محبت اور شادی دو اہم ترین جزوِ ہیں جو انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سارے اتار چڑھاؤ کا سبب یہی بنتے ہیں۔ سماجی اعتبار سے شادی ایک ایسا معاہدہ ہے، جس میں باہمی رضامندی کے ساتھ دو افراد ایک دوسرے کے ساتھ  زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا اعلان بھی کرتے ہیں۔ عمومی طور پر اس فیصلے کی بنیاد محبت، خوشی، ذہنی ہم آہنگی اور برابری کی بنیاد پہ رکھی جاتی ہے۔ اگر شادی کے بعد زندگی خوشگوار ہو تو سب مشکلات حل ہو جاتی ہیں۔ مگر اسی اثنا میں کہیں ناگواری کا عمل دخل اس رشتے میں آ جائے تو اس بڑا نقصان کوئی ہو ہی نہیں سکتا ۔ آج کل محبت کی شادی بہت پروان چڑھ رہی ہے ۔  نقصانات کے ساتھ ساتھ محبت کی شادی کے فوائد بھی بہت ہیں۔ جن کو سمجھنا چاہیے۔

محبت کی شادی کے فوائد:

شادی کے انسانی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جو اجنبی اور انجان لوگوں کو قریب لاتا ہے۔ اور ایک مضبوط ڈور سے باندھ دیتا ہے ۔ اس رشتے سے بہت سے لوگ جڑے ہوتے ہیں۔ دور جدید میں شادی اور غیر شادی شدہ زندگی پر متعدد تحقیقات سامنے آ چکی ہیں۔ جن میں شادی کے فوائد و نقصانات بتائے جا چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق شادی شدہ افراد  جوڑے کی صورت  میں ایک دوسرے کو سہارا بھی دیتے ہیں۔ جس سے ان کی ذہنی و دماغی صحت بہتر رہتی ہے۔ اور بظاہر وہ جسمانی طور پر بھی اچھے رہتے ہیں۔ شادی کے فوائد میں سے سب سے بڑا فائدہ اسی کو گردانا جاتا ہے۔

محبت کی شادی کے نقصانات

آج کل کے دور میں جہاں ہر کوئی اپنی مرضی کا مالک ہو گیا ہے۔ اور زندگی جو اپنے معیار و پسند کے مطابق جینے کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے۔ وہیں شادی جیسے رشتے کے لیے زیادہ تر لڑکا لڑکی اپنی پسند کو ترجیح دیتے ہیں۔ کہتے ہیں "محبت اندھی ہوتی ہے”۔  اسی لئے محبت کی شادی کرنے والے  کان  سے بہرے اور آنکھ سے اندھے تصور کئے جاتے ہیں۔ انہیں ایک دوسرے  کے علاوہ اور کچھ سجھائی نہیں دیتا۔ ایک دوسرے کے بغیر جینے کا سوچ کر بھی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔ ساتھ جینے مرنے کے وعدے اور قسمیں یاد آتی ہیں تو ہوش سے بیگانہ ہو جاتے ہیں۔

پسند کی شادی کرنے کے لئے گھر والوں سےچھوٹی چھوٹی باتوں پر فسانے ہو  جاتے ہیں۔ اپنا ہی خاندان دشمن نظر آنے لگتا ہے۔ اور جو ان کی محبت کے خلاف  ہو تو ساری زندگی اس کو نفرت کے پتھر ہی کھانے پڑتے ہیں۔ لیکن محبت کی شادی کرنے  سے پہلے سوچ  لیجئے۔ کیونکہ  جب محبت کا بھوت اترتا ہے اور زبان کی چاشنی میں زہر  گھل جاتا ہے۔ وہ زبان جو صرف شہد کی طرح میٹھی تھی، سانپ کے زہر سے بھی زیادہ تلخ محسوس ہوتی ہے۔ کوئی بھی آپ کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہوتا۔ کیونکہ آپ محبت میں اندھے ہو کر سب رشتوں کو اکھاڑ پھینک چکے ہوتے ہیں۔

شادی کے بعد جب حالات تبدیل ہوتے ہیں۔ نئے رسم و رواج اور روایات سے پالا پڑتا ہے تو رشتوں میں سرد مہری، اختلافات اور بعض اوقات لڑائی جھگڑوں کی نوبت بھی آ جاتی ہے۔ اور کچھ لڑائی جھگڑوں کا انجام سوائے طلاق یا علیحدگی کے کچھ نہیں ہوتا۔ مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ محبت کی شادی کے نقصانات ہی ہیں۔ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ بلکہ اس خوبصورت بندھن میں جڑ کر ایک نئی زندگی شروع ہوتی ہے ۔ ہمیں بہ ہر حال محبت کی شادی کے فوائد پر بھی غور کرنا چاہیے ۔

