سمپل رشتہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو والدین اور شادی کے خواہشمند نوجوانوں کو رشتہ تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہاں تمام ممالک، مذاہب، عقائد اور مسالک کے افراد کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ ایک اچھا رشتہ تلاش کرنا آج کل مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں۔ ٹیکنالوجی جہاں دوسرے شعبوں میں آسانیاں لے کر آئی ہے۔ وہیں رشتوں کی تلاش اب میٹریمونئیل یا رشتہ ویب سائٹ کے ذریعے عام ہو رہی ہے۔
معاشی اور معاشرتی مشکلات کے اس دور میں اگر آپ کو گھر بیٹھے اچھا رشتہ مل جائے تو اس سے بڑی آسانی کوئی نہیں۔ اگر آپ سمپل رشتہ ویب سائٹ کے ذریعے رشتے دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو سمپل رشتہ ایپ کا استعمال سیکھنا ہو گا۔ رجسٹر کر کے پروفائل بنانا ہو گی۔ جس کا طریقہ درج ذیل ہے۔
رجسٹریشن کا عمل:
جب آپ سمپل رشتہ ویب سائٹ کھولتے ہیں تو وہاں آپ کو دو بٹن نظر آئیں گے۔ رجسٹر اور لاگ ان۔ آپ سب سے پہلے رجسٹر کے بٹن پر کلک کریں گے۔ کلک کرتے ہی آپ کے سامنے ایک فارم آئے گا۔ یہاں آپ اپنی ای میل آئیڈی اور پاسورڈ درج کریں گے۔ یاد رکھئیے، ای میل اور پاسورڈ آپ کو دو بار درج کرنا ہو گا۔ تا کہ غلطی کا کوئی امکان نہ رہے۔
اس کے بعد نیچے دئیے گئے دونوں خانوں "روبوٹ” اور "ٹرمز اینڈ کنڈیشنز” کو منتخب کرنا ہو گا۔ جب تک آپ ان دونوں خانوں کو ٹک نہیں کریں گے۔ رجسٹر نہیں کر سکیں گے۔ فارم مکمل ہو جائے تو رجسٹر کے بٹن پر کلک کریں۔
ای میل ویریفیکیشن:
رجسٹر کرتے ہی آپ کو ایک ای میل موصول ہوتی ہے۔ جس میں ویریفیکیشن کوڈ بھیجا جاتا ہے۔ کوڈ کے علاوہ وہاں ویریفیکیشن بٹن اور لنک بھی دیا گیا ہے۔ آپ جس طرح سے ویریفیکیشن کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کوڈ کے ذریعے ویریفائی کر رہے ہیں۔ تو ای میل میں بھیجا گیا کوڈ ایپ پر لکھئیے اور ویریفائی کے بٹن پر کلک کر دیں۔
آپ ای میل میں موجود ویریفیکیشن بٹن پر کلک کر کے بھی ویریفائی کر سکتے ہیں۔ اگر ویریفیکیشن بٹن کام نہیں کرتا، تو فکر کی کوئی بات نہیں۔ بٹن کے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔ بالفرض تکنیکی وجوہات کی بناء پر لنک بھی کام نہیں کر رہا۔ تو آپ اس لنک کو کاپی کریں اور اپنے براؤزر کے ایڈریس بار میں چسپاں کریں۔ اور وہاں سے ویریفیکیشن کریں۔
ای میل ویریفیکیشن کی اہمیت:
ای میل کی توثیق اور تصدیق کئی وجوہات کی بناء پر ضروری ہے۔
۱- ای میل کی تصدیق اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صرف آپ کو ہی اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے۔ اور کوئی دوسرا شخص آپ کی ای میل استعمال کرتے ہوئے رجسٹریشن نہیں کر سکتا۔
۲- یہ تصدیق جعلی پروفائلز کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ اور ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔
۳- ای میل کی تصدیق کر کے آپ ممکنہ رشتوں سے متعلق اہم اطلاعات، اپ ڈیٹس اور مختلف نوٹیفیکیشنز حاصل کر سکتے ہیں۔ جو پلیٹ فارم پر بات چیت اور رابطے کے عمل کو ہموار کرتا ہے۔
۴- بالفرض آپ اپنا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں۔ یا لاگ ان کرتے وقت کسی مسئلے کا سامنا کرتے ہیں۔ تو ویریفائیڈ ای میل آئیڈی آپ کے اکاؤنٹ کی بازیابی یا نیا پاسورڈ سیٹ کرنےمیں معاون ثابت ہوتی ہے۔
لاگ ان کا عمل:
ایک بار جب آپ اپنے ای میل ایڈریس کی تصدیق کر لیتے ہیں۔ تو آپ اپنے رجسٹرڈ ای میل اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے سمپل رشتہ ویب سائٹ پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔ یاد رہے، ای میل ویریفیکیشن کے بغیر، آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ یہ نہ صرف آپ کے اکاؤنٹ کی سیکورٹی بڑھاتا ہے۔ بلکہ آپ کو ذہنی سکون بخشتا ہے کہ آپ ایک ایسی رشتہ ویب سائٹ کے ممبر بن چکے ہیں۔ جہاں گھر بیٹھے سینکڑوں رشتے دیکھ سکتے ہیں۔ لہذا لاگ ان کے بعد آپ اپنی رشتہ پروفائل با آسانی بنا سکتے ہیں۔
سمپل رشتہ ایپ کا استعمال نہایت آسان ہے۔ رجسٹریشن کے عمل کو کامیابی کے ساتھ انجام دے کر آپ سمپل رشتہ ویب سائٹ پر اپنے جیون ساتھی کو تلاش کرنے کے کامیاب سفر کی بنیاد رکھتے ہیں۔ ان آسان اقدامات پر عمل کر کے آپ اپنی ترجیحات پر مبنی جیون ساتھی تلاش کرنے اور ایک کامیاب رشتہ استوار کرنے کے خواب سے ایک قدم اور قریب ہو جائیں گے۔
سمپل رشتہ اپنی معاشرتی روایات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی اپنائے ہوئے ہے۔ یہ والدین اور نوجوانوں کو ایک قابل اعتماد رشتہ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ جو نہ صرف رشتوں کی تلاش میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ بلکہ دونوں نسلوں کے درمیان خلیج کو بھی ختم کرتا ہے۔
کہ سمپل رشتہ پلیٹ فارم پر جہاں والدین اپنے بچوں کی پروفائل بنا رہے ہیں۔ وہیں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی رجسٹر کر رہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں رجسٹریشنز ہو رہی ہیں۔ والدین اور نوجوانوں کا یہ اعتماد ہی سمپل رشتہ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
Your blog has helped me in registering my account. Thank you!
Mujhy duseri shadi karni hai Karachi me job karta hon age 36 hai Meri job cooking hai
رشتے کے لئے ویب سائٹ پر رجسٹر کر کے پروفائل بنائیں
https://app.simplerishta.com/account/register
پروفائل مکمل ہوتے ہی آپ کو رجسٹرڈ ممبرز نظر آ جائیں گے۔ ان میں کسی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
سر میرا نام علی اصغر ہے
سر میرا کاسٹ بروھی بلوچ ہے۔
سر میں نوابشاہ کا رہنے، والا ہون
سر میرے عمر 29.30.سال ہوگے
سر مین اک مزدور ہون
سر میرے مہینے کاانکم 30000.تک ہوتی ہے
میں شادی کرنا چاہتا ہوں
رشتے کے لئے رجسٹر کر کے پروفائل بنائیں
https://app.simplerishta.com/account/register
پروفائل مکمل ہوتے ہی آپ کو رجسٹرڈ ممبرز نظر آ جائیں گے۔ ان میں کسی سے بھی رابطہ کر لیجئے گا۔