آپ کی ترجیحات سے مطابقت رکھتے ہوں، تبھی ان سے بات چیت کا آغاز کریں۔ بات چیت شائستہ انداز میں کریں۔ 

 اگر کسی پروفائل پر شک ہو کہ وہ کسی صحیح نیت سے نہیں بنائی گئی تو فورا انتظامیہ کے علم میں لائیں۔ غیر ضروری گفتگو کر کے اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع نہ کریں۔ اس مقصد کے لئے سینکڑوں دوسرے پلیٹ فارمز موجود ہیں۔ رشتہ طے ہو جانے کے بعد اس ادارے کے بارے میں اپنا مثبت تبصرہ ضرور دیں۔ تا کہ اس ادارے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو جو اس سروس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن کسی بناء پر ہچکچاتے ہیں۔  

رشتوں کی بنیاد جھوٹ پر نہیں رکھی جا سکتی۔ اس لئے اپنی پروفائل میں ہمیشہ درست معلومات درج کریں۔ تازہ ترین تصویر کا انتخاب کریں۔ بے جا فٹرز لگانے سے گریز کریں۔ جو اور جیسے ہیں ویسا ہی نظر آئیں۔ فلٹرز لگا کر آپ کچھ وقت کے لئے تو کسی کو متاثر کر لیں گے۔ لیکن ملاقات ہونے پر جب حقیقت سامنے ائے گی تو دونوں کے لئے تکلیف کا باعث ہو گی۔ 

اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں کہ تمام آن لائن رشتہ ویب سائٹس مغربی طرز کی ڈیٹنگ ویب سائٹس ہیں۔ یا ویسی ہی سہولیات فراہم کرتی ہوں گی۔ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جو ادارے مغربی طرز کی سہولیات فراہم کرتے ہیں وہ واضح نہ سہی لیکن اپنی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کہیں نہ کہیں اس کا اظہار ضرور کرتے ہیں۔ جبکہ جو ادارے صرف رشت سروس فراہم کرتے ہیں وہ واضح اور دو ٹوک الفاظ میں بتاتے ہیں۔ اس لئے کسی ادارے سے رابطہ کرنے یا کسی سروس کو استعمال کرنے سے پہلے یہ بات مدنظر رکھیں کہ اپ کی نیت کیا ہے۔ اور آیا یہ ادارہ وہ سہولت فراہم کر رہا ہے جو آپ چاہتے ہیں یا نہیں۔ 

موجودہ اور آنے والا دور ٹیکنالوجی کا ہے۔ اس سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔ اور آن لائن رشترہ ویب سائٹس آنے والے وقت میں ایک بہترین ذریعہ بننے والی ہیں۔ اس لئے ان کا استعمال ضرور کریں۔