شادی کی اقسام:

مشرقی معاشرے میں شادی کی عام طور پر خاندان میں ہی کی جاتی ہے۔ اور کچھ  علاقوں اوربرادریوں میں خاندان سے باہر شادی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ شادی زیادہ تر ماں باپ یا خاندان کے بزرگ طے کرتے ہیں۔ اور لڑکا لڑکی اپنی شرافت اور فرماں برداری کا ثبوت دینے کی خاطر چپ چاپ اس رشتے کو نہ صرف قبول کر لیتے ہیں۔ بلکہ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی نبھانے کے چکر میں اپنی زندگی تباہ کر بیٹھتے ہیں۔ کیونکہ ہر اچھے برے حالات میں گزارہ کرنا ہی ان کی مجبوری ہوتی ہے۔

کچھ شادیاں انہونی بھی ہوتی ہیں۔ جس میں کوئی قرب المرگ رشتہ دار، گھر کا بڑا بوڑھا یا کوئی دل و جان سے قریبی دوست لڑکے اور لڑکی کا ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دے کر ان سے ہمیشہ ساتھ نبھانے کے وعدے قسمیں لیتے ہیں۔ پھر وہ خود تو جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔ مگر اس رشتے پر دل سے راضی نہ ہونے کی صورت میں اس لڑکے اور لڑکی کی دنیا فنا ہو جاتی ہے۔

محبت کی شادی بھی ہمارے معاشروں میں عام ہے۔ وہ الگ بات ہے کہ اس کو اتنی پذیرائی نہیں ملتی۔ کیونکہ اس میں بعض اوقات والدین کی مرضی شامل نہیں ہوتی۔  لڑکا اور لڑکی اپنی پسند سے رشتہ قائم کرتے ہیں۔ یہ شادی عموما نوجوان نسل میں مقبول ہے۔ اسے رشک بھری شادی کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض اوقات اس شادی کے لئے سب کو راضی کرنے کے چکر میں لڑکا اور لڑکی خود گھن چکر بن جاتے۔ اگرتوشادی میں محبت کا اثر قائم رہے تو دنیا میں ہی جنت کا سا سماں لگتا ہے۔ اور جو ناکام ہو جائے تو جہنم کے نظارے بھی اسی دنیا میں نظر آتے ہیں۔

دیکھا جائے تو محبت کی شادی کے فوائد بھی بے شمار ہیں۔ محض نقصانات ہی نہیں ہیں۔ کیونکہ اس میں کلی طور پر لڑکی لڑکا کی پسند، پہچان، محبت، قسمیں اور وعدے شامل ہوتے ہیں۔ جو اس رشتے کو نہ صرف مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بلکہ زندگی کی رعنائیوں میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے۔ ایک دوسرے کو سمجھنا اورہر موڑ پر ساتھ نبھانا محبت کی شادی کا سب سے پہلا اصول اور فائدہ ہے۔

جسے کچھ جوڑے مرتے دم تک نبھاتے بھی ہیں۔ اور یوں ان تمام مفروضات کو غلط ثابت کر دیتے ہیں۔ جو ہمارے معاشرے میں عام ہیں۔ کہ محبت کی شادی کے فوائد کچھ نہیں ہیں۔ اس میں صرف مشکلات ہی ہیں۔
آخر میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر کون سی شادی کامیاب رہتی ہے۔

زیادہ تر دلائل اورخیالات گھر والوں کی مرضی سے کی گئی شادی کو زیادہ کامیاب قرار دیتے ہیں۔ زندگی گزارنے کے لیے ایک اچھے شریک حیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کی تلاش کئی دنوں بعض اوقات مہینوں تک جاری رہتی ہے۔ اور اگر شریک حیات کا انتخاب والدین کرلیں تو اس سے بہتر کچھ ہوہی نہیں سکتا۔ کیونکہ والدین ہمیشہ اس فرد کا انتخاب ہی کرتے ہیں۔ جو ہمارے اور ہمارے خاندان کے لیے بہتر ثابت ہو۔

اس کے لئے اب والدین کو گھر گھر جا کر رشتے دیکھنے اور پرکھنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ سمپل رشتہ ایپ سے آپ اپنی اور اپنے بچوں کی پسند اور ترجیحات کے مطابق رشتے کا انتخاب کر کے شادی کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اپنی زندگی کو بھرپور انداز میں گزار سکتے ہیں۔ آن لائن رشتہ ویب سائٹ پر رجسٹریشن نہایت آسان ہوتی ہے۔ نہ صرف آپ کے وقت اور پیسے کی بچت ہوتی ہے بلکہ آپ کو انتخاب کے وسیع مواقع بھی فراہم ہوتے ہیں۔ تو دیر کس بات کی۔ ابھی سمپل رشتہ پر رجسٹریشن کیجئے۔