شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں دو لوگوں کو ایک مضبوط ڈور سے باندھ دیا جاتا ہے۔ اگر اس رشتے میں دونوں کی رضامندی کو اہمیت نہ دی جائے تو میاں بیوی میں وہ فطری پیار و محبت پیدا نہیں ہوتا جو ہونا چاہیے۔ اور پھر یہی وہ ناچاقی ہے جس سے گھر دوزخ کا نمونہ پیش کرنے لگتے ہیں۔ آج کل رشتہ ویب سائٹس کو اتنی مقبولیت اسی لئے حاصل ہو رہی ہے کہ وہاں لڑکا اور لڑکی والدین کے ساتھ مل کر رشتہ پروفائلز دیکھتے ہیں۔ اورسب کی باہمی رضامندی اور خوشی سے فیصلہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں  شادی کے لئے پروفائل بنانا بھی نہایت آسان ہے۔ اور بہت سی رشتہ سائٹس مفت سروس فراہم کر رہی ہیں۔

ذیل میں دئیے گئے چند اہم نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی کا فیصلہ کیا جائے تو کامیاب رشتہ استوار کرنے میں دشواری نہیں آئےگی۔

 گزشتہ رسم ورواج:

جب ہم کچھ عرصہ پہلے کے معاشرے پر نظر کرتے ہیں تو شادی بیاہ کے حوالے سے متفرق عوامل دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لڑکیوں سے ان کی رضامندی یا پسند پوچھنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔  لڑکیوں کوکافی حد تک رشتے اور ہونے والے شوہر سے بے خبر رکھا جاتا تھا۔ بعض اوقات کسی لالچ میں آ کر بے جوڑ رشتے طے کر دئیے جاتے تھے۔ لڑکیوں کو علم ہی نہیں ہوتا تھا کہ ان کی شادی ایک ایسے شخص کے ساتھ کی جارہی ہے۔ جو مرگ کے قریب ہے یا ان سے مناسبت نہیں رکھتا۔ ایسا اس لیے کیا جاتا تھا کہ مذکورہ شخص زمینداریا مال دار ہے۔

عام طور پروٹہ سٹہ کے تحت بھی ایسا ہی ہوتا تھا۔ اور اگر کسی نہ کسی طرح سے لڑکی کو علم ہوجاتا ہے۔ تب بھی اسے اس ظلم و بربریت پر چیخنے چلانے اور احتجاج کرنے کا حق حاصل نہیں ہوتا تھا۔ اور وہ لڑکی اپنے سنگدل لالچی والدین کے مفاد کی بھینٹ چڑھ جاتی تھی۔ اور ایک پھول سی بچی وقت سے پہلے ہی مرجھا جاتی تھی۔ وہ خوبصورت رشتہ جو زندگی میں بہار کا ضامن ہوتا ہے۔ پروان چڑھنے سے پہلے ہی اس لڑکی کے ساتھ دم توڑ جاتا تھا۔

جدید دور کی ایجادات اور سہولیات:

دور جدید میں انسانی زندگی میں جہاں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں۔ وہیں رشتہ کی تلاش کے کٹھن مرحلہ کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے ۔ اب والدین یا خود لڑکی اپنی پروفائل بنا کرکسی میرج بیورو یا رشتہ ایپ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ والدین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ بشرطیکہ وہ میرج بیورو یا رشتہ ایپ محض ایک دھوکہ نہ ہو۔

لڑکا اور لڑکی دونوں اپنے لیے جیون ساتھی کا بہترین طریقہ سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ اور دونوں باہمی رضامندی سے ایک مضبوط خوبصورت رشتہ قائم کر سکتے ہیں۔ سمپل رشتہ اور دیگر آن لائن رشتہ ویب سائٹس بہت سی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ جیسے شادی کے لئے پروفائل بنانا اور امیدواروں سے رابطہ وغیرہ۔ اس کے علاوہ انتخاب کے وسیع تر مواقع بھی امیدواروں کو فراہم ہوتے ہیں۔

طلاق کی بڑی وجہ ہم آہنگی نہ ہونا:

