شادی دو افراد کے درمیان ایک قانونی اتحاد اور معاہدہ ہے۔ جو اپنی زندگی ایک ساتھ گزارنا چاہتے ہیں ۔ایک دوسرے کے شریک سفر بننا چاہتے ہیں۔ یہ معاہدہ نہ صرف دو افراد بلکہ دو کنبوں کو بھی ایک بناتا ہے۔ شادی کے حوالے سے دور حاضر کے مسائل پر نظر ڈالی جائے تو ہمارے ہاں مناسب رشتوں کا فقدان نظر آتا ہے۔ خاص کر چشہروں میں رہائش پذیر فیملیز اس سلسلے میں کافی پریشان نظر آتی ہیں۔ کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد یا راولپنڈی میں رشتے کی تلاش کیسے کی جائے۔

رشتے کی تلاش میں مشکلات کا سامنا لڑکے اور لڑکی دونوں کے والدین کو ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ نہ تو بیٹیوں کے لئے اثحے اور شریف لڑکے ملتے ہیں۔ نہ ہی لڑکوں کے لئے اچھی لڑکیاں ڈھونڈنا آسان ہے۔ اگر انفرادی سطح پر دیکھا جائے تو ایسے افراد جو خود اپنے لئے رشتے کی تلاش میں ہیں۔ ان کے بھی لگ بھگ یہی خیالات ہیں۔ خاص کر ملازمت پیشہ طبقہ۔

خواتین کو اس مشکل کا سامنا مردوں کی نسبت زیادہ کرنا پڑتا ہے۔ اور دن بدن اس تناسب میں جیسے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس پریشانی کی ایک بڑی وجہ طرفین کا غیر ضروری توقعات وابستہ کر لینا ہے۔ والدین، بہن بھائی، رشتہ دار اور پھر لڑکے اور لڑکی کی بے جا توقعات معاملے کو اور بھی پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں رشتے کی تلاش اور بھی مشکل کام ہے۔ بہت سی ضرورت رشتہ ویب سائٹ اور دیگر تنظیموں نے اپنے اپنے طوریہ خدمات فراہم کرنے اور معاشرے کی اصلاح احوال کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ اگرچہ یہ کام ابھی بھی دشوار اور پیچیدہ ہے۔ لوگ آن لائن رشتہ ویب سائٹس پر اعتبار نہیں کرتے۔ لیکن ان اداروں اور ویب سائٹس سے مدد لینا والدین اور شادی کے امیدوارخواتین و حضرات کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

ہزاروں لوگ اپنی سہولت کے پیش نظر شادی ویب سائٹس کا انتخاب کرتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی لاہور، اسلام آباد یا راولپنڈی  میں رشتے کی تلاش ہے، تو چند ایک باتوں کا دھیان رکھ کر آپ اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو کسی اچھی اور قابل اعتبار رشتہ سروس یا ویب سائٹ کا انتخاب کیجئے۔ اور اپنی تمام تر درست معلومات کے ساتھ وہاں اندراج کر لیجئے۔اپنی ترجیحات میں واضح طور پراس شہر کا نام لکھیے جہاں سے رشتہ درکار ہے۔ یہ ادارے انتہائی مناسب معاوضے کے عوض آپ کے لئے رشتے کی تلاش جیسے مشکل کام کو آسان بناتے ہیں۔

اگر آپ ایک اچھا رشتہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو تمام معلومات کا اندراج نہایت ایمانداری سے کرنا ہو گا۔ ان ویب ساَٹس کو قابل اعتبار اسی لئے نہیں سمجھا جاتا کہ لوگ یا تو معلومات چھپاتے ہیں۔ یا پھر غلط معلومات دیتے ہیں۔ اپنی تعلیم، روزگار، خاندان کے ساتھ ساتھ اپنی ترجیحات، پسند اور نا پسندیدگی کے بارے میں تفصیل سے لکھیں۔ تا کہ آپ کی شخصیت اور ترجیحات کے مطابق جوڑ کی تلاش ممکن ہو سکے۔

اگر آپ ایک اچھے رشتے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تو آپ کے لئے ایک اچھی اور نئی تصویر ان اداروں کو فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں پریشان یا فکرمند ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی۔ کیونکہ اگر آپ ایک اچھی رشتہ سروس یا ویب سائٹ کا انتخاب کر رہے ہیں۔ تو آپ کی تمام معلومات محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ کیونکہ ان میرج بیورو اوراداروں کے لئے اپنی ساکھ اور عزت بھی اتنی ہی قیمتی ہے جتنی کہ آپ کی۔ بہترین زاویے سے بنائی گئی تصویر آپ کی پروفائل کو چار چاند لگا دے گی۔

ویب سائٹ پر پروفائل بنانے کے بعد آپ کے صبر کا امتحان شروع ہوتا ہے۔ کیونکہ اس سارے عمل میں کچھ دن یا مہینے لگ سکتے ہیں۔ آپ کی ترجیحات پر مبنی رشتہ تلاش کرنے کے بعد ان کی پروفائلز کا تسلی سے جائزہ لیں۔ اگر رشتہ ہر لحاظ سے مناسب لگے۔ تو ان سے رابطہ کریں۔ جو معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بات چیت کے ذریعے حاصل کریں۔ اپنی توقعات معقول رکھیں۔ اور جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔

ضرورت رشتہ کے لئے قائم کی گئی تمام ویب سائٹس اپنے صارفین پر انفرادی توجہ دیتی ہیں۔ اور آپ کے لئے بہترین شریک حیات کی تلاش کو ممکن بناتی ہیں۔ سمپل رزشتہ بھی ایک ایسی ہی ویب سائٹ ہے۔ جو اپنے صارفین کے لئے لاہور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں رشتے کی تلاش کو آسان بناتی ہے۔ 

سمپل رشتہ آن لائن رشتہ ویب سائٹس کی فہرست میں ایک نمایاں نام ہے۔ جو پاکستان کے تمام شہروں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم افراد کو بھی سروس فراہم کر رہے ہیں۔ اب صرف ایک کلک پر آپ گھر بیٹھے کسی بھی شہر یا ملک کا رشتہ دیکھ سکتے ہیں۔ اور ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جدید طریقہ کار اور نہایت مناسب رجسٹریشن فیس کے ساتھ آپ یہاں اندراج کر سکتے ہیں۔ سمپل رشتہ کا کلیدی مقصد اپنے صارفین کو بڑے شہروں خآص کر لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں رشتے کی تلاش کے لئے ایک موزوں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