زندگی ایک سفر ہے۔ اِس سفرکے اچھا اور خوشگوار گزرنے کی صرف ایک ہی شرط ہے کہ ہمسفر اچھا ہو۔ کیونکہ اس سفر میں آسانیاں بھی ہیں اور مشکلات بھی۔ لیکن جو لوگ باہمی مفاہمت سے ان مشکلات کا سامنا کرتے ہیں وہی کامیاب ہیں۔ ازدواجی زندگی کے اس سفر میں کچھ جوڑے خوش، مطمئن اور زیادہ کامیاب ہوتے ہیں. جبکہ کچھ اپنی شادی شدہ زندگی میں بظاہر سب کچھ ٹھیک ہونے کے باوجود بھی اتنا خوش، مطمئن اور کامیاب نہیں ہو پاتے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کامیاب شادی شدہ جوڑے کی خصوصیات اور صفات کیا ہیں؟۔ وہ کون سی خصوصیات یا باتیں ہیں۔ جو ازدواجی رشتے کے اس سفر کو بہتر، مضبوط اور کامیاب بناتی ہیں۔

ایک خوشگوار زندگی گزارنے کے لئے کچھ اہداف کا تعین کرنا پڑتا ہے۔ جو دو افراد کے درمیان ایک کامیاب رشتے کے لئے بہت اہم ہیں۔ اورکامیاب جوڑے ان اہداف کو آپ اپنے تعلقات میں پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

محبت کسی بھی رشتے کی کامیابی کی کنجی ہے۔ اور کامیاب شادی شدہ جوڑے کو دیکھ کر پہلا خیال یہی اتا ہے کہ ان میں محبت بہت زیادہ ہو گی۔ یہ بھی کسی حد تک درست ہے کہ شادی خواہ والدین نے طے کی ہو۔ آپ کی پسند سے ہو۔ یا آن لائن شادی کی ویب سائٹ کے ذریعے طے کردہ، اس کی کامیابی اور مضبوطی کے لئے پہلی شرط محبت ہے۔
ضروری نہیں کہ ہر محبت کی شادی کامیاب ہو۔ بعض اوقات والدین کی پسند سے طے کئے گئے رشتے کامیاب اور دیرپا ثابت ہوتے ہیں۔ کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں قربت اور ذہنی ہم آہنگی بڑھتی جاتی ہے۔

کامیاب شادی شدہ جوڑے وفادار ہوتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑوں کی ایک خصوصیت وفاداری ہے۔ جس رشتے میں وفاداری نہیں ہوتی وہاں بھروسہ اور محبت بھی نہیں پنپ سکتے۔ پرسکون زندگی گزارنے کے لئے کسی فلسفے یا ریاضت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ شوہر اور بیوی ایک دوسرے کی کمزوریاں کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں۔
اپنے شریک حیات کی عزت بھی اسی طرح کریں جیسا کہ آپ چاہتے ہیں لوگ آپ کو قابل احترام جانیں۔ تو ان کے درمیان رشتہ مضبوط ہو گا۔ احترام کا تعلق صرف شوہر اور بیوی کے رشتے سے نہیں بلکہ یہ ہر رشتے کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی ہے۔

ایک اچھا ماحول بھی انسان کی زندگی میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کامیاب شادی شدہ جوڑے نہ صرف اپنے گھر بلکہ اپنے سے مرعلقہ لوگوں کی زندگیوں پر بھی مثبت انداز میں اثرانداز ہوتے ہیں۔ یہ بات بالکل درست ہے کہ جس طرح کے ماحول میں آپ کی پرورش ہو ۔اورجہاں آپ زندگی گزار رہے ہوں۔ آپ کا مزاج اور عادات بھی ویسی ہی ہوں گی۔ شادی کے بعد ایک اچھی زندگی گزارنے کے لئے صحت مندانہ ماحول بھی بہت ضروری ہے۔ آپ کے آس پاس موجود دوسرے رشتوں کا آپس میں اور دوسروں کے ساتھ کیسا رویہ ہے؟ عادات کیا ہیں؟ کیونکہ زندہ دل لوگوں کی صحبت دوسروں پر بھی اچھا اثر ڈالتی ہے۔

ایک دوسرے کو وقت دینا، مل کر کتابیں پڑھنا، موسیقی سے لطف اندوز ہونا، پسندیدہ موضوعات پر گفتگو کرنا، چھوٹی موٹی شرارتیں، تحائف، سیر و تفریح کےلیے جانا۔ یہ سب کام ایک اچھا ماحول استوار کرنے، ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھنے اور تعلقات کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

کامیاب جوڑے ایک دوسرے کی پسند نا پسند کو اہمیت دیتے ہیں۔ ایک دوسرے کےلیے وقت نکالتے ہیں۔ ایک دوسرے پر توجہ دیتے ہیں۔ جس رشتہ میں محبت اور توجہ کی کمی ہو۔ ایسے رشتے دن بدن کمزورپڑتے جاتے ہیں اور بالآخرایک دن ختم ہو جاتے ہیں۔
کامیاب شادی شدہ جوڑے اگر ایک پر سکون اور خّشگوار زندگی گزارتے ہیں تو اس کے لئے انہیں چھوٹی چھوٹی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ زندگی پھولوں کی سیج نہیں ہے۔ خآص کر شادیی شدہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کی بہت سی عادات اور خاندانی روایات کو اپنانا پڑتا ہے۔ اچھے اعمال، عادتوں اور خوبیوں کو اپنی ذات اور زندگی کا حصہ بنانا پڑتا ہے۔

ان تمام نکات سے اندازہ ہوتا ہے کہ کامیاب شادی شدہ جوڑے وہی ہیں جو ان باتوں اور خصوصیات کو اپنا لیتے ہیں۔ اچھے جیون ساتھی ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے والدین بھی ثابت ہوتے ہیں۔ اور کامیاب شادی شدہ جوڑے کے طور پر متعارف ہوتے ہیں۔ اس رشتے کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ زندگی کا مقصد حیات طے کر لیا جائے۔ اور ساری توانائیاں اور وسائل اس مقصد کو پانے اور حاصل کرنے پر صرف کئے جائیں۔

اگر آپ بھی خود کو ایک کامیابب شادی شدہ جوڑے کے طور پر متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ تو آپ اپنا مقصد حیات طے کیجئے۔ اور اپنی ترجیحات پر مبنی شریک حیات کی تلاش کا کام سمپل رشتہ پر چھوڑ دیجئے۔ سمپل رشتہ شادی اور رشتہ کی تلاش کا ایک بہت ہی آسان اور قابل اعتماد حل لے کر آیا ہے۔ آن لائن رشتہ ویب سائٹس اور میرج بیورو کی فہرست میں ایک قابل قدر اضافہ، جو ایک محفوظ اور قابل اعتماد ادارہ ہے۔ ملک بھر سے امیدوار کسی بھی شہر، مذہب، فرقے یا ذات کا رشتہ حاصل کرنے کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