طلاق جیسا نا پسندیدہ فعل ہمارے معاشرے میں بڑی تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ شخصیات اور عادات کا ایک دوسرے سے مختلف ہونا اور لڑکی لڑکا کی رضامندی پوچھے بغیر رشتوں کو طے کر دینا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ امید کی جاتی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھ جائیں گے۔ جبکہ بعض اوقات ہزار کوشش کے باوجود ان میں ہم آہنگی پیدا نہیں ہو پاتی۔ اور گھریلو ناچاقیاں، لڑائی جھگڑوں کا انجام بلآخر طلاق ہی ہوتا ہے۔ جس سے صرف یہ دو افراد ہی تکلیف دہ عمل سے نہیں گزرتے بلکہ ان سے جڑے ہر رشتے کوتکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔

میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے:

ہماری زندگی ایک گاڑی کی طرح اپنی ڈگر پہ رواں دواں ہے۔ اور میاں بیوی اس گاڑی کے دو پہیے ہیں جن کا ایک ساتھ چلنا ہی گاڑی کو منزل تک پہنچا سکتا ہے۔ اور اس سفر کی خوبصورتی اور نکھر جاتی ہے جب ساتھ من پسند ہو۔

آج کل آن لائن رشتہ ایپ متعارف کروائی گئی ہیں۔ جن میں لڑکا لڑکی اپنی پروفائل بنا کر رشتے کی تلاش کے لیے رجسٹریشن کرواتے ہیں۔ اور اپنی عادات واطوار کو مدنظر رکھ کر اپنے لیے مناسب رشتہِ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اسی طرح والدین بھی ان ایپ کی مدد سے اپنے بچوں کی پسند کے رشتے تلاش کر سکتے ہیں۔

سمپل رشتہ ویب سائٹ – وقت کی اہم ضرورت:

ایک ایسی ہی قابلِ اعتبار اور معیاری رشتہ ایپ ہے جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے اپنے یا اپنے پیاروں کے لیے مناسب رشتہِ تلاش کرسکتے ہیں ۔ رشتہ کی پروفائل بنا کر بلا جھجک سمپل رشتہ سے رجوع کریں ۔اور اپنی پسند کی زندگی بسر کریں ۔

سمپل رشتہ پر شادی کے لئے پروفائل بنانا:

اگر آپ والدین ہیں جنہیں اپنے بچوں کے لئے رشتے کی تلاش ہے۔ یا آپ خود ہی امیدوار ہیں اور ایک اچھا جیون ساتھی پانا چاہتے ہیں تو سمپل رشتہ پر رجسٹریشن کیجئے۔ یہاں اس ویب سائٹ پر شادی کے لئے پروفائل بنانا نہایت آسان ہے۔ آپ کی ایک عدد ای میل، انٹرنیٹ کنکشن اور بنیادی انگریزی زبان سے واقفیت ہونا ضروری ہے۔ آپ ویب سائٹ پر دئیے گئے "رجسٹر” کے بٹن پر کلک کریں گے اور اکاونٹ کریٹ کریں گے۔ ای میل ویریفائی کرنے کے بعد لاگن کر کے اپنی تمام معلومات درج کریں گے۔

اکثر امیدوار یہ اعتراض کرتے ہیں کہ آن لائن فارم اتنا تفصیلی کیوں ہے۔ ہم بتاتے چلیں کہ سمپل رشتہ پر فراہم کئے گئے آن لائن فارم میں تمام بنیادی اور ضروری معلومات درج کرنا ہوتی ہیں۔ جن کا جاننا ہر والدین اور امیدوار کے لئے ضروری ہے۔ اسی کی بنیاد پر دوسرے امیدوار آپ سے رابطہ کریں گے۔ اور رشتے کی بات آگے بڑھے گی۔ اگر آپ فارم میں مکمل معلومات فراہم نہیں کرتے تو رشتہ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ شادی کے لئے پروفائل بنانا چاہتے ہیں لیکن کسی مشکل کا سامنا ہے تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Simple Rishta

Simple Rishta

We are available from : 10:00 AM to 10:00 PM (Monday to Friday)

I will be back soon

Simple Rishta
Hey there 👋
How can we help you?
Messenger