سمپل رشتہ ایک عالمی میچ میکنگ پلیٹ فارم پے۔ آپ خواہ کینیڈا میں رہتے ہوں یا لاہور، آسٹریلیا میں مقیم ہوں یا دبئی میں ملازمت کرتے ہوں، سمپل رشتہ ویب سائٹ پر رجسٹر کر کے آپ کسی بھی ملک یا شہر سے رشتہ کی تلاش کر سکتے ہیں۔  

اگر آپ سمپل رشتہ ویب سائٹ پر رجسٹریشن کر چکے ہیں۔ تو اگلا مرحلہ پروفائل بنانے کا ہے۔ سمپل رشتہ نے اپنے صارفین کی آسانی کے لئے فارم کا وہ فارمیٹ منتخب کیا ہے جہاں امیدوار کو خود کم سے کم معلومات لکھنی پڑیں۔ اور وہ فراہم کردہ معلومات سے منتخب کر کے اپنی پروفائل مکمل کر لے۔ غیر ضروری یا انتہائی نجی سوالات شامل نہیں کئے گئے۔ سمپل رشتہ ویب سائٹ پر موجود یہ فارم صرف بنیادی اور ضروری معلومات پر مشتمل ہے۔  

صفحہ 1: پرسنل 

یہاں سب سے پہلے آپ نے منتخب کرنا ہے کہ آپ کس کے لئے پروفائل بنا رہے ہیں۔ اپنے لئے پروفائل بنانے کی صورت میں آپ "سیلف” کا انتخاب کریں گے۔ جبکہ کسی اور کے لئے پروفائل بنانی ہو تو "سم ون ایلس” پر کلک کریں۔  

رجسٹرار کی معلومات 

اگر آپ کسی اور کے لیے پروفائل بنا رہے ہیں، تو بطور رجسٹرار اپنی تفصیلات فراہم کریں۔ یہ ایک سادہ عمل ہے جس میں آپ نے بتانا ہے کہ امیدوار کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے۔ اپنا نام، ملک، شہر اور رابطہ نمبر فراہم کرنا ہے۔ 

رجسٹرار کی معلومات 

امیدوار کی بنیادی معلومات 

اس سیکشن میں، امیدوار اپنی بنیادی معلومات منتخب کرے گا، بشمول ان کا نام، تاریخ پیدائش، پیشہ، مقام، قومیت، اور رابطے کی معلومات۔ رابطے کے لئےامیدوار  فون نمبر، ای میل، یا اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے لنک فراہم کر سکتا ہے۔ 

امیدوار کی بنیادی معلومات 

امیدوار کی ذاتی معلومات 

اس سیکشن میں، امیدوار کو اپنی نسل، ذات، مذہب، ازدواجی حیثیت، وزن، قد، اور مادری زبان جیسی ذاتی معلومات درج کرنی ہیں۔ امیدوارایک سے زیادہ زبانوں کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ جو وہ روانی سے بول سکتے ہیں۔ اس سیکشن میں آپ کو معلومات احتیاط سے دینی ہیں۔ پروفائل سیو ہو جانے کے بعد جنس اور ازدواجی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ 

امیدوار کی ذاتی معلومات 

تصاویر 

اس سیکشن میں آپ نے اپنی تصاویر اپ لوڈ کرنی ہیں۔ اپنی نئی اور حالیہ تصاویر اپ لوڈ کریں۔  تصاویر کو پرائیوٹ رکھنا ہے یا پبلک۔ یہ آپ پر منحصر ہے۔ پرائیوٹ رکھنے کی صورت میں کوئی امیدوار آپ کی اجازت کے بغیرتصویر نہیں دیکھ سکے گا۔ 

کمنٹس 

اگر آپ اپنے بارے میں کوئی اضافی معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں جو اس فارم میں شامل نہیں۔ اور وہ آپ کی شخصیت یا ترجیحات کی عکاسی کرتی ہیں تو آپ کمنٹس سیکشن میں لکھ سکتے ہیں۔ 

پیج پر تمام معلومات درج کرنے کے بعد آپ "سیو اینڈ نیکسٹپر کلک کریں گے اور اگلے صفحے پر چلے جائیں گے۔ اگر بٹن پر کلک کرنے کے باوجود اگلے پیج پر نہیں جاتا۔ تواس کا مطلب آپ نے کوئی خانہ خالی چھوڑا ہے۔ یا کوئی معلومات غلط درج کی ہیں۔ 

کمنٹس

صفحہ 2: پریفرنسز یا ترجیحات 

اس صفحہ پرامیدوار کو اپنی ترجیحات منتخب کرنی ہیں۔ کہ وہ کس قسم کے جیون ساتھی کے متلاشی ہیں۔ اس میں ازدواجی حیثیت، ملازمت، تعلیمی سطح، عمر، مذہب، ذات، فرقہ، ملک اور رہائشی معلومات کا انتخاب شامل ہے۔ 

صفحہ 2: پریفرنسز یا ترجیحات

خیال رہے یہاں امیدوار کی معلومات نہیں درج کرنی۔ بلکہ جیسا رشتہ چاہئِے ان ترجیحات کا انتخاب کرنا ہے۔ 

صفحہ 3: ایمپلائمنٹ / روزگار 

اس صفحہ پرامیدوار اپنی ملازمت کی تفصیلات درج کرے گا۔ امیدوار کی ملازمت، ماہانہ آمدنی، کرنسی ادارہ وغیرہ ۔ اگلے صفحے پر جانے کے لیے، "سیو اینڈ نیکسٹ” پر کلک کریں۔ 

ایمپلائمنٹ / روزگارصفحہ 4: ایجوکیشن / تعلیم 

یہاں امیدوار اپنی تعلیمی تفصیلات درج کریں گے۔ بشمول ان کی تعلیمی سطح، یونیورسٹی یا کالج، اور ڈگری کا عنوان۔ امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ تمام معلومات درست درج کرے۔ اگلے صفحے پر جانے کے لیے "سیو اینڈ نیکسٹپر کلک کریں۔ 

ایجوکیشن / تعلیمصفحہ 5: اکاموڈیشن / رہائش 

اس سیکشن میں امیدوارکو اپنی رہائش، پتا، شہر اور ملک کی معلومات درج کرنا ہیں۔ اگر معلوم ہو تو پوسٹ کوڈ بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اگلے اورآخری صفحہ پر جانے کے لیے "سیو اینڈ نیکسٹپر کلک کریں۔ 

اکاموڈیشن / رہائش

صفحہ 6: فیملی 

آخری صفحہ پر امیدوار اپنے خاندان کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔ سب سے پہلے اپنے والد اور والدہ کی معلومات درج کریں۔جیسا کہ ان کی تعلیمی سطح، پیشہ اور ملازمت کی حیثیت وغیرہ۔ اگر دونوں میں سے ایک یا دونوں فوت ہو چکے ہیں، تو وہاں دئیے گئے باکس کو چیک کرنا ہو گا۔ 

فیملی

اس کے بعد اپنے بہن بھائیوں کے بارے میں تفصیلات شامل کریں۔ بشمول ان کی تعلیمی سطح، ملازمت کی حیثیت، اورجس ملک میں رہائش پذیرہیں، وہ منتخب کریں۔ 

فیملی

"کمپلیٹکے بٹن پر کلک کر کے اپنی پروفائل مکمل اور محفوظ کریں گے۔ سسٹم آپ کو سمپل رشتہ ڈیش بورڈ پر لے جائے گا۔ جہاں آپ رجسٹرڈ ممبرز کی پروفائلز دیکھ سکتے ہیں۔ پروفائلز کا جائزہ لیں۔ اور جس امیدوار سے رابطہ کرنا ہو اسے میسج بھیجیں۔ میسج کا بٹن ہر پروفائل پر موجود ہوتا ہے۔ 

سمپل رشتہ ویب سائٹ پر پروفائل بنانا نہایت آسان ہے۔ اوپر دی گئی معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے آپ چند منٹوں میں اپنی پروفائل بنا سکتے ہیں۔ اور وہاں موجود فلٹر آپشن کو استعمال کر کے اپنی تلاش کو مزید آسان کر سکتے ہیں۔